ایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی سربراہی میں وفدکی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجادعلی شاہ سے ملاقات
ایم کیوایم کے وفدمیں گلفرزخان خٹک ایڈووکیٹ،محفوظ یارخان ایڈووکیٹ،ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ،احمدضمیرایڈووکیٹ،لیگل کے انچارج نعیم صدیقی ودیگرشامل تھے
کراچی:۔۔۔27؍ جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ کے وکلاء کے وفدنے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجادعلی شاہ سے ان کے چمبرمیں ملاقات کی اوران کے صاحبزادے بیرسٹراویس شاہ کے اغواء پرگہرے افسوس اوردکھ کااظہارکرتے ہوئے اغواء کے گھناؤنے فعل کی شدیدمذمت کی۔ایم کیوایم کے وفد میں گلفرزخان خٹک ایڈووکیٹ،محفوظ یارخان ایڈووکیٹ،ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ،احمدضمیرایڈووکیٹ،لیگل کے انچارج نعیم صدیقی ودیگرشامل تھے ۔ملاقات میں ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجادعلی شاہ کویقین دلایاکہ ایم کیوایم ان کے دکھ اورتکلیف محسوس کررہی ہے بلکہ پوری قوم ان کے دکھ اورتکلیف میں شریک ہے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستاراورودفدکے دیگرارکان نے مغوی کے جلدبازیابی اوراغواء کندگان کے جلدگرفتاری اورانہیں کفرکردارتک پہنچانے کامطالبہ کیا۔علاوہ ازیں ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے میڈیاکے نمائندوں کوپریس بریفنگ بھی دی ۔