Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
عدالتی احکامات کے باوجود رابطہ کمیٹی کے بزرگ رکن پروفیسرڈاکٹر حسن ظفر عارف اور امجداللہ خان کو جیل میں بی کلاس نہ دینا قابل مذمت ہے ۔ ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم
Posted on: 2/18/2017
عدالتی احکامات کے باوجود رابطہ کمیٹی کے بزرگ رکن پروفیسرڈاکٹر حسن ظفر عارف اور امجداللہ خان کو جیل میں بی کلاس نہ دینا قابل مذمت ہے ۔ ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے عدالتی احکامات کے باوجود ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے بزرگ رکن اور75سالہ پروفیسرڈاکٹر حسن ظفر عارف اوررابطہ کمیٹی کے رکن امجداللہ خان کوسینٹرل جیل میں بی کلاس نہ دیے جانے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر خصوصی عدالت نے پروفیسرحسن ظفر عارف اورامجداللہ کوجیل میں بی کلاس میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن تاحال انہیں بی کلاس میں منتقل نہیں کیاگیاہے بلکہ انہیں کھولی میں رکھاگیاہے جبکہ پروفیسرحسن ظفرعارف کی طبیعت بھی ناساز ہے ۔ندیم نصرت نے کہاکہ 75سالہ پروفیسرحسن ظفر عارف ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ہی نہیں بلکہ جامعہ کراچی کے شعبہ فلاسفی کے ڈین رہ چکے ہیں جنہوں نے برسوں تک ہزاروں طلبہ کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کیا انہیں صرف اورصرف ایم کیوایم سے تعلق اور قائدتحریک الطاف حسین سے وفاداری کی پاداش میں گرفتارکیاگیا،انہیں عدالت میں عادی مجرموں کی طرح ہتھکڑیاں لگاکرپیش کیاجارہاہے، اسی طرح امجداللہ خان اورترقی پسند دانشورمومن خان مومن کوہتھکڑیاں لگاکرعدالت میں لایاجارہاہے اورعدالت کے احکامات کے باوجود پروفیسرحسن ظفرعارف اورامجداللہ خان کوبی کلاس میں منتقل نہیں کیاجارہاہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ خودکوجمہوریت کی چیمپئن قراردینے والی پیپلزپارٹی کی حکومت میں سیاسی اسیروں کے ساتھ جیل میں جوسلوک کیاجارہاہے وہ انتہائی شرمناک ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ پروفیسرحسن ظفر عارف اورامجداللہ خان کوفی الفوربی کلاس دی جائے اوران کے ساتھ عادی مجرموں جیساسلوک بند کیاجائے ۔
*****
7/10/2026 7:36:15 PM
حیدرآباد میں چھوٹی گٹی اوردیگرعلاقوں میں دکانیں سیل کرنے کااقدام تاجر
...
09 Jul 2026
ٹورنٹو، کینیڈا میں اے پی ایم ایس او کا 48واں یومِ تاسیس انتہائی جوش و
...
07 Jul 2026
ایم کیوایم کے کارکنوں محمدناصراورتسلیم شیخ کو عدالت کے حکم پر رہاہوتے
...
07 Jul 2026
پاکستان کاپورانظام حکومت اور ادارے حکمراں اشرافیہ اوران کی اولادوں کی
...
06 Jul 2026
ایم کیوایم جرمنی کے زیر اہتمام APMSO کا 48واں یوم تاسیس 4 جولائی 2026
...
05 Jul 2026
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کی جانب سے حیدرآباد سینٹرل جیل میں سینئر
...
05 Jul 2026
کشمیر میں فوجی آپریشن بند کیا جائے، شوکت نوازمیرسمیت تمام کشمیریوں ک
...
04 Jul 2026
ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل خانے کے سامنے کشمیر میں جاری فوجی آپریشن کے
...
02 Jul 2026
وجیہہ احمد ، خالداجمیری ، شیخ جاوید اورامام الدین شہزاد کو سینٹرل ایگز
...
01 Jul 2026
افغانستان میں شہری آبادی پرپاکستان کے فضائی حملے پاکستان کے خلاف افغ
...
01 Jul 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us