Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک میں سیلاب کے نتیجے میں تباہی کی ذمہ دار قدرتی آفت نہیں اقتدارمافیا ہے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی (Climate Change) سے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے بجائے الٹ کام ہورہے ہیں


 ملک میں سیلاب کے نتیجے میں تباہی کی ذمہ دار قدرتی آفت نہیں اقتدارمافیا ہے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی (Climate Change) سے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے بجائے الٹ کام ہورہے ہیں
 Posted on: 8/30/2025

ملک میں سیلاب کے نتیجے میں تباہی کی ذمہ دار قدرتی آفت نہیں اقتدارمافیا ہے
پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی (Climate Change) سے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے بجائے الٹ کام ہورہے ہیں
…………………………

پاکستان میں سیلاب سے جوتباہ کاریاں ہوئی ہیں جوانتہائی افسوسنا ک ہیں،گزشتہ 78برسوں میں کتنی ہی سول اورملٹری حکومتیں رہیں ، سوال یہ ہے کہ ان حکومتوں کے دورمیں ڈیمز کی تعمیر، آبپاشی کے نظام ، آبی گزرگاہوں کے نظام اورعوام کی زندگی بہتربنانے کے لئے کتنے اقدامات کئے گئے؟ پنجاب میں دریائے راوی اور دیگر دریاؤں میں آنے والے حالیہ سیلاب سے لاہورمیں دریائے راوی کے کنارے جورہائشی علاقے اور دیہات زیرآب آئے اوربڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان ہواہے تو اس بارے  میں حکومت کی جانب سے بڑی بڑی رپورٹس آرہی ہیں اور پنجاب کی وزیراعلیٰ محترمہ مریم نوازکہتی ہیں کہ ہم آبی گزرگاہوں میں آئندہ رہائشی تعمیرات کی اجازت نہیں دیں گے۔ سوال یہ ہے کہ دریاؤں کے راستوں پر ان ہاؤسنگ سوسائٹیز کی اجازت کیا ایم کیوایم اورالطاف حسین نے دی تھی؟ پنجاب میں گزشتہ 40سالوں سے نوازشریف اوران کے خاندان کی حکومت ہے، انہوں نے کیاکیا؟ کیااس سے انکارکیاجائے گاکہ دریائے راوی اوردیگر دریاؤں کے کنارے کئی دہائیوں سے آباد لوگوں کوجبری بیدخل کرکے وہاں کی زمینیں کوڑیوں کے مول خرید کروہاں کروڑوں اربوں روپے کی ہاؤسنگ سوسائٹیز بنائی گئیں؟ یہ چیزبھی سامنے آئی ہے کہ دریائے راوی کے کنارے زمین کوریزرو کرنے کا فیصلہ 2018ء سے پہلے موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورمیں کیا گیا تھا جس پرعمران خان کے دورمیں ہاؤسنگ سوسائٹی قائم ہوئی اوراس سے بلڈرمافیا کوفائدہ پہنچایاگیا۔ 
اسی طرح خیبرپختونخوا میں حالیہ دنوں میں آنے والے سیلاب میں جہاں حکومت کی نااہلی کادخل ہے  وہاں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ٹمبر مافیانے اپنے مالی فائدے کیلئے وہاں کے جنگلات میں اونچے اونچے درختوں کی کٹائی کردی حالانکہ عمران خان نے وہاں بلین ٹری کامنصوبہ بھی شروع کیاتھا۔ 
آج موسمیاتی تبدیلی (Climate Change) پوری دنیاکاسب سے سنگین مسئلہ ہے، صنعتی بہتات، ایٹمی اورصنعتی وانسانی فضلے ، کیمیائی مواد اورمختلف گیسوں کے اخراج کی وجہ سے کرہ ارض پر گرمی کی شدت میں ہرسال اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث گلیشیئر پگھل رہے ہیں جس کے نتیجے میں سمندر میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔دریاؤں میں سیلا ب آرہے ہیں، زمین کے ٹمپریچر میں مسلسل اضافہ کے نتیجے میں جنگلات میں آگ بھڑک رہی ہے،زمین کو سورج کی تپش سے محفوظ رکھنے والی اوزون کی سطح کوبھی نقصان پہنچ رہاہے۔ جو نہ صرف انسانوں بلکہ زمین پر رہنے والے حشرات الارض کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔ 
 موسمیاتی تبدیلی (Climate Change) سے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لئے آج پوری دنیا میں بڑے پیمانے پروسیع البنیاد منصوبے بنائے جارہے ہیں،فضائی آلودگی کوکم کرنے کے لئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں، بڑے پیمانے پر جنگلات بنائے جارہے ہیں،پانی کے ذخائر قائم کئے جارہے ہیں لیکن پاکستان میں اس کے بالکل برعکس کام کئے جارہے ہیں، جنگلات کا خاتمہ کیاجارہاہے، شہروں میں نئے درخت لگانے کے بجائے پہلے سے موجود درخت کاٹے جارہے ہیں، بلڈرمافیا کے مفاد کے لئے شہروں کو کنکریٹ کاجنگل بنایاجارہاہے۔ دریاؤں کے راستے بندکئے جارہے ہیں،وہاں ہاؤسنگ سوسائٹیزاور ہوٹل قائم کئے جارہے ہیں،صنعتی فضلوں اورسیوریج کے ذریعے نہروں، دریاؤں اور سمندر کو آلودہ کیاجارہاہے ۔ پاکستان میں یہ سب کچھ اس لئے ہورہاہے کیونکہ یہاں فرسودہ جاگیردارانہ نظام قائم ہے اورملک کولوٹنے اورتباہ کرنے والے جاگیرداروں، وڈیروں، سرداروں، سرمایہ داروں، کرپٹ ججوں، بیوروکریٹس، اور بلڈر مافیا،ٹمبرمافیااوراسی طرح کی دیگرمافیاز کوحکمراں اشرافیہ اور کرپٹ جرنیلوں کی آشیرباد اور سرپرستی حاصل ہے۔ 
ملک میں جوسیلاب آرہے ہیں اوران کے نتیجے میں جوتباہیاں ہورہی ہیں تو اس کاسبب قدرتی آفت نہیں بلکہ یہ اقتدارمافیا ہے ، جونسل درنسل ملک کے اقتدار پر مسلط ہے،جس کی جاگیریں اورجائیدادیں ملک سے باہرہیں اورجن کے بچے بھی امریکہ ،برطانیہ میں پڑھتے ہیں اوروہاں سے ڈگریاں لیکر پاکستان میں حکمرانی کرتے ہیں۔ یہ اقتدارمافیااپنے مفادات کے لئے پاکستان کی بنیادوں کودیمک کی طرح کھوکھلاکررہی ہے، اگرپاکستان کواس دیمک سے نجات نہ دلائی گئی تویہ دیمک ملک کی عمارت کوپاش پاش کردے گی۔ الطاف حسین کی ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن اسی لئے کیاگیاکیونکہ اُس نے اِس اقتدارمافیا اوراس کے کرپٹ سسٹم اورلوٹ مار کے خلا ف آوازبلند کی تھی، اسی اقتدارمافیاسے تعلق کی بناء نوازشریف کی تاحیات پابندی تو ختم کردی جاتی ہے جبکہ الطاف حسین کی تحریر تقریر پر چھ ماہ کیلئے لگائی گئی پابندی آج دس سال بعد بھی عائد ہے۔اس کاگھر اور تحریک کامرکز نائن زیروآج بھی seal ہے اور الطاف حسین کی ایم کیوایم کوآج بھی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔ 
میں پاکستان کے غریب ومظلوم عوام خصوصاًنوجوانوں سے کہتاہوں کہ وہ الطاف حسین کے فکروفلسفہ اور انقلابی پیغام کوآگے بڑھائیں جو ملک میں مسلط فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورفوج کی سیاست میں مداخلت کاخاتمہ، ملک کودوفیصد اشرافیہ سے نجات دلا نااور 98فیصدغریب ومتوسط طبقہ کواقتدارکے ایوانوں میں پہنچاناہے تاکہ وہ اپنے اوراپنے خاندان کے مفادکے بجائے ملک اورعوام کے مفاد کے لئے کام کریں۔ وقت کاتقاضہ ہے کہ نوجوان سچے لوگوں کاساتھ دیں اورملک کواس اقتدارمافیاسے نجات دلانے اورانقلاب کے لئے کام کریں۔

الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر 307 ویں فکری نشست سے خطاب
29، اگست2025ء 



8/31/2025 2:28:05 AM