ایم کیوایم کا 32واں یوم تاسیس امریکہ بھر میں 19مارچ کو منایاجائے گا
32 وعاں یوم تاسیس ،تجدید عہد و فا کے طور پر منایاجائے گا اور اس سلسلے میں 8بڑے شہروں میں اجتماعات منعقد ہوں گے
جنہیں جناب الطاف حسین کی سرپرستی حاصل نہ ہو ایسے عناصر کو مہاجر قیادت کے طورپر پیش کرنا قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے ، امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے جذبات
واشنگٹن ۔۔۔16ما رچ 2016ء
متحد ہ قومی مو ومنٹ کا 32واں یو م تا سیس امر یکہ بھر تجد ید عہد وفا کے طور پر19ما رچ کو منا یا جا ئے گا ۔اس سلسلے میں یو ایس اے کے 8بڑ ے شہروں کو منتخب کیا گیا ہے جہا ں یو م تا سیس اور تجد ید عہد وفا کے بڑ ے اجتما عات منعقد کئے جا ئیں گے ۔اجتما عات میں سینٹر ل آرگنا ئز ر متین یو سف واراکین آرگنا ئزر کمیٹی اور امر یکہ بھر میں مو جو د ایم کیو ایم کے کا رکنان وہمد ردوں سمیت بڑی تعد اد میں امر یکہ میں مقم پا کستانی کمیو نٹی کے افراد شر کت کر یں گے۔دریں اثناء ایم کیوایم کے خلاف سازشوں پر امریکہ میں مقیم ایم کیوایم کے ہمدردوں اور کارکنوں میں بھی شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے ۔پا کستان کی مو جو د ہ صورتحا ل با لخصوص اسٹبلشمنٹ کی جانب سے ایم کیو ایم اور اس کی قیا دت کیخلا ف منفی پر وپیگنڈامہم میں تیزی ،ایم کیو ایم مصنوعی قیادت کی سازشوں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ جن عناصر کو ایم کیو ایم اورجناب الطاف حسین کی حما یت حا صل نہ انہیں مہا جر قیا دت کے طو ر پر پیش کرناقوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے ۔اس قسم کی سازش سے پاکستان دولخت ہوچکا ہے لیکن اسٹیبلشمنٹ ، ما ضی کے تلخ تجرنے سے کچھ سیکھنے کو تیا ر نظر نہیں آتی ۔پا کستانی کمیو نٹی کے لوگو ں کا کہنا تھا کہ ہم وطن سے دور ضرور ہیں لیکن ہما رے دل آج بھی اپنے وطن اوراپنی قوم کیلئے دھڑکتے ہیں اور ہم پاکستان میں بھی ایسے معاشرے کاقیام چاہتے ہیں جہاں ہرشہری کو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہوں، کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایاجائے اور کسی کی اظہاررائے کی آزادی پر قدغن نہ لگائی جائے۔