پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پرحلقہ پی ایس 115 سے الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی کے کارکن حمزہ نفیس کا ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان
حمزہ نفیس نے کراچی پریس کلب پر قائم ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں ڈاکٹر محمد فاروق ستار سے ملاقات کی
ایم کیوایم جیسی منظم جماعت پورے پاکستان میں کوئی نہیں، حمزہ نفیس
کراچی:۔۔۔19؍فروری2016
پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر عام انتخابات2013ء میں حلقہ پی ایس 115سے الیکشن لڑنے والے نوجوان حمزہ نفیس نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی میڈیاپرتصویر، بیانات اورخطابات پرپابندی کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کے تحت کراچی پریس کلب پر لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ کرایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستار سے ملاقات کی اوراپنی جماعت (PTI)کو خیرباد کہتے ہوئے ایم کیوایم میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کیا۔اس موقع پرڈاکٹرمحمد فاروق ستارنے حمزہ نفیس کوایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے پرخوش آمدیدکہااورقائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے ان کاخیرمقدم کیا۔ حمزہ نفیس نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی میڈیا پر جو پابندی لگائی گئی ہے وہ غیرآئینی وغیرجمہوری عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم جیسی منظم جماعت پورے پاکستان میں کوئی نہیں۔انہوں نے کہاکہ میں ایم کیوایم کانظم وضبط اورقائدکی کارکنان سے محبت کودیکھتے ہوئے اپنی مرضی سے ایم کیوایم میں شامل ہورہاہوں اورامیدرکھتاہوں کہ دیگرباشعورلوگ بھی میری طرح ایم کیو ایم کی طرف راغب ہونگے۔واضح رہے کہ حمزہ نفیس نے حالیہ عام انتخابات 2013ء میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115سے تحریک انصاف کی نشست سے الیکشن لڑاتھااور20ہزارووٹ حاصل کیے تھے۔