جمعہ کو ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا
اجلاس سے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے خطاب کیا
آرگنائزر متین یوسف اور فنانس انچارج عارف صدیقی نے یونٹ کے مالی معاملات کے حوالہ سے تفصیلی رپورٹ پیش کی
یونٹ کے مالی معاملات کے حوالہ سے تفصیلی رپورٹ پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار اطمینان
تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لے لیا ہے اور اس حوالہ سے اب کوئی کنفیوژن نہیں ہے، الطاف حسین
تمام ذمہ داران اور کارکنان اس حوالہ سے کسی قسم کا ڈسکشن ہرگز ہرگز نہ کریں، الطاف حسین
لندن۔۔۔ 9، جولائی 2016ء
ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا جس سے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے خطاب کیا۔ اجلاس میں امریکہ یونٹ کے تنظیمی اورمالی معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اجلاس کے دوران امریکہ کے سینٹرل آرگنائز ر متین یوسف اور فنانس کے انچارج عارف صدیقی نے جناب الطاف حسین کو یونٹ کے مالی معاملات کے حوالہ سے بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ جناب الطاف حسین نے تفصیلی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تنظیمی مصروفیات اور حالات کے باعث یہ تفصیلات ان تک نہیں پہنچ سکی تھیں تاہم انہوں نے تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لے لیا ہے اور اس حوالہ سے اب کوئی کنفیوژن نہیں ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم امریکہ کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو تاکید کی کہ وہ اس حوالہ سے کسی قسم کا ڈسکشن ہرگز ہرگز نہ کریں۔