پی ایس پی چھوڑ کر ایم کیوایم میں شامل ہونے کی پاداش میں پاک سرزمین کے دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کورنگی ٹاؤن یوسی 25کے کارکن فیصل سعید کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
ایم کیوایم میں واپس آنے کی پاداش میں پاک سرزمین پارٹی کے دہشت گردو ں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکن کے بہیمانہ قتل پر قانون نافذ کرنے والے اداروں ، حکومت اور انتظامیہ کی خاموشی انتہائی حیرت انگیز اور معنی خیز ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
فیصل سعید کے بہیمانہ قتل سے پاک سرزمین پارٹی کے ضمیر فروشوں کااصل چہرہ سب کے سامنے آچکا ہے ،ر ابطہ کمیٹی
فیصل سعید کے قتل میں ملوث پاک سرزمین پارٹی کے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
رابطہ کمیٹی کا فیصل سعید شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار
کراچی ۔۔۔24، جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کورنگی کے علاقے سی 51 ایریا میں پاک سر زمین پارٹی چھوڑ کر ایم کیوایم میں واپس شامل ہونے والے ایم کیو ایم کورنگی ٹاؤن یوسی 25کے کارکن فیصل سعیدکو پاک سرزمین کے دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی دہشت گردو ں کے ہاتھوں پی ایس پی چھوڑ کر ایم کیوایم میں واپس آنے والے کارکن کے بہیمانہ قتل پر قانون نافذ کرنے والے اداروں ، حکومت اور انتظامیہ کی خاموشی انتہائی حیرت انگیز اور معنی خیز ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ فیصل سعید کورنگی کے علاقے 51-Cایریا میں شادی کی تقریب میں شریک تھے کہ پاک سرزمین سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے انہیں اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوتے ہوئے شہید ہوگئے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پی ایس پی چھوڑ کر ایم کیوایم میں واپس آنے کی پاداش میں فیصل سعید کاپاک سرزمین کے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل سے پی ایس پی کے ضمیر فروشوں اصل چہرہ سب کے سامنے آچکا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں، انہیں وفاداریاں تبدیل کرکے پی ایس پی میں جانے پر مجبور کیاجارہا ہے ، اسیری کے دوران بہیمانہ تشددکا نشانہ بنایاجارہا ہے جبکہ دوسری جانب پی ایس پی چھوڑ کر واپس آنے والوں کوپاک سرزمین پارٹی کے دہشت گردوں کے ذریعے کھلی قتل و غارتگری کا نشانہ بنایاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے سوال کیا ہے کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے قتل میں ملوث پاک سرزمین پارٹی کے دہشت گردوں کے خلاف آئین وقانون کب حرکت میں آئے گا ؟ اور ایم کیوایم بے گناہ کارکنان کے سفاک قاتلوں کو آخر کب سزائیں دی جائیں گی ؟ ۔ کیا ایم کیوایم کے کارکنان اس ملک کے شہری نہیں ہیں ؟ کیا ان کے قتل میں ملوث دہشت گردوں پر ملک کے آئین و قانون کا اطلاق نہیں ہوتا ہے ؟ ۔رابطہ کمیٹی نے فیصل سعید شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فیصل سعید شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوا زشریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختیار سے مطالبہ کیا کہ پی ایس پی چھوڑ کر ایم کیوایم میں واپس آنے کی پاداش میں ایم کیوایم کورنگی ٹاؤن یوسی 25کے کارکن فیصل سعید کوپی ایس پی دہشت گردوں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کا سختی سے نوٹس لیاجائے ،پاک سرزمین پارٹی کے دہشت گردوں کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائی جائے اور فیصل سعید کے قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سز ا دی جائے ۔
*****