کراچی میں ایم کیوایم کے خلاف جانبدارنہ اورغیر منصفانہ آپریشن کیاجارہاہے،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
کل میرپورخاص میں ایم کیو ایم کے زونل کمیٹی کے رکن فاروق درانی جوکسی کیس میں نامزد نہیں تھے ان کو گھر سے گرفتار کیا اور لاپتہ کردیا گیا
ایم کیو ایم کے تحت کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف اورگرفتار اور مسنگ پرسن کارکنوں سے یکجہتی کیلئے پریس کلب پر ایک احتجاجی دھرنے کیاجائیگا،کنورنویدجمیل
آپریشن کے نام پرایم کیوایم کوتختہ مشق بنانے اوربے گناہ کارکنان کوگرفتارکرکے لاپتہ کرنے کا عمل بندکرایاجائے
جنرل راحیل شریف ، ایم کیوایم اوراس عوامی مینڈنٹ کوتقسیم کرنے کانوٹس لیں اور ذمہ دارافرادکے خلاف بھی کارروائی کریں
ایم کیو ایم کے لگ بھگ پانچ ہزار کارکنان کو اس قسم کی دھمکی آمیز ٹیلیفون کالیں آرہی ہے کہ خیابان سحر جاکر نئی ڈرائی کلینگ فیکٹری جوائن کرلو
3مارچ سے جب سے اسٹیبلشمنٹ کی بنائی ہوئی جماعت سامنے آئی ہے ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن میں تیزی پیدا کی گئی ،کنورنویدجمیل
کرچی آپریشن میں بھی 92ء کی طرزپرکارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات رونماکیے گئے اوردرجنوں کارکنان کو لاپتہ کردیاگیا
میرپورخاص زونل کمیٹی کے رکن فاروق جمیل درانی کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے انیس ایڈوکیٹ کے بھائی کوشکست دی اورکونسلر منتخب ہوئے
کنورنویدجمیل کی محفوظ یارخان،محمدحسین اورگلفرازخان خٹک کے ساتھ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔22، اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رابطہ کمیٹی ڈپٹی کنوینرکنورنویدجمیل نے کہاہے کہ آپریشن کے نام پرایم کیوایم کوتختہ مشق بنانے اوربے گناہ کارکنان کوگرفتارکرکے لاپتہ کرنے کا عمل بندکرایاجائے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں ایم کیوایم کے خلاف جانبدارنہ اورغیر منصفانہ آپریشن کیاجارہاہے۔انہوں نے جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم اوراس عوامی مینڈنٹ کوتقسیم کرنے کانوٹس لیں اور ذمہ دارافرادکے خلاف بھی کارروائی کریں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے لگ بھگ پانچ ہزار کارکنان کو اس قسم کی دھمکی آمیز ٹیلیفون کالیں آرہی ہے کہ خیابان سحر جاکر نئی ڈرائی کلین فیکٹری جوائن کرلو۔انہوں نے کہاکہ 3مارچ سے جب سے اسٹیبلشمنٹ کی بنائی جماعت سامنے آئی ہے ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن میں تیزی آگئی ہے اور92کی طرزپرکارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات رونماکیے گئے،درجنوں کارکنان کو لاپتہ کیاگیا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان محفوظ یارخان،گلفرازخان خٹک اورمحمدحسین کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔کنورنویدجمیل نے کہاکہ گزشتہ تین سال پہلے کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے لئے ایم کیو ایم نے اپیل کی تھی کراچی میں پیپلز پارٹی کی حکومت ناکام ہوگئی ہے لہٰذا یہاں فوج کے ذریعے آپریشن کرایا جائے ، اس کے بعد رینجرز نے آپریشن شروع کردیا پہلے دن سے اس کا ٹارگٹ ایم کیو ایم کو رکھا گیا ۔انہوں نے کہاکہ امن و امان کی خراب صورتحال میں اگر ایم کیو ایم کے کارکنان ملوث ہیں توان کو بھی گرفتار کیا جائے پہلے روز سے ہمارے قائد الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی نے یہ موقف رکھا۔انہوں نے کہاکہ شروع میں ہونے والی گرفتاریوں میں ایم کیو ایم نے کوئی ردعمل نہیں دیاتاہم یہ بات پوری طرح عیاں ہوچکی ہے کہ کراچی آپریشن کا مقصد امن و امان کا قائم نہیں بلکہ ایم کیو ایم کو ٹارگٹ کرنا ہے دراصل یہ آپریشن
1992ء کے فوجی آپریشن کا تسلسل ہے جس میں ایک مرتبہ پھرکراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا جانے لگا ، سارے محلے کے لوگوں کے سامنے گرفتارکرکے لاپتہ کیاجانے لگا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جانب سے بار بار عدالتوں میں پٹیشن لگانے کے باوجود ابھی تک بہت سے کارکنان لاپتہ ہیں جبکہ 3مارچ2016ء کے بعد چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیاجس میں208کارکنان کو گرفتار کیاگیاجس میں سے71لاپتہ ہیں متعدد کو تفتیش کے بہانے 90روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا گیا ہے اور انتہائی قابل افسوس بات یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور پاکستان کے ادارے جن کا کام پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا تحفظ کرنا اور ملکی سرحدوں کا تحفظ کرنا ہے وہ کراچی میں سیاست پر اتر آئیں ہیں اورانہوں نے ایم کیو ایم اور کراچی کے مینڈیٹ کو تقسیم کرنے کیلئے ایک سیاسی جماعت بھی بناڈالی اگر یہاں تک ہوجاتا تو بھی ٹھیک تھا ایک سیاسی جماعت بنالی ہے اسے مینڈیٹ کیلئے عوام کے پاس جانا ہے۔کنورنویدجمیل نے کہاکہ 3مارچ سے جب سے یہ جماعت بنائی گئی ہے ایم کیو ایم کے کارکنان کو نامعلوم ٹیلیفون سے کال آرہی ہے کہ یا تو خیابان سحر جاکر نئی ڈرائی کلینگ فیکٹری جوائن کرلو ورنہ تم اپنے گھر میں نہیں رہ سکتے اور تمہاری باقی عمر جیلوں میں گذری گی معلوم اور نامعلوم دونوں اور خیابان سحر کی جانب سے لگ بھگ 5000کارکنان ہیں جنہیں اس قسم کی دھمکی آمیز کال کی جارہی ۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے انکار کیا ان کے گھر پر چھاپے مارے جارہے ہیں یہ صورتحال ہمارے لئے ناقابل برداشت ہوتی جارہی ہے ہم بار بار اسٹیبلشمنٹ کے بااختیار لوگوں خصوصاً جنرل راحیل شریف سے اپیل کرتے جارہے ہیں خدارا ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو چھیننے کا سلسلہ بند کیا جائے محترم اداروں ان کو متنازعہ نہ بنایا جائے اور ان کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے ہمیں اس بات پر اعتراض نہیں ہے کہ جرائم میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں ہوں ۔ آپ اسے گرفتار کریں عدلیہ کے سامنے پیش کریں جو لوگ گناہ گار ہوں گے ان کو سزا دی جائے یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ اسے پکڑ کر غائب کردیاجائے ۔کنورنویدجمیل نے کہاکہ کل میرپورخاص میں ایم کیو ایم کے زونل کمیٹی کے رکن فاروق درانی جوکسی کیس میں نامزد نہیں تھے ان کو گھر سے گرفتار کیا اور لاپتہ کردیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ہم سویلین ہیں جوان گرفتاریوں کے خلاف ہمارا احتجاج بھی سویلین والا ہوتا ہے ان گرفتاریوں کے خلاف اور ایم کیو ایم کے تحت کل ان گرفتار اور مسنگ کارکنوں سے یکجہتی کیلئے پریس کلب پر ایک احتجاجی دھرنے کا انعقاد کیا گیا ہے اس میں ان گرفتاراور لاپتہ کارکنوں کے گھر والوں کے ساتھ ایم کیو ایم کے عوامی نمائندے ایم این ایز ، ایم پی ایز اوراراکین رابطہ کمیٹی بھی احتجاج میں حصہ لیں گے۔ایک مرتبہ پھر راحیل شریف سے اپیل کررہے ہیں کہ جانبدارانہ آپریشن کو بند کیا جائے ،ایم کیو ایم کو تخت مشق بنانا ایم کیو ایم کے بے گناہ کنارکنان کو پکڑکے ان پر جھوٹے کیس بنانا قطعی طورپر غیر قانونی ہے غیر منصفانہ ہے۔انہوں نے جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ آپ نے فوج میں احتسابی اقدامات کیے ہیں ہم اپیل کریں گے کراچی میں جابندارانہ آپریشن کو فوری رکیں۔رکن رابطہ کمیٹی محفوظ یارخان نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ میرپورخاص زونل کمیٹی کے رکن فاروق جمیل درانی کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے انیس ایڈوکیٹ کے بھائی کوبلدیاتی الیکشن میں شکست دی اور حق پرست کونسلر منتخب ہوئے جس پر انیس ایڈوکیٹ شکست کا بدلہ لینے کے لئے فاروق درانی کوگرفتارکروایاانہوں نے گرفتاری کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ نقاب پوش اہلکاروں نے فاروق درانی کے علاقے کی بجلی بندکردی اور دوسرے کے گھر میں ان کا دروازہ توڑنے کی کوشش جس کے بعدانہیں گرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔انہوں نے جنرل راحیل شریف سے پوچھنا چاہتا ہوں اور مودبانہ گزارش کرتا ہوں کہ یہ دوہرا معیار کیوں ؟ہمارے کارکن کو مارپیٹ کرنے کے بعد اکثر کی لاشیں پھینک دی جاتی ہے۔پریس کانفرنس سے رکن رابطہ کمیٹی محمدحسین نے کہاکہ ایم کیو ایم کے سینئر کارکنوں کیلئے جو چند سالوں قبل ان منحرفین کی غنڈہ گردیوں کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر ، ناراض ہوکر گھروں پر بیٹھ گئے ان سینئر تحریکی کارکنوں سے قائد تحریک کی گزارش ہے کہ وہ فوری طورپر نائن زیرو آئیں ان سے ملاقات کیلئے ان کی گزارشات سننے کیلئے ان کی ناراضگی کو سننے کیلئے الطاف حسین نے سینئر تحریکی ساتھیوں پر 10رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جن میں کہف الوریٰ ، اسماعیل قریشی ،اقبال مقدم ،مطیع الرحمان ، جاوید کاظمی ،احمد سلیم صدیقی ، عبدالحسیب ، امین الحق ، زرین مجید اور حافظ اسامہ قادری شامل ہیں فوری ملاقات کریں۔انہوں نے کہاکہ دو روز قبل جامعہ کراچی کے ساتھی دانش بھائی کو بھی گرفتار کیا گیا اور ان کو غائب کردیا یہ سلسلہ ایم کیو ایم کے کارکنوں اور اے پی ایم ایس او کے کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے ،جس طرح ایم کیو ایم کے کارکنان اور اے پی ایم ایس او کے کارکنان پر دباؤ بڑھایا جارہا ہے ۔پریس کانفرنس سے رکن رابطہ کمیٹی گلفرازخان خٹک نے کہاکہ جب کراچی آپریشن شروع کیا گیا تھا توکہاگیا تھا کہ صرف بلیک جیٹ کے خلاف کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کو پہلے دن شک تھا بدقسمتی سے 1992ء میں یہ تجربہ دیکھ چکی تھی 72بڑی مچھلیوں کے نام پر شروع کیا جانا والا آپریشن میں 10سال تک ایم کیو ایم کو تخت مشق بنایا گیا ۔