پی ایس 115کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں لائینز ایریا ٹاؤن یوسی 10سے انتخابی ریلی نکالی گئی
ریلی کی سربراہی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کی ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر اور ایم کیوایم کے پرچم اٹھا رکھے تھے
ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی واضح اکثریت سے جیت مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار کا ریلی کے شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔ 05؍ اپریل 2016ء
پی ایس 115کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز لائینز ایریا ٹاؤن یوسی 10سے انتخابی ریلی نکالی گئی جو یوسی 9اور یوسی 11کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی واپس ٹاؤن آفس آکر اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کی سربراہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فارق ستار نے کیا اس موقع پر نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی وقار شاہ بھی موجود تھے ۔ ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر اٹھا رکھیں تھیں اور وہ پرجوش انداز میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے لگا رہے تھے ۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ لائینز ایریا کے عوام نے ماضی میں بھی دہشت گردوں کا سامنا کیا ہے اور اب بھی انہیں سرکاری سرپرستی میں حقیقی دہشت گردوں کی دہشت گردیوں کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا ساتھ چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی واضح اکثریت سے جیت مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی ہے اور اسی وجہ سے وہ ضمنی انتخابات میں تشدد اور جبر کے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں مظلوم عوام متحد و منظم ہیں اور ہر انتخابات میں عوام نے جناب الطاف حسین پر ہی اپنے اعتماد کااظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ریلی کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 7، اپریل 2016ء کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 115فیصل رفیق کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں اور مخالفین کی ضمانتیں تک ضبط کروادیں ۔