Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پولیس کی جانب سے عزیزآبادمیں مکان سے بھاری تعدادمیں اسلحہ کی کھیپ برآمدکرنے کا دعویٰ سراسرڈرامہ اورایک بھونڈامذاق ہے۔ایم کیوایم کے سینئر ارکان کابیان
Posted on: 10/5/2016
22 اگست اوراس کے بعد رینجرزنے نائن زیرواوراس کے اطراف کے ایک ایک گھر کی تلاشی لی تھی
22 اگست سے نائن زیرو اورعزیزآبادکاپورا علاقہ رینجرز کی کڑی نگرانی میں ہے، سڑکوں گلیوں میں رینجرزکے اہلکاردن بھر گشت کرتے ہیں
مکینوں تک کواپنے گھروں پرجانے کیلئے جگہ جگہ شناختی کارڈدکھانے پڑتے ہیں وہاں اچانک ایک مکان سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمدکرنے کادعویٰ کیاگیاہے،اسلحہ کو ایم کیوایم سے جوڑا جارہاہے
یہ سب کچھ ایک بھونڈا ڈرامہ اورکرمنلائزیشن پالیسی کا ہے جس کامقصدصرف اورصرف ایم کیوایم کوبدنام کرنا ہے
کراچی کے باشعورعوام سرکاری آپریشنل روم میں تیارکئے جانے والے ایسے ڈرامے گزشتہ کئی سالوں سے دیکھ رہے ہیں
خدارا یہ ڈرامے اب بند کئے جائیں اورایم کیوایم کے خلاف سازشوں کاسلسلہ ترک کیاجائے
ایم کیوایم کے سینئرارکان محمداشفاق، واسع جلیل، قاسم علی رضااورمصطفےٰ عزیزآبادی کامشترکہ بیان
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئرارکان محمداشفاق، واسع جلیل، قاسم علی رضااورمصطفےٰ عزیزآبادی نے پولیس کی جانب سے عزیزآبادمیں ایک مکان سے بھاری تعدادمیں اسلحہ کی کھیپ برآمدکرنے کے دعوے کوسراسرڈرامہ اورایک بھونڈامذاق قرار دیاہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی بالخصوص عزیزآباد کے تمام مکین اچھی طرح جانتے ہیں22 اگست اوراس کے بعد بھی رینجرزنے نائن زیرواوراس کے اطراف کے ایک ایک گھرپرچھاپہ مارکرتلاشی لی اور 22 اگست سے نائن زیرو اورعزیزآبادکاپورا علاقہ رینجرز کی کڑی نگرانی میں ہے، جہاں نہ صرف سڑکوں بلکہ گلیوں میں بھی رینجرزکے اہلکاردن بھر گشت کرتے ہیں اورجہاں کے مکینوں تک کواپنے گھروں پرجانے کے لئے جگہ جگہ شناختی کارڈدکھانے پڑتے ہیں وہاں اچانک ایک بند مکان سے اس قدربھاری مقدارمیں اسلحہ برآمدکرنے کادعویٰ کیاگیاہے جس میں اینٹی ایئرکرافٹ گنیں تک شامل ہیں اوراس اسلحہ کوایم کیوایم سے جوڑا جارہاہے ۔ ایم کیوایم کے ارکان نے کہا کہ جس طرح یہ اسلحہ ڈرامہ رچایاگیاہے اوراس قدربھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کرنے کے بعداسے تحویل میں لینے کے بجائے جس اندازمیں بے یارومددگار چھوڑ دیاگیااس سے صاف ظاہرہوتاہے کہ یہ سب کچھ ایک بھونڈا ڈرامہ اورکرمنلائزیشن پالیسی کا ہے جس کامقصدصرف اورصرف ایم کیوایم کوبدنام کرنا ہے۔ایم کیوایم کے ارکان نے کہاکہ کراچی کے باشعورعوام سرکاری آپریشنل روم میں تیارکئے جانے والے ایسے ڈرامے گزشتہ کئی سالوں سے دیکھ رہے ہیں اوروہ ان ڈراموں اوران کے مقاصدکواچھی طرح سمجھتے ہیں۔ایم کیوایم کے ار کان نے کہاکہ خدارا یہ ڈرامے اب بند کئے جائیں اورایم کیوایم کے خلاف سازشوں کاسلسلہ ترک کیاجائے ۔
*****
10/15/2025 8:19:10 AM
آفتاب الدین بقائی مرحوم کا نام تحریکی جدوجہد کی تاریخ میں زندہ وجاوید
...
11 Oct 2025
میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے کہتا ہوں کہ کسی بھی قیمت پرعمران خان صاح
...
11 Oct 2025
آفتاب بقائی مرحوم کے صاحبزادے سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تعز
...
09 Oct 2025
آفتاب بقائی مرحوم کی حقوق العباد کے لئے خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش ک
...
09 Oct 2025
ایم کیو ایم کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان نثار پنہور اور انور ترین کی جبر
...
08 Oct 2025
میں ایم کیوایم کے بزرگ رہنمااورکوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن آفتاب الدین بق
...
08 Oct 2025
میں نثار احمد پہنور اور انور خان ترین کو گرفتار کرنے والے سیکیورٹی اد
...
08 Oct 2025
ایم کیوایم پرآج بھی بیہود الزامات کیوں؟ اس کے مقاصد کیاہیں؟ (1) (الطاف
...
06 Oct 2025
اساتذہ کے عالمی دن پرایک عظیم اورقلندرصفت استاد پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر
...
05 Oct 2025
ایم کیوایم جوہانسبرگ چیپٹر کے زیرانتظام شاندار اجتماع نےمیری سالگرہ کے
...
05 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us