Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین اور مہاجروں کو اپنائے بغیر ملک میں رائج سیاسی اور جمہوری قوانین پر عمل پیرا نہیں


جناب الطاف حسین اور مہاجروں کو اپنائے بغیر ملک میں رائج سیاسی اور جمہوری قوانین پر عمل پیرا نہیں
 Posted on: 3/31/2016
جناب الطاف حسین اور مہاجروں کو اپنائے بغیر ملک میں رائج سیاسی اور جمہوری قوانین پر عمل پیرا نہیں 
ہوجاسکتا ، نامزد حق پرست امیدوار پی ایس 115فیصل رفیق 
کراچی کے منی پاکستان کہلانے کی بنیادی وجہ ہی یہ ہے کہ جناب الطاف حسین تمام قومیتوں ، مسالک اور مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور ان کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، حق پرست ارکان اسمبلی 
پی ایس 115کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں سوسائٹی ٹاؤن کی یوسی 07نرسری مارکیٹ ، یوسی 09اور یوسی 10میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب 
کراچی ۔۔۔31، مارچ2016ء 
پی ایس 115کی نشست پر نامزد ایم کیوایم کے حق پرست امیدوار فیصل رفیق نے کہا ہے کہ ملک میں قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے برابری اور یکسانیت کے اصول پر عمل پیرا ہونا گا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین شروع دن سے ہی ملک میں قومی یکجہتی کے قیام کی عملی جدوجہد کررہے ہیں اور ان کی پرامن جدوجہد تمام قومیتوں کے مظلوم عوام کیلئے مشعلِ راہ ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز سوسائٹی ٹاؤن کی یوسی 07نرسری مارکیٹ ، یوسی 09اور یوسی 10میں منعقد کی گئیں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کارنر میٹنگز کے شرکاء نے حق پرست نامزد امیدوار فیصل رفیق کو اپنے درمیان خوش آمدید کہا اور انہیں 7، اپریل 2016ء کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نشاط ضیاء ، ندیم رازی ،محمود رزاق اور ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔ کارنر میٹنگز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نامزد امیدوار فیصل رفیق نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور مہاجروں کو اپنائے بغیر ملک میں رائج سیاسی اور جمہوری قوانین پر عمل پیرا نہیں ہوجاسکتا ہے ، حقوق غصب پر ڈاکا ڈالنے اور نقب زنی کا کھیل اب بند ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ہے اور پروپیگنڈے اور سازشیں کرکے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی مقبولیت میں کسی طرح بھی کمی نہیں لائی جاسکتی ہے اور ایسا کھیل کھیلنے والے دراصل قومی یکجہتی کے خلاف کام کررہے ہیں جنہیں گرفت میں لینا اور ان کی سازشوں کو ناکام بنانا سب کی ذمہ داری ہے ۔کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست ارکان اسمبلی نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین عوام کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں اور ان کی کردار کشی اور جھوٹے الزمات عائد کرنے والے عوام کی نظروں سے گر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے حق پرستانہ جدوجہد میں سب قومیتوں،مسالک اورمذاہب کو ایک ہی نظر سے دیکھا ہے اور ان کے حقوق کے حصول کی اصولی بات کی ہے جس پر وہ قوتیں جو قومیت ، مسلک اور مذہب کے نام پر لوگوں کو آپس میں دست گریباں کرتی آئی ہیں وہ نہیں چاہتی کہ جناب الطاف حسین سب کو یکجا کرکے ملک کی ترقی و خوشحالی اور ایک قوم کا تصور اجاگر کرسکیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے منی پاکستان کہلانے کی بنیادی وجہ ہی یہ ہے کہ جناب الطاف حسین تمام قومیتوں ، مسالک اور مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور ان کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔ حق پرست ارکان اسمبلی نے کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 7، اپریل 2016ء کو پی ایس 115کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر کامیاب بنائیں اور انتخابی نشان پتنگ کو مزید بلندی پر لے جائیں ۔ 

4/19/2024 7:58:40 PM