Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے مختلف ادویات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے پر اظہار تشویش


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے مختلف ادویات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے پر اظہار تشویش
 Posted on: 2/11/2016
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے مختلف ادویات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے پر اظہار تشویش
دوا ساز کمپنیاں اپنے منافع کے لئے مختلف ادویات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ کرکے عوام پر بلاجواز بوجھ ڈال رہی ہیں
مہنگائی کے اس دور میں ادویات میں ہونے والا حالیہ اضافہ معصوم عوام کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، رابطہ کمیٹی
حکومت ادویات اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتوں میں کمی کرانے کیلئے اقدامات کرے تاکہ تمام ادویات عوام کی پہنچ میں رہیں
کراچی:۔۔11؍ فروری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دواساز کمپنیوں کی جانب سے مختلف ادویات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں جب غریبوں کے لئے دو وقت کی روٹی کھانا ہی مشکل ہے ایسے میں دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ ان کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں ویسے ہی مریضوں کو علاج و معالجے کی مناسب سہولیتں اور ادویات میسر نہیں ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام اپنی اور اپنے پیاروں کی جان بچانے کے لئے مہنگی دوائیں بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب ملکی اور بین الاقوامی دواساز کمپنیوں نے اپنے منافع کے لئے مختلف ادویات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ کردیا جو کہ قابل مذمت ہے ۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، اور صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر خصوصاً صوبہ سندھ میں جان بچانے والی اورعام استعمال کی ادویات میں ہونے والے اضافے کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے دواساز کمپنیوں کے مالکان کو ادویات کی قیمتوں میں کمی کرنے کی ہدایت کریں تاکہ تمام ادویات عوامی پہنچ میں رہیں ۔

9/17/2024 1:32:05 AM