Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
میدان کربلا میں حضرت امام حسین ؑ کاعمل وکردار دنیا بھر کے حق پرستوں کیلئے مشعل راہ ہے، بانی وقائد الطاف حسین
Posted on: 10/11/2016
حضرت امام حسین ؑ ؑ نے باطل پرست یزیدی قوتوں کے سامنے سرجھکانا ہرگز گوارا نہیں کیا، الطاف حسین
چودہ سو سال گزرجانے کے باوجود حضرت امام حسین ؑ اور دیگرمعصومین کربلا کا نام عقیدت واحترام سے لیاجاتا ہے، الطاف حسین
میں حسینیت ؑ کا ماننے والا ہوں اوراپنی آخری سانس تک باطل پرست قوتوں کے خلاف جدوجہد کرتا رہوں گا، الطاف حسین
عوام، مثالی اتحاد کامظاہرہ کرکے فرقہ وارانہ تفریق پیداکرنے کی ہرسازش کو ناکام بنادیں، الطاف حسین
یوم عاشور کے موقع پر بانی وقائد متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین کا بیان
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میدان کربلا میں نواسہ رسول ؐ امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ کاعمل وکردار دنیا بھر کے حق پرستوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ یوم عاشور پر اپنے خصوصی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ حضرت امام حسین ؑ ؑ نے میدان کربلا میں اپنی اور اپنے خاندان کی قربانی دیدی لیکن باطل پرست یزیدی قوتوں کے سامنے سرجھکانا ہرگز گوارا نہیں کیا۔ کربلا کے میدان میں خاندان اہل بیتؑ نے کرب وبلا کے اذیت ناک لمحات کاسامنا کرتے ہوئے صبرورضااور ایثاروقربانی کی لازوال مثالیں قائم کیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج چودہ سو سال گزرجانے کے باوجود حضرت امام حسین ؑ اور دیگرمعصومین کربلا کا نام عقیدت واحترام سے لیاجاتا ہے جبکہ آج کوئی یزیدکا نام لیوا بھی نہیں ہے اوریزید کا نام عبرت اورلعنت کے طورپر لیاجاتاہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ دنیا میں صرف دوطبقہ ہیں ایک حسینیت ؑ کے ماننے والا حق پرست طبقہ ہے اور دوسرا یزیدیت کو ماننے والا باطل پرست ہے اورمیں حسینیت ؑ کا ماننے والا ہوں اوراپنی آخری سانس تک باطل پرست قوتوں کے خلاف جدوجہد کرتا رہوں گا۔جناب الطاف حسین نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوربھائی چارے کی فضا قائم رکھیں اورمثالی اتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے فرقہ وارانہ تفریق پیداکرنے کی ہرسازش کو ناکام بنادیں۔
*****
9/15/2025 12:40:41 AM
ملک میں سیلاب کے نتیجے میں تباہی کی ذمہ دار قدرتی آفت نہیں اقتدارمافی
...
30 Aug 2025
الطاف حسین ملک کے خلاف نہیں سسٹم کے خلاف ہے، پنجاب کے وفاپرست ساتھی
...
25 Aug 2025
پاکستان میں ڈیموکریسی نہیں بلکہ فیوڈوکریسی کاراج ہے
...
25 Aug 2025
چاہے جتنی بھی جعلی ایم کیوایم بنالی جائیں،دنیاجانتی ہے کہ ایم کیوایم ک
...
23 Aug 2025
طوفانی بارشوں میں کراچی کےشہریوں کی ہی نہیں بلکہ سندھ کی نسل پرست حکو
...
20 Aug 2025
9، مئی کوعمران خان کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود انہیں سزا ک
...
18 Aug 2025
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو ر
...
17 Aug 2025
قومی اسمبلی میں کالا قانون پاس کرنےوالےقومی مجرم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
...
16 Aug 2025
بانی پی ٹی آئی عمران خان اب تک جیل میں کیوں قید ہیں…چشم کشا حقائق؟
...
16 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us