متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پروفیسرڈاکٹرریاض کوان کی رہائی پر دلی مبارکباد
ڈاکٹرریاض احمدنے ریاستی جبر وستم کے بارے میں جس طرح کھل کر اپنے مؤقف کا اظہارکیاہے وہ نہایت حوصلہ افزا ہے،
میں ڈاکٹرریاض کوان کی جرات وبہادری پر سلام تحسین پیش کرتاہوں۔ الطا ف حسین
جرات وبہادری کے اظہارپر میرے دل میں ڈاکٹرریاض احمد کی قدر بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ الطا ف حسین
مجھے ڈاکٹرریاض احمداوران جیسے تمام بہادرلوگوں پر فخرہے جو تمام ترریاستی جبروستم کے باوجود ظلم کوظلم کہہ رہے ہیں
ڈاکٹرریاض احمدکی گرفتاری پر کراچی پریس کلب اوردیگرشہروں میں پرامن احتجاج کرنے والے تمام احباب اساتذہ، طلبہ وطالبات ،
سیاسی کارکنوں اورسول سوسائٹی کے افراد کوقائدتحریک الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے جامعہ کراچی کے پروفیسرڈاکٹرریاض کوان کی رہائی پر دلی مبارکبادپیش کی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرریاض احمدنے رہائی کے بعد اپنے انٹرویومیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیاسی کارکنوں اوردیگرافرادکے ماورائے عدالت قتل ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، اسٹیبلشمنٹ کی غلط پالیسیوں پر تنقیدکرنے والوں کو پکڑ کر لاپتہ کرنے اورریاستی جبر وستم کے خلاف جس طرح کھل کر اپنے مؤقف کا اظہارکیاہے وہ نہایت حوصلہ افزا ہے، میں ڈاکٹرریاض کوان کی جرات وبہادری پر سلام تحسین پیش کرتاہوں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ اس جرات وبہادری کے اظہارپر میرے دل میں ڈاکٹرریاض احمد کی قدر بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ مجھے ڈاکٹرریاض احمداوران جیسے تمام بہادرلوگوں پر فخرہے جو تمام ترریاستی جبروستم کے باوجود حق اورسچ بات کرنے سے گریز نہیں کررہے ہیں اورمحروم ومظلوم لوگوں پر ہونے والے ظلم کوظلم کہہ رہے ہیں۔انہوں نے ڈاکٹرریاض احمد، محترمہ مہرافروز، محترمہ نغمانہ شیخ، محترمہ نوین اوران تمام اساتذہ کاشکریہ اداکیا جوڈاکٹر حسن ظفر عارف کے لئے پریس کانفرنس کی غرض سے کراچی پریس کلب پہنچے ۔ جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرریاض احمدکی گرفتاری پر کراچی پریس کلب اوردیگرشہروں میں پرامن احتجاج کرنے والے ان کے تمام احباب اساتذہ، طلبہ وطالبات ، سیاسی کارکنوں اورسول سوسائٹی کے افراد کوبھی زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔