قائدتحریک الطاف حسین پر تنقیدکرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکھیں۔ ڈاکٹرندیم احسان، رکن متحدہ قومی موومنٹ
یہ المیہ ہے کہ جنہوں نے قیام پاکستان کی مخالفت کی وہ آج پاکستان کے ٹھیکیداربن گئے ہیں
خواجہ آصف پاکستان بنانے کیلئے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دینے والوں پرملک دشمنی کے بیہودہ الزامات لگارہے ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان
مرادعلی شاہ یادکریں پیر مظہرالحق، ذووالفقارمرزا اورکئی رہنماؤں نے بینظیربھٹوکی شہادت کے بعد پاکستان کے خلاف کیاکچھ فرمایاہے
1990ء میں حکومت کاخاتمہ ہونے پر بینظیربھٹوصاحبہ نے امریکی سینیٹرپیٹرگلبرائتھ کوخط لکھ کران سے پاکستان کی فوجی امدادبندکرنے کی بات کی
خواجہ آصف اوروزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کے بیانات پر متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرندیم احسان کااظہارمذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورسابق وزیرمملکت ڈاکٹرندیم احسان نے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف اوروزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین پر تنقیدکرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکھیں۔اپنے بیان میں انہوں نے خواجہ آصف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ بھی پاکستان کاایک بہت بڑاالمیہ ہے کہ جنہوں نے قیام پاکستان کیلئے کسی قسم کی قربانی نہیں، جنہوں نے قیام پاکستان کی مخالفت کی اور قائداعظم کی مسلم لیگ کے بجائے یونینسٹ پارٹی کاساتھ دیاوہ آج پاکستان کے ٹھیکیداربن گئے ہیں اورمہاجرجن کے آباؤاجدادنے پاکستان بنانے کیلئے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیں آج خواجہ آصف اوران جیسے لوگ ان پر غداری اورملک دشمنی کے بیہودہ الزامات لگارہے ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان نے وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین پر تنقیدکرنے کے بجائے بہترہوتاکہ سیدمرادعلی شاہ اپنی پارٹی کی صفوں پر نظرڈالتے کہ پیر مظہرالحق، ذووالفقارمرزا اورکئی رہنماؤں نے بینظیربھٹوکی شہادت کے بعد پاکستان کے خلاف کیا کچھ فرمایاہے، 1990ء میں حکومت کاخاتمہ ہونے پر بینظیربھٹوصاحبہ نے کیاامریکی سینیٹرپیٹرگلبرائتھ کوخط لکھ کران سے مدد کرنے اور پاکستان کی فوجی امداد بند کرنے تک کی بات نہیں کی؟ ان کایہ خط آج بھی ریکارڈ پر موجود ہے ۔ لہٰذا جو لوگ قائدتحریک الطاف حسین پر انگلیاں اٹھارہے ہیں پہلے وہ اپنے گربیانوں میں جھانکیں اوراپنے اعمال کاجائزہ لیں ۔
*****