Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے ایک اور کارکن ریاض الحق کا ماورائے عدالت قتل، ریاض الحق کو تقریباً ایک سال قبل رینجرز نے لانڈھی سے گرفتارکیا، اہل خانہ نے بازیابی کیلئے عدالت میں پٹیشن دائر کررکھی تھی


متحدہ قومی موومنٹ کے ایک اور کارکن ریاض الحق کا ماورائے عدالت قتل
 Posted on: 7/8/2016 1
متحدہ قومی موومنٹ کے ایک اور کارکن ریاض الحق کا ماورائے عدالت قتل
 
ریاض الحق کو تقریباً ایک سال قبل رینجرز نے لانڈھی سے گرفتار کیا، اہل خانہ نے بازیابی کیلئے عدالت میں پٹیشن دائر کررکھی تھی
ریاض الحق کے ماورائے عدالت قتل کا فوری نوٹس لیاجائے، رابطہ کمیٹی
دنیا کی آنکھ میں دھول جھونکنے کیلئے اس واقعہ کو پولیس مقابلے کا نتیجہ قراردیاجارہا ہے، رابطہ کمیٹی
ریاض الحق کاماورائے عدالت قتل مہاجروں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
تین برسوں کے دوران ایم کیوایم کے 61 کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیاجاچکا ہے، رابطہ کمیٹی
ماورائے عدالت قتل میں ملوث کسی ایک بھی رینجرز یا پولیس اہلکار کو آئین اور قانون کے مطابق سزا نہیں دی گئی، رابطہ کمیٹی
مہاجروں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف پر انسانی حقوق کی ملکی اور بین الاقوامی تنظیمیں صدائے احتجاج بلند کریں، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم لانڈھی ٹاؤن ، یونٹ 81 کے کارکن ریاض الحق کے ماورائے عدالت قتل پررابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
کراچی۔۔۔8، جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ایک اور کارکن کو ماورائے عدالت قتل کردیاگیا، مقتول کوتقریباً ایک سال قبل گرفتارکیاگیاتھا ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم لانڈھی ٹاؤن یونٹ 81 کے کارکن 41 سالہ ریاض الحق ولد عبدالحق کوپاکستان رینجرز نے19، مئی2015ء کو ان کی رہائش گاہ واقع لانڈھی کے قریب سے گرفتارکیاتھااور کسی بھی تھانے میں ان کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی تھی۔ ریاض الحق کی بازیابی کیلئے انکے اہل خانہ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی گئی تھی جس کانمبر2851/15 ہے ۔ 30 جون2016ء کو ریاض الحق کی لاش سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود میں پائی گئی تھی جسے چھیپا ویلفیئر کے سردخانے میں رکھاگیا تھااور چھیپا ویلفیئرکے ریکارڈ کے مطابق ریاض الحق ہلاکت پولیس مقابلے کا نتیجہ ظاہرکیاگیا ہے ۔ مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے شناخت کے بعد تصدیق ہوئی کہ یہ لاش ریاض الحق کی ہے جنہیں تقریباً ایک سال قبل رینجرز کے اہلکاروں نے ان کی رہائش گاہ کے قریب سے گرفتارکیاتھا۔ ریاض الحق کی ماورائے عدالت ہلاکت سے علاقے کے عوام میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے ۔
دریں اثنا ء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لانڈھی ٹاؤن یونٹ 81 کے کارکن ریاض الحق کے ماورائے عدالت قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کو مہاجروں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قراردیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ریاض الحق کو تقریباً ایک سال تک غیرقانونی حراست کے دوران بدترین تشددکا نشانہ بنانے کے بعد ماورائے عدالت قتل کردیاگیا اور دنیا کی آنکھ میں دھول جھونکنے کیلئے اس واقعہ کو پولیس مقابلے کا نتیجہ قراردیاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ تین برسوں کے دوران ایم کیوایم کے 61 کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیاجاچکا ہے لیکن افسوس کہ ماورائے عدالت قتل میں ملوث کسی ایک بھی رینجرز یا پولیس اہلکار کو آئین اور قانون کے مطابق سزا نہیں دی گئی۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز کی حراست میں ایم کیوایم کے سینئرکارکن آفتاب احمد کے ماورائے عدالت قتل پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی جانب سے تحقیقات کے احکامات کے بعد امیدپیدا ہوئی تھی کہ اب مظلوم مہاجروں کو انصاف ملے گا لیکن نہ تو آفتاب احمدکے ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کے ناموں اور چہروں سے قوم کو آگاہ کیاگیا اورنہ ہی اس ظالمانہ اور سفاکانہ عمل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کو سزا دی گئی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے معصوم وبے گناہ کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور ان واقعات پر انسانی حقوق کی ملکی اور بین الاقوامی تنظیموں کو صدائے احتجاج بلند کرنی چاہیے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ریاض الحق کے ماورائے عدالت قتل کا فوری نوٹس لیاجائے اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں ملوث رینجرزاورپولیس اہلکاروں کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے ۔رابطہ کمیٹی نے ریاض الحق شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ہے ، انشاء اللہ حق پرست شہداء کا لہورنگ لائے گااور بے گناہ مہاجر نوجوانوں کے قاتلوں پر اللہ تعالیٰ کاعذاب نازل ہوگا۔

9/17/2024 2:26:33 AM