Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
متحدہ قومی موومنٹ کی عبوری رابطہ کمیٹی نے تنظیمی امور چلانے کیلئے سینئرخواتین اراکین پر مشتمل پانچ رکنی عارضی رابطہ کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا
Posted on: 10/31/2016
متحدہ قومی موومنٹ کی عبوری رابطہ کمیٹی نے تنظیمی امور چلانے کیلئے سینئرخواتین اراکین پر مشتمل
پانچ رکنی عارضی رابطہ کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا
عارضی رابطہ کمیٹی کی انچارج ریحانہ نسرین ایڈوکیٹ اور جوائنٹ انچارج مختیارا حیدرہوں گی
عارضی رابطہ کمیٹی کے اراکین میں ثروت اسرارایڈوکیٹ ، شرمین قزلباش اور بتول حیدرشامل ہیں
قائد تحریک الطاف حسین نے عبوری رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے
عبوری رابطہ کمیٹی کے اراکین کو بلاجوازبدترین ریاستی مظالم کا نشانہ بناکر جیلوں میں قیدکردیاگیا ہے، رابطہ کمیٹی
تمام ترمصائب ومشکلات کے باوجودقائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے ، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کسی بھی ریاستی ظلم وجبر کے آگے نہ پہلے جھکی تھی ، نہ آج جھکی ہے اورنہ ہی آئندہ جھکے گی ، رابطہ کمیٹی
عارضی رابطہ کمیٹی میں مزید اراکین کے اضافے کا فیصلہ بعد میں کیاجائے گا، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اہم اور ہنگامی اجلاس ہوا جس میں تنظیمی امور چلانے کیلئے پانچ رکنی عارضی رابطہ کمیٹی کی تشکیل پر غووخوض کیاگیا اور متفقہ طورپر پانچ رکنی عارضی رابطہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیاگیا۔رابطہ کمیٹی کے متفقہ فیصلے کے مطابق تحریک کی سینئرخواتین اراکین پر مشتمل پانچ رکنی عارضی رابطہ کمیٹی کی انچارج محترمہ ریحانہ نسرین ایڈوکیٹ اورجوائنٹ انچارج محترمہ مختیارا حیدرہوں گی جبکہ اراکین میں محترمہ ثروت اسرارایڈوکیٹ ، محترمہ شرمین قزلباش اور محترمہ بتول حیدرشامل ہیں ۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے عبوری رابطہ کمیٹی کے فیصلہ کی توثیق کردی ہے ۔
اجلاس میں کہاگیا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی عبوری رابطہ کمیٹی کے اراکین جن میں بزرگ ، سینئراراکین اور انتہائی قابل اساتذہ شامل ہیں ، انہیں بلاجوازبدترین ریاستی مظالم کا نشانہ بناکر جیلوں میں قیدکردیاگیا ہے ۔ اجلاس میں کہاگیا کہ متحدہ قومی موومنٹ مظلوم عوام کے جائز اورجمہوری حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کررہی ہے اوروہ تمام ترمصائب ومشکلات کے باوجودقائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ اجلاس میں کہاگیا کہ ایم کیوایم کسی بھی ریاستی ظلم وجبر کے آگے نہ پہلے جھکی تھی ، نہ آج جھکی ہے اورنہ ہی آئندہ جھکے گی ۔ رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ عارضی رابطہ کمیٹی میں مزید اراکین کے اضافے کا فیصلہ بعد میں کیاجائے گا۔
*****
6/10/2023 11:22:38 AM
الطاف حسین کے عوام سے سوال ۔۔ الطاف حسین ٹویئٹ
...
07 Jun 2023
ایم کیوایم کے اعلیٰ سطحی وفد کی امریکی کانگریس کی امورخارجہ کمیٹی کے س
...
05 Jun 2023
APMSOکے 45 واں یومِ تاسیس کے موقع پر جاری کیا جانے والا آفیشل پوسٹر
...
03 Jun 2023
پاکستانی عدالتیں اور نظام انصاف (قسط نمبر2) ۔۔۔۔۔۔۔۔
...
02 Jun 2023
PTI چھوڑو…معافی پاؤ
...
01 Jun 2023
تیسری دنیا کی عدالتیں اورنظام انصاف
...
31 May 2023
روزنامہ امن کے مدیراعلیٰ ، بزرگ صحافی اوردانشور جناب اجمل دہلوی کی عل
...
30 May 2023
سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی تح
...
30 May 2023
اپنے ہی وطن میں بے وطن سے پھریں ایسے وطن کولوگو !
...
30 May 2023
''کڑوا سچ ''
...
29 May 2023
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us