ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی خالہ مرحومہ زلیخا بیگم کے ایصال ثواب کے لئے
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی کی گئی
شیخ المشائخ پیرطریقت حضرت حاجی حافظ محمد رحیم بخش رحمت اللہ علیہ کی سب سے چھوٹی صاحبزادی اورایم کیوایم کے بانی وقائد بابائے مہاجرقوم جناب الطاف حسین کی خالہ مرحومہ زلیخا بیگم کے ایصال ثواب کے لئے گزشتہ روز ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی کی گئی ۔ قرآن خوانی میں رابطہ کمیٹی کے ارکان ، کارکنوں اور خواتین نے شرکت کی ۔شرکاء نے مرحومہ کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اورمرحومہ کوخراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر تحریک کے تمام شہیدوں کے لئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی ۔