بابائے مہاجرقوم اورقائدتحریک الطاف حسین کے سچے چاہنے والے تمام باضمیروباوفااور کارکنوں اورکراچی کی باوفاماؤں،بہنوں، بزرگوں کو ان کی وفاشعاری اورثابت قدمی پرکنوینرندیم نصرت کا سلام تحسین
ایم کیوایم کے سچے اورباوفاکارکنان نے ظلم وجبرکے تمام ترہتھکنڈوں کے باوجود آج قائدتحریک الطاف حسین سے اپنی جس محبت اورسچی وابستگی کامظاہرہ کیاہے
اسٹیبلشمنٹ اورتمام مخالفین کوسمجھ لیناچاہیے کہ ایم کیوایم کے کارکنان اورمہاجرعوام کل بھی
قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ تھے اورآج بھی ساتھ ہیں۔ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے کنوینر ندیم نصرت نے کراچی سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے تمام باضمیر، باوفااوربابائے مہاجرقوم اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کے سچے چاہنے والے کارکنوں اورکراچی کی باوفاماؤں،بہنوں، بزرگوں کو ان کی وفاشعاری اورثابت قدمی پر سلام تحسین پیش کیاہے ۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نے کراچی میں ایم کیوایم کامینڈیٹ تقسیم کرنے کیلئے اب تک سرتوڑکوششیں کی ہیں اوراسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں اپنے ظرف وضمیر،تحریک کے نظریہ اورشہیدوں کے خون کاسوداکرنے والوں کوعوام پر مسلط کرنے کیلئے تمام ہتھکنڈے اختیارکئے ہیں لیکن ایم کیوایم کے سچے اورباوفاکارکنان نے ظلم وجبرکے تمام ترہتھکنڈوں کے باوجود آج قائدتحریک الطاف حسین سے اپنی جس محبت اورسچی وابستگی کامظاہرہ کیاہے اس سے اسٹیبلشمنٹ اورتمام مخالفین کوسمجھ لیناچاہیے کہ ایم کیوایم کے کارکنان اورمہاجرعوام کل بھی قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ تھے اورآج بھی ساتھ ہیں۔
*****