فرنٹیئرکانسٹبلری کی جانب سے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے گھیراؤ کی خبرسنکر انتہائی افسوس ہواہے۔ڈاکٹرندیم احسان
19جون 1992ء سے ایم کیوایم کے رہنماؤں کارکنوں کے گھروں پر رات کی تاریکی میں چھاپے مارے جارہے ہیں
ہمارے گھروں پرچھاپوں پر عمران خان اورپی ٹی آئی کے دیگر رہنماخوشی میں بغلیں بجاتے آئے ہیں
آج عمران خان اوران کے حواریوں بھی پتہ چلاہوگاکہ جب رات کی تاریکی میں گھرپرچھاپہ ماراجاتا ہے یاگھرکا
گھیراؤ کیا جاتاہے توکیسالگتاہے۔ ندیم احسان
لندن ۔۔۔ 27 اکتوبر 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرندیم احسان نے فرنٹیئرکانسٹبلری کی جانب سے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کارات کی تاریکی میں گھیراؤ کی خبرسنکر انتہائی افسوس کااظہارکیاہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ خبر ساتھ ساتھ اس بات کی خوشی بھی ہوئی کہ آج عمران خان اوران کے حواریوں بھی پتہ چلاہوگاکہ جب رات کی تاریکی میں گھرپرچھاپہ ماراجاتا ہے یاگھرکاگھیراؤ کیا جاتاہے توکیسالگتاہے۔ ندیم احسان نے کہاکہ 19جون 1992ء سے کراچی سمیت سندھ بھرمیں پولیس اورسیکوریٹی فورسز ایم کیوایم کے رہنماؤں کارکنوں کے گھروں پر رات کی تاریکی میں چھاپے مارے جارہے ہیں جس پر عمران خان اورپی ٹی آئی کے دیگر رہنماخوشی میں بغلیں بجاتے آئے ہیں، آج رات کی تاریکی میں عمران خان کے گھر کا جوگھیراؤ ہواہے وہ مکافات عمل ہے ۔