Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام کل جمعرات سے ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کا باقاعدہ آغاز ہوگا


ایم کیوایم کے زیراہتمام کل جمعرات سے ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کا باقاعدہ آغاز ہوگا
 Posted on: 3/9/2016 1
ایم کیوایم کے زیراہتمام کل جمعرات سے ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کا باقاعدہ آغاز ہوگا 
’’صاف کراچی مہم ‘‘ کا آغاز بیک وقت 6ڈسٹرکٹ میں کیاجائے گا جس کے دوران ہر ڈسٹرکٹ کے ایک ٹاؤن اور ہر ٹاؤن کی دو یونین کونسلوں میں روزانہ صبح 9بجے سے لیکر شام 5بجے تک صفائی مہم جاری رہے گی 
صفائی مہم کیلئے مختلف علاقوں میں بینرز لگائے جارہے ہیں جبکہ صفائی ستھرائی سے متعلق آگاہی کی فراہمی کیلئے پمفلٹ بھی تقسیم کئے جارہے ہیں 
صفائی مہم کی نگرانی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کریں گے اور وہ خود بھی اس میں حصہ لیں گے 
صفائی مہم کے سلسلے میں شعبہ جات کی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں جبکہ بیلچے ،کدالیں ، ٹرالیوں ، جراثیم کش ادویات اور دیگر سامان 
کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں
صفائی مہم کے سلسلے میں عوامی سطح پر زبردست جوش و خروش جاتا ہے اور کراچی کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ایم کیوایم کی صفائی مہم کی زبردست پذیرائی کی جارہی ہے 
عوام ’’صاف کراچی مہم ‘‘میں بھر پور تعاون کریں اور خود بھی انفرادی طور پر اس میں حصہ لیں ، رابطہ کمیٹی کی اپیل 
کراچی ۔۔۔9، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام شہر قائد کراچی کو صاف رکھنے اورشہریوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے کل بروز جمعرات سے ’’صاف کراچی مہم‘‘ کا باقاعدہ آغاز ہوگا ۔’’صاف کراچی مہم ‘‘ کا آغاز بیک وقت کراچی کے 6ڈسٹرکٹ میں کیاجائے گا جس کے دوران ہر ڈسٹرکٹ کے ایک ٹاؤن اور ہر ٹاؤن کی دو یونین کونسلوں میں روزانہ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک صفائی مہم جاری رہے گی ۔صفائی مہم کے سلسلے میں عوامی سطح پر زبردست جوش و خروش جاتا ہے اور کراچی کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ایم کیوایم کی صفائی مہم کی زبردست پذیرائی کی جارہی ہے ۔ اس سلسلے میں تاجروں ، طلبہ وطالبات سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کراچی کو صاف ستھراشہر بنانے کیلئے ایم کیوایم کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے ۔صحت و صفائی کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کی جانب سے اردو اور انگریزی زبان میں متعدد بینرز لگائے جارہے ہیں جبکہ صفائی ستھرائی سے متعلق آگاہی کیلئے پمفلٹ بھی تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ صفائی مہم کی نگرانی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کریں گے اور وہ خود بھی صاف کراچی مہم میں حصہ لیں گے ۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ، شعبہ خواتین ، ایلڈرزونگ ، لیبر ڈویژن ، میڈیکل ایڈ کمیٹی ، لیگل ایڈ کمیٹی ،سوشل میڈیا اور دیگر شعبہ جات کے اراکین پر مبنی مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں ہیں جبکہ صفائی مہم کے سلسلے میں بیلچے ،کدالیں ، ٹرالیوں ،جراثیم کش ادویات اور دیگر ضروری سامان کے انتظامات کو مکمل حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ 
دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے شہر قائد کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی مہم میں ایم کیوایم کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ، صفائی مہم میں نہ صرف خود حصہ لیں بلکہ اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے انفرادی طور پر بھی اپنا کردار ادا کریں ۔ رابطہ کمیٹی نے صفائی مہم کیلئے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ ’’اپنے گھر کا کچرا سٹرک یا گلی میں پھینکنے کے بجائے کوڑے دان میں پھینکیں ‘‘’’جگہ جگہ پان کی پیک تھوکنے سے گریز کریں ‘‘’’اپنے گلی محلے میں گندہ پانی جمع نہ ہونے دیں اور جہاں گندا پانی جمع ہو وہاں فوراً جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کریں ‘‘’’اپنے محلے ، گھروں ، چوراہوں اور عمارتوں کی دیواروں کو صاف رکھیں ‘‘۔ 

4/17/2024 11:35:59 PM