ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم اورآرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کا ساؤتھ آل یونٹ کے سینئرکارکن
اشفاق الدین کے والداقبال الدین کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار
ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم اورآرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے ساؤتھ آل یونٹ کے سینئرکارکن اشفاق الدین کے والداقبال الدین کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم تمام ساتھی اشفاق الدین اوران کے تمام اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں اوردعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ اشفاق الدین کے والدمرحوم جناب اقبال الدین کی مغفرت فرمائے ، انہیں اپنی جواررحمت میں جگہ عطافرمائے اورتمام اہل خانہ کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطافرمائے ۔