ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے جوائنٹ انچارج ارشد انصاری کے بھائی اشرف انصاری کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
ارشد انصاری کے بھائی اشرف انصاری مرحوم کوصدیق آباد ، نیو کراچی 06نمبر کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
مرحوم کا سوئم مورخہ 03 اپریل بروز اتوار مرحوم کی رہائش گاہ واقع L-1سیکٹر 5-Mنارتھ کراچی پر منعقد ہوگا
کراچی ۔۔۔یکم، اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے جوائنٹ انچارج ارشد انصاری کے بھائی اشرف انصاری کے انتقال پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے ارشد انصاری سمیت مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)
دریں ارشد انصاری کے بھائی اشرف انصاری مرحوم کوصدیق آباد ، نیو کراچی 06نمبر کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ مرحوم کی نماز جنازہ نیو کراچی کالا اسکول کے قریب واقع جامع مسجد اکبری میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی ۔ نما زجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ،ا راکین رابطہ کمیٹی، انچارج ایم کیوایم لیبر ڈویژن اسد کاظمی جوائنٹ انچارجز و اراکین ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے عہدیداران ، نیو کراچی ٹاؤن کے آگنائزر و اراکین کمیٹی ، یوسیز کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور مرحوم کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔مرحوم کا سوئم مورخہ 03 اپریل بروز اتوار مرحوم کی رہائش گاہ واقع L-1سیکٹر 5-Mنارتھ کراچی پر منعقد ہوگا۔