کوئٹہ میں زائرین کی بس پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کاواقعہ بربریت ہے ۔ ندیم نصرت
اس سے قبل بھی اسی طرح زائرین کے بہیمانہ قتل عام کے کئی مذموم واقعات رونماہوچکے ہیں
معصوم وبے گناہ افراد کاخون بہانے والے دہشت گردوں کوگرفتارنہیں کیاجاتا ۔ ندیم نصرت
ایسے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے اورقرارواقعی سزادی جائے ۔ندیم نصرت
واقعہ میں جاں بحق ہونے والی خواتین کے لواحقین سے ندیم نصرت کا اظہارتعزیت
لندن ۔۔۔ 4 اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے کوئٹہ میں زائرین کی بس پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ اورچارخواتین کی شہادت اوردیگر افرادکے زخمی ہونے کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ اس سے قبل بھی کوئٹہ اوربلوچستان کے دیگرعلاقوں میں اسی طرح زائرین کے بہیمانہ قتل عام کے کئی مذموم واقعات رونماہوچکے ہیں لیکن معصوم وبے گناہ افراد کاخون بہانے والے دہشت گردوں کوگرفتارنہیں کیاجاتااور معصوم شہری ان دہشت گردوں کامسلسل نشانہ بن رہے ہیں۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ کوئٹہ میں ہونے والے بربریت کے واقعہ اوراس سے پہلے ہونے والے ایسے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے اورقرارواقعی سزادی جائے ۔ندیم نصرت نے جناب الطاف حسین کی جانب سے واقعہ میں جاں بحق ہونے والی خواتین کے لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیا اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مقتولین کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطا کرے ۔
*****