ایم کیوایم کی تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی کی طیبعت ایک بار پھر خراب ہوگئی
یوسف شاہوانی کو بیہوشی کی حالت میں فوری طور پر میڈیکل ایڈ کمیٹی کے طبّی امدادی کیمپ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کاتفصیلی معائنہ کیا
ڈاکٹرز نے یوسف شاہوانی کا بلڈپریشر، شوگر، دل کی دھڑکن چیک کی اور وزن کیا
کراچی ۔۔۔20، اگست2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی تادم مرگ بھوک ہڑتال پربیٹھے ایم کیوایم کے حق پرست سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی کی حالت ہفتہ کی شب ایک بارپھرخراب ہوگئی اوروہ شدیدنقاہت کے سبب بے ہوش ہوگئے جس کے بعد انہیں بے ہوشی حالت میں فوری طورپرخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے ایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی کے کیمپ منتقل کیاگیاجہاں ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کاتفصیلی معائنہ کیااوران کابلڈپریشر،دھڑکن اورشوگرچیک کی اوران کاوزن کیاڈرپ لگائی۔واضح رہے کہ یوسف شاہوانی تادم مرگ بھوک ہڑتال پر مورخہ 17 اگست بروز بدھ کی شب 8بجے سے بیٹھے تھے جس کے دوران ان کی پہلے بھی طبیعت خراب ہوگئی تھی اورانہیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیاگیاجہاں انہیں طبّی امدادکی فراہم کی گئی اوراس کے بعدوہ دوبارہ بھوک ہڑتال کیمپ پہنچے اوربھوک ہڑتال پربیٹھے گئے تھے۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے ذمہ داران ، کارکنان ، خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے والی شخصیات کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔