Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شاہ فیصل کالونی ، ملیر اور لیاقت آباد سے رینجرز نے ایم کیوایم کے 6کارکنان کو گرفتار کرلیا ، رابطہ کمیٹی


شاہ فیصل کالونی ، ملیر اور لیاقت آباد سے رینجرز نے ایم کیوایم کے 6کارکنان کو گرفتار کرلیا ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/3/2016 1
شاہ فیصل کالونی ، ملیر اور لیاقت آباد سے رینجرز نے ایم کیوایم کے 6کارکنان کو گرفتار کرلیا ، رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کیاجارہا ہے ، گرفتاری کے بعد اسٹیلشمنٹ کی کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت کارکنان کو ٹارگٹ کلر ، دہشت گرد کے طو رپر پیش کیاجارہا ہے اور ان کا تعلق عسکری ونگ سے ظاہر کیاجارہا ہے ،ر ابطہ کمیٹی 
قیام امن کے نام پر جاری آپریشن مکمل طور پر ایم کیوایم کرش آپریشن کی شکل اختیار کرچکا ہے ، رابطہ کمیٹی 
کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپوں اور غیرقانونی گرفتاریوں کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کا غیر جمہوری عمل کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔ 03، جون 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شاہ فیصل کالونی ، ملیر اور لیاقت آباد میں رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپوں اور 6کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ چھاپے و گرفتاریاں ایم کیوایم کے کارکنان کے بلند حوصلوں کو نہ تو توڑ سکتے ہیں اورنہ ہی انہیں حق پرستانہ جدوجہد سے باز رکھا جاسکتا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز نے چھاپے مار کاررائیوں کے دوران ایم کیوایم شاہ فیصل ٹاؤن یوسی 7کے کارکن کامران صدیقی ، ایم کیوایم ملیر ٹاؤن یوسی 5کے کارکنان ایاز احمد صدیقی ، محمد عامر ، ایم کیوایم لیاقت آباد ٹاؤن یوسی 41کے کارکنان یحییٰ خان اور ایم کیوایم کے دو ہمدرد محمد سلمان اور شرافت اللہ کو گرفتار کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور ان کے اہل خانہ کو کچھ نہیں بتایا جارہا ہے کہ انہیں کیوں گرفتار کیا گیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں ایک جانب رینجرز، پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور انہیں گرفتار کرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے جبکہ دوسری جانب جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں اور کمالو گروپ کے ضمیر فروشوں کے ذریعے ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی اور کارکنان کو ایم کیوایم چھوڑنے کیلئے دھمکی آمیز فون کئے جارہے ہیں اور ایم کیوایم نہ چھوڑنے کی پاداش میں انہیں رینجرز اور پولیس کے ذریعے گرفتار کرایاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی آپریشن مکمل طور پر ایم کیوایم آپریشن کی شکل اختیار کردیا گیا ہے جس کے تحت روزانہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کیاجارہا ہے اور گرفتاری کے بعد اسٹیلشمنٹ کی کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت کارکنان کو ٹارگٹ کلر ، دہشت گرد کے طو رپر پیش کیاجارہا ہے اور ان کا تعلق عسکری ونگ سے ظاہر کیاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ ایم کیوایم میں کوئی عسکری ونگ نہیں ہے اور یہ سارا پروپیگنڈا ایم کیوایم اور اس کے کارکنوں کو بدنام کرنے اور ان کا امیج خراب کرنے کیلئے کیاجارہا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم ملک کی تیسری بڑی پرامن اورسیاسی جماعت ہے ، سیاسی مخالفت اور جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کے خاتمے کی جدوجہد کے پاداش میں اسے جس طرح سے ظلم و ستم کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور اس کے سیاسی اور جمہوری حقوق سلب کئے جارہے ہیں وہ ملک بھر کے محب وطن عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپوں اور غیرقانونی گرفتاریوں کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ، ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کا غیر جمہوری عمل کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور بے گناہ کارکنان کو فی الفور رہاکیاجائے ۔ 

4/23/2024 8:40:56 AM