Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

19جون 1992ء پاکستان کی تاریخ سیاہ ترین دن ہے۔الطاف حسین


19جون 1992ء پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 6/19/2016
19جون 1992ء پاکستان کی تاریخکاسیاہ ترین دن ہے۔الطاف حسین
حق پرست شہداء کی قربانیاں ہرگزرائیگاں نہیں جائیں گی، الطاف حسین
شہداء کی قربانیوں کی بدولت پاکستان سے ظلم وستم کے نظام کاخاتمہ ضرورہوگا، الطاف حسین
ایم کیوایم کے شہداء کوقائدتحریک الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت 
لندن۔۔۔18، جون2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے کہا ہے کہ حق پرست شہداء کی قربانیاں ہرگزرائیگاں نہیں جائیں گی اور شہداء کی قربانیوں کی بدولت پاکستان سے ظلم وستم کے نظام کاخاتمہ ضرورہوگا۔ 19جون 1992ء کے شہداء کی 24 ویں برسی کے موقع پراپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ 19 ، جون ،پاکستان کی تاریخ سیاہ ترین دن ہے، اس دن غریب ومتوسط طبقہ کی واحدنمائندہ جماعت ایم کیوایم کو کچلنے کیلئے ریاستی آپریشن کاآغازکیاگیا۔ اس آپریشن میں ایم کیوایم جیسی امن پسند اور محب وطن سیاسی جماعت کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی سازش پرعملدرآمدکیاگیا اوربے گناہ مہاجروں کی نسل کشی کی گئی جس کاسلسلہ آج بھی بدستور جاری ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ 19 جون1992ء کو ایم کیوایم کی صفوں سے نکالے گئے جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کوسرکاری ٹرکوں میں بٹھا کرکراچی لایاگیا، انہیں پیسہ، اسلحہ ،گاڑیاں اور سرکاری سرپرستی فراہم کرکے ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں اور دفاترپرقبضوں اورقتل وغارت گری کاکھلالائسنس دیاگیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج ایک مرتبہ پھرایک جانب کراچی میں قیام امن کی آڑمیں ایک جانب ایم کیوایم کرش آپریشن کیاجارہاہے ، بے گناہ رہنماؤں، منتخب نمائندوں اورکارکنوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہا ہے ، انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے اورحراست کے دوران وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کیاجارہا ہے جبکہ دوسری جانب ضمیرفروش عناصر کو سرپرستی فراہم کرکے مہاجروں کے اتحاد کونقصان پہنچانے کی سازش کی جارہی ہے۔
جناب الطاف حسین نے کہا کہ19جون کو ایم کیوایم کے خلاف شروع کیے جانے والا ریاستی آپریشن کسی نہ کسی شکل میں آج تک جاری ہے اور حق پرستانہ جدوجہدکی پاداش میں ایم کیوایم کے 20 ہزارکارکنان کو شہید کیاجاچکا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے تمام حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست شہداء نے آنے والی نسلوں کے بہترمستقبل کیلئے اپنی جان دیدی لیکن باطل پرست قوتوں کے آگے جھکناہرگزگوارانہیں کیا، تحریک کے ایک ایک کارکن کایہ عہد ہے کہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور جس نیک مشن ومقصد کیلئے حق پرست شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اس مشن کی تکمیل کیلئے تحریک کے پرعزم اور مخلص ساتھی کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے ، انشاء اللہ حق پرستی کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی ، ملک بھرکے مظلوم عوام اپنی منزل تک پہنچیں گے اور پاکستان سے ظلم وستم کے نظام کا خاتمہ ضرورہوگا

4/19/2024 11:06:38 AM