ہمارے خلاف جو کچھ ہورہا ہے یہ ہمیں ریاست پاکستان سے الگ کرنے کی سازش ہے جو ناکام ہوگی ، ڈاکٹر فاروق ستار
ہمیں آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر بھی کاموں سے روکاجاجائے تو اسے امن قائم کرنے کی کوشش نہیں سیاسی ایجنڈا اور ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کا عمل سمجھا جائے گا ،ڈاکٹر فاروق ستار
کس طرح کی سیاست کی جارہی ہے کہ فلاحی اداے کو بھی ٹارگٹ کیاجارہا ہے، ٹرسٹی کے کے ایف ارشد ہرا
سی ایم اے ہال میں ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام رمضان المبارک کے سلسلے میں
منعقدہ سالانہ امدادی پروگرام کے شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔30، جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف جو کچھ ہورہا ہے یہ ہمیں ریاست پاکستان سے الگ کرنے کی سازش ہے لیکن یہ سازش ناکام ہوگی، ہماراکوئی ایک کام آئین و قانون سے ماورا ہو تو جو چور کی سزا وہ ہماری سزا لیکن جو کام ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر کررہے ہیں انہیں بھی روکاجاجائے تو اسے امن قائم کرنے کی کوشش نہیں سیاسی ایجنڈا اور ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کا عمل سمجھا جائے گا ، جناب الطاف حسین کا نصیب پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے اور اسی لئے وہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں جبکہ جناب الطاف حسین کی سیاسی جدوجہداوران کے سماجی خدمت کے کاموں ، ان کے رضاکاروں اور کارکنوں کو زکوٰۃ ، فطرہ وصول کرنے سے روکاجارہاہے اور یہ عمل کرکے پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بننے سے روکاجارہا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں کے جمعرات کو سی ایم اے ہال میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت رمضان المبارک کے سلسلے میں منعقدہ بڑے امدادی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔امدادی پروگرام میں غرباء ، مساکین، ناداروں، یتیموں ، بیواؤں میں کروڑوں روپے مالیت کی امدادی شیاء اور نقدرقوم تقسیم کی گئیں ۔ امدادی سامان میں سلائی مشینیں ، وہیل چیئرز ، سائیکلیں ، راشن کے تھیلے ، پھلوں اور سبزیوں سے لدے ٹھیلے ،واٹر کولر ، سلے سلائے ملبوسات اور دیگر اشیاء شامل تھیں ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان میں امن کے قیام کیلئے ہم اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ، امیر اورغریب کے فرق کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور جو ہمیں روک رہا ہے وہ امیراور غریب کے فرق کو کم کرنے کے عمل کو روک رہا ہے اور وہ پاکستان مستحکم ہونے سے روک رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ قانون نافذ کرنا نہیں ہے کہ خود قانون اور آئین کی خلاف ورزی کی جائے ، قانون کا نام لینے والے اگر یہ کررہے ہیں وہ بھی قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ، جرم کررہے ہیں اور قانون کے نام پر قانون کو توڑ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے بہت ساری مساجد کے باہر کیمپ لگے ہوئے ہیں ، وہ کھلے عام زکوۃ ، فطرہ جمع کررہے ہیں ان پر کوئی روک ٹوک نہیں ہیں ، انتہاء پسند دہشت گرد تنظیمیں زکوٰۃ ، فطرہ جمع کررہی ہے اور اگر کسی پر پابندی ہے تو قائد تحریک کی خدمت خلق فاؤنڈیشن پر پابندی لگائی گئی ہے ، ہم اس کے خلاف احتجاج کرتے ہیں اور اسے مستر دکرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہماراکوئی ایک کام آئین و قانون سے ماورا ہو تو جو چور کی سزا وہ ہماری سزا لیکن جو کام ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر کررہے ہیں انہیں بھی روکاجاجائے تو اسے امن قائم کرنے کی کوشش نہیں سیاسی ایجنڈا سمجھا جائے گا اور ایم کیوایم کو دیورا سے لگانے اور کمزور کرنے کا عمل سمجھاجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ چوتھی بڑی سیاسی جماعت کے قائد کے بولنے پرپابندی لگا دی گئی ہے اس کے باوجود الطاف حسین کا پیغام یہی ہے کہ ایم کیوایم اور ریاست پاکستان کو الگ نہیں کیاجاسکتا ہے ، ایم کیوایم کے خمیرمیں ریاست پاکستان ہے اور ریاست پاکستان کے خمیر میں ایم کیوایم کے آباؤ اجداد کی قربانیاں ہیں ۔ ہمارے خلاف جو کچھ ہورہا ہے یہ ہمیں ریاست پاکستان سے الگ کرنے کی سازش ہے لیکن یہ سازش ناکام ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ کے کے ایف کی رسیدوں کو ضبط کرنے کے باوجود لوگوں نے انسانیت کی خدمت سے سرشار ہوکر اپنی مدد آپ کے تحت خدمت خلق فاؤنڈیشن کو عطیات دیئے جو 25فیصد ہے اور ہمارا خدمت کا یہ کام جبراً 75فیصد متاثر ہوا ہے ۔نامزد ڈپٹی میئر کراچی اور کے کے ایف کے ٹرسٹی ارشد وہرا نے کہا کہ ایم کیوایم سے قائدتحریک جناب الطاف حسین نے خدمت خلق کمیٹی قائم کی تھی اور انہوں نے سیاست میں آنے سے پہلے انسانیت کی بلاتفریق خدمت کی ۔انہوں نے کہاکہ چھیپا ایمبولینس جب شروع ہوئی تو کے کے ایف نے اس کی سپورٹ کی اور گاڑیاں فراہم کیں ، ہمارے ساتھ مسائل جو ہیں وہ وقتی ہیں ، ہماری کھالیں لے جاکر ایدھی کو دیدی گئیں ۔انہوں نے کہاکہ کس طرح کی سیاست کی جارہی ہے کہ فلاحی اداے کو بھی ٹارگٹ کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جب آیا تھا تو ہماری خدمت کی ستائش میں فوج نے ہمیں خطوط بھیجے اور سراہایا ۔