ٹنڈو الہیار زون یوسی 2-Cکے انچارج قربان جیلانی ،ایم کیوایم گڈاپ ٹاؤن یوسی 6کے جوائنٹ انچارج مانک گبول اور فیڈرل بی ایریا ٹاؤن یوسی 26کے کارکن عبد العامر واحد کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار تعزیت
لندن۔۔۔30، مارچ2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ٹنڈو الہ یار زون یوسی 2-Cکے انچارج قربان جیلانی ،ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی گڈاپ ٹاؤن یوسی 6کے جوائنٹ انچارج مانک گبول، اور ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا ٹاؤن یوسی 26کے کارکن عبد العامر واحد کے انتقال پر گہرے دکھ اور فسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)