کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، گرفتاریوں، لاپتہ کئے جانے اورریاستی مظالم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی بناء پر
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء الطاف کی سالگرہ نہیں منائی گئی
جب ساتھیوں کی شہادت،گرفتاریاں، سرکاری حراست میں تشدد اورقوم پر مظالم جاری ہوں توسالگرہ یاخوشی کی تقریب
کیسے منائی جاسکتی ہے۔ الطاف حسین
افضاء الطاف نے بھی ندیم خان کی المناک شہادت اوردیگرافسوسناک واقعات پر خود بھی سالگرہ کی تقریب منعقدکرنے سے منع کردیا
سالگرہ کی تقریب کے بجائے قائدتحریک الطاف حسین نے اپنی صاحبزادی افضاء کے ہمراہ تحریک کے تمام شہیدوں
کوایصال ثواب پہنچانے کیلئے خصوصی فاتحہ خوانی کی
ایم کیوایم کے کارکن ندیم خان شہیدکے رینجرزکے ہاتھوں بہیمانہ ماورائے عدالت قتل، کارکنوں کی بڑے پیمانے پر پولیس ، رینجرز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتاریوں، انہیں لاپتہ کئے جانے اورریاستی مظالم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی بناء پر اس مرتبہ ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء الطاف کی سالگرہ نہیں منائی گئی۔جناب الطاف حسین کاکہناتھاکہ جب ساتھیوں کی شہادت،گرفتاریاں، سرکاری حراست میں تشدد اورقوم پر مظالم جاری ہوں توسالگرہ یاخوشی کی تقریب کیسے منائی جاسکتی ہے۔ جناب الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء الطاف نے بھی ندیم خان کی المناک شہادت اوردیگرافسوسناک واقعات پر خود بھی سالگرہ کی تقریب منعقدکرنے سے منع کردیا۔ اتوارکوسالگرہ کی تقریب کے بجائے جناب الطاف حسین نے اپنی صاحبزادی افضاء کے ہمراہ تحریک کے تمام شہیدوں کوایصال ثواب پہنچانے کیلئے خصوصی فاتحہ خوانی کی ، شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیااوردعاکی کہ جوکارکنان بھی فوج، رینجرزیاپولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کردیے گئے ، اللہ تعالیٰ ان کوشہادت کادرجہ عطافرما، انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمااوران کے لواحقین کوصبرجمیل عطافرما۔جناب الطاف حسین نے ریاستی آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پختونوں، بلوچوں ، سندھیوں اور غریب پنجابیوں کے لئے بھی فاتحہ خوانی کی ۔
*****