Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد کی ماؤں بہنوں نے حق پرستی کی تحریک میں حق وفا نبھا دی ہے اور صف اول کے مجاہدوں کا کردار ادا کیا ہے۔ الطاف حسین


حیدرآباد کی ماؤں بہنوں نے حق پرستی کی تحریک میں حق وفا نبھا دی ہے اور صف اول کے مجاہدوں کا کردار ادا کیا ہے۔ الطاف حسین.  تاریخی ریلی میں شرکت کرنے پر حیدرآباد کے حق پرست عوام سے جناب الطاف حسین کا اظہار تشکر
 Posted on: 3/25/2016
حیدرآباد کی ماؤں بہنوں نے حق پرستی کی تحریک میں حق وفا نبھا دی ہے اور صف اول کے مجاہدوں کا کردار ادا کیا ہے۔ الطاف حسین
تمام تر آزمائشوں اور مشکلات کے باوجود حیدرآباد میں تحریک کے وفاداروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے
جس بڑی تعدادمیں ماؤں ، بہنوں، بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں نے آج کی ریلی میں شرکت کی ،ایسا لگ رہا تھا کہ پورا شہر سڑکوں پر امڈ آیاہے
تاریخی ریلی میں شرکت کرنے پر حیدرآباد کے حق پرست عوام سے جناب الطاف حسین کا اظہار تشکر
ریلی کی تیاریوں اور اسے کامیاب بنانے پر ذمہ داران و کارکنان کو زبردست شاباش اور خراج تحسین
لندن۔۔24مارچ2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ حیدرآباد کی ماؤں بہنوں نے حق پرستی کی اس تحریک میں حق وفا نبھا دی ہے اور انہوں نے صف اول کے مجاہدوں کا کردار ادا کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ تمام تر آزمائشوں اور مشکلات کے باوجود حیدرآباد میں تحریک کے وفاداروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہ بات انہوں نے زونل آفس حیدرآباد پر خواتین، بزرگوں اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے حیدرآباد میں تاریخی ریلی کے انعقاد پر ذمہ داران و کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ جناب الطاف حسین نے تاریخی ریلی میں شرکت کرنے پر حیدرآباد کے حق پرست عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جس بڑی تعدادمیں ماؤں ، بہنوں، بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں نے آج کی ریلی میں شرکت کی ،ایسا لگ رہا تھا کہ پورا شہر سڑکوں پر امڈ آیا ہے۔ریلی کی تیاریوں اور اسے کامیاب بنانے پر جناب الطاف حسین نے اراکین رابطہ کمیٹی اور حق پرست منتخب نمائندوں سمیت یونٹ ، سیکٹر ، زون، اے پی ایم ایس او، شعبہ خواتین، ایلڈرونگ ، لیبر ڈویژن، اسپیچ کمیٹی،ویڈیو اور فوٹوگرافی سیکشن ،ویب ٹیم اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران و کارکنان کو زبردست شاباش اور خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر زونل آفس پر موجود ذمہ داران و کارکنان نے جنا ب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام آزمائشوں اور مشکلات کا ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ کریں گے اورکوئی بھی سازش انہیں قائد تحریک الطاف حسین سے دور نہیں کرسکتی۔





تصاویر
 

9/7/2024 11:13:56 AM