Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح افواج اورتمام قومیتوں کے نام قائدتحریک الطاف حسین کااہم پیغام


مسلح افواج اورتمام قومیتوں کے نام  قائدتحریک الطاف حسین کااہم پیغام
 Posted on: 12/21/2015
مسلح افواج اورتمام قومیتوں کے نام 
قائدتحریک الطاف حسین کااہم پیغام

ایم کیو ایم کے نامزدمیئر،ڈپٹی میئر اورتمام بلدیاتی نمائندوں کی
تنظیمی حلف برادری کے موقع پر اہم خطاب 
19؍ دسمبر 2015ء 

جناح گراؤنڈ عزیزآباد 


واجب الاحترام بزرگو ۔۔۔میری ماؤں۔۔۔ بہنوں ۔۔۔ عزیز تحریکی ساتھیو۔۔۔مہمانان گرامی ۔۔۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے بھائیو اور بہنوں۔۔۔ تمام فرقوں کے لوگ۔۔۔ تمام مذاہب کے لوگ۔۔۔ تمام مسالک کے لوگ۔۔۔ بزرگوں کو سلام تحسین پیش کرنے کے ساتھ شاندار اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر کراچی اور حیدرآباد کے ایک ایک فرد کو زبردست مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اس بلدیاتی انتخابات میں جو شاندار اور تاریخی کامیابی حاصل کی ہے وہ کوئی یقین نہیں کر رہاتھا۔ یہ اللہ کی رحمت ۔۔۔ساتھیوں کی محنت۔۔۔بہنوں کی محنت۔۔۔ بزرگوں کی رات دن کی محنت کا نتیجہ ہے۔۔۔ ایک ایک سیکٹر کی کامیابی کا نتیجہ ہے۔۔۔ محنت کا نتیجہ ہے۔۔۔ ادھر گرفتاریاں ہورہی ہیں۔۔۔اُدھر چھاپے پڑ رہے ہیں۔۔۔اُدھر گرفتاری ہو رہی ہے۔۔۔ اُدھر نیوز چل رہی ہے۔
تم نے تو میرے ساتھیو!۔۔۔ اس مرتبہ ایم کیوا یم کے بارے میں پھیلایا جانے والاسارا perception ہی تبدیل کردیا۔۔۔ ہمارے اوپر جو جھوٹے الزام لگتے تھے ان سے چھٹکارا ہوگیا۔۔۔ کہ جی یہ لوگ ووٹ پر ڈاکہ ڈالا کرتے ہیں۔۔۔ دو تین ہزار ووٹ لیکر کہتے تھے کہ بے ایمانی ہوگئی۔۔۔بے ایمانی ہوگئی۔۔۔ بے ایمانی ہوگئی۔ پروپیگنڈہ ایسا کیا گیا پورے ملک میں یہ پھیلا دیا گیا کہ ایم کیوا یم والے الیکشن میں چوری کے ووٹ ڈالتے ہیں۔۔۔ٹھپے لگا لگا کے ووٹ ڈالتے ہیں۔۔۔بندوق کی نوک پر ووٹ ڈالتے ہیں۔۔۔ لیکن میرے بزرگو۔۔۔بھائیو۔۔۔ماؤں۔۔۔ بہنوں! ۔۔۔آپ نے دیکھا کہ NA-246 کا جو ضمنی انتخاب ہوا وہ اور جوحالیہ بلدیاتی انتخابات ہوئے اس میں بڑا مطالبہ تھا کہ انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں ۔۔۔اگرہماری داڑھی میں تنکاہوتاتو اس مطالبہ پر ہمیں کھجلی ہوتی لیکن ہمارے اوپر تواس کاکوئی اثرنہیں پڑا۔۔۔بلکہ ہم نے کہاکہ بالکل انتخابات کی نگرانی کے لئے فوج کوبلالیں ۔۔۔ اب فوج لگی تو ایسے لگی کہ پولنگ اسٹیشن کے باہر لگی۔۔۔اندرلگی۔۔۔ پولنگ بوتھ کے اندر لگی ۔۔۔ پولنگ والی جہاں پرچیاں ملتی ہیں۔۔۔ شناختی کارڈ دیکھے جاتے ہیں ۔۔۔اور وہاں کاغذ دیا جاتا ہے مہر کے ساتھ وہاں آرمی کھڑی تھی ۔۔۔اور جہاں بیلٹ پیپرپرووٹ ڈالا جاتاہے وہاں بھی آرمی کھڑی تھی۔۔۔ٹاک شوز میں متعصب تجزیہ نگار۔۔۔ تعصب کا زہر لیے ایسے ہی متعصبانہ تبصرے تجزیے کرتے رہے جیسے کہ جب مشرقی پاکستان اپنے حق کے لئے مطالبے کررہا تھا توایسے ہی متعصب تجزیہ نگاروں نے اسے غداری کا نام دیکر بالآ خر اُسے ٹوٹنے پر مجبور کردیا ۔۔۔یہ متعصب تجزیہ کار ، تجزیہ نگار اگر ٹیلیویژن پہ اسی طرح کی بکواس کرتے رہے تو یہ باقی ماندہ ملک کے بھی ٹکڑے ٹکڑے کرکے دم لیں گے۔ یہ متعصب تجزیہ نگارکہتے رہے۔۔۔ اب پتہ لگے گا ایم کیو ایم والوں کو ۔۔۔بہت ٹھپے لگاتے تھے۔۔۔ ادھر ، ادھر سے گن پوائنٹ پر زبردستی ووٹ ڈلواتے تھے۔۔۔اب تو فوج ہوگی۔۔۔ اب پتہ لگے گا۔۔۔بڑا مشکل ہے جیتنا ایم کیو ایم کا۔۔۔ اور اگر جیت بھی گئے تو آٹے میں نمک کے برابر ووٹوں سے جیتیں گے۔۔۔ ایک زناٹے دار طمانچہ 246 کے ضمنی انتخابات میں لگا تھا۔۔۔ وہ دماغ جھنّا گیا تھا۔۔۔ زناٹے میں آگیا تھا ۔۔۔لیکن یہ کہنے لگے کہ نہیں ایک جگہ ہی لگا ہے۔۔۔ وہاں کا تو کچھ ٹھیک ہوا ہے دوسری جگہ کا فالج زدہ ہے۔۔۔ اس میں بھی ایک اور لگنا چاہئے۔۔۔ تو پھر وہ چماٹا لگ گیا۔۔۔ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں میرپورخاص، حیدرآباد اور کراچی میں پھر اُلٹے ہاتھ کا ایسا زناٹے دار دوسرے گال پر پڑا۔۔۔ اُلٹے ہاتھ کا ایسا زور دار پڑا کہ دماغ صحیح ہونے کے بجائے مکمل دماغی توازن ہی خراب ہوگیا۔ 
اب ٹی وی پراس طرح تبصرے آرہے ہیں۔۔۔ ’’ انتخابی نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، سب سے پہلے ہم نتیجہ پیش کررہے ہیں، فلاں فلاں علاقے کا۔۔۔ اس میں ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار فلاں، فلاں نے ایک ہزار دو سو پچیس ووٹ حاصل کیے۔۔۔ جبکہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے 13ووٹ حاصل کیے۔۔۔ اور پیپلز پارٹی نے 8ووٹ حاصل کیے ‘‘۔۔۔ تواس پر ایک تبصرہ نگار بولا۔۔۔’’ دیکھیں میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ جیت جائیں گے مگر زیادہ اکثریت سے نہیں جیتیں گے‘‘ ۔یہ سارے تجزیہ نگار۔۔۔ مکار نہیں تھے۔۔۔ سارے تجزیہ نگار اور اینکر پرسنز مکار نہیں تھے۔۔۔ جو مکار ، عیار اور ہمارے زخمی دلوں پر چھریاں چلانے والے ہیں۔
میں یہ کہہ رہا تھا کہ ناجائز قتل مت کرو۔۔۔ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ہے۔۔۔ اللہ ضرور مکافاتِ عمل کے تحت تم سے حساب لے گا۔۔۔ آج فوج کی یہ صورتحال آگئی ہے کہ ایسا ہوا جو کبھی کسی نے سوچا نہیں تھا کہ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی والے ڈرپوک لوگ ،جنہوں نے بھٹو کی شہادت پر۔۔۔ بینظیر کی شہادت پر چپ کے تالے ڈال لیے تھے۔۔۔ لیکن پتہ نہیں کہاں سے B-12 کا انجکشن انہیں لگا کہ انہوں نے صوبائی اسمبلی سے یہ قرارداد پاس کروادی کہ رینجرز ہمارے ماتحت ہے۔۔۔ ہم جتنا اختیارات دیں گے رینجرز اتنا کام کریگی۔۔۔ اور دوسری طرف بہادر رینجرز والوں کو بھی بہت شاباش کہ اِدھر قرارداد پاس ہوئی اُس کے بعد وہ بھی بیرکوں میں جاکے ایسے خاموش بیٹھ گئے کہ ابھی تک خاموشی اختیار کی ہوئی ہیں اورابھی تک کوئی ردِعمل نہیں آیا۔۔۔ اگر پیپلز پارٹی کی جگہ ایم کیو ایم ہوتی اور ایم کیو ایم یہ قرارداد پیش کرتی کہ رینجرز کو اتنا اختیارہے۔۔۔ اور اتنا اختیار نہیں ہے تو رینجرز والے ہمارے ساتھ کیا حشر کرتے؟ ۔۔۔ ہم نے سب کی بہادری دیکھ لی۔۔۔ اور اب ہم نے بھی جس دن یہ مطالبہ کردیاکہ’’ صوبہ بناؤ ، سندھ کے شہری علاقوں ہمارا صوبہ بناؤ ‘‘توپھر یہ ہمارے پانچ ہزار لوگ اور ماریں۔۔۔۔۔۔ یا دس ہزار ۔۔۔یا یہ پانچ لاکھ ماریں ۔۔۔یا دس لاکھ ماریں ۔۔۔ ہم اس مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
میرے بھائیو!۔۔۔ اگر آ پ کو آنے والی نسلوں کو۔۔۔اپنی بیٹیوں کو۔۔۔ بہنوں کو وڈیرے جاگیر داروں کی کنیزیں بناناہے اور اپنے بچو ں کو وڈیرے جاگیرداروں کا نوکر بنانا ہے تو صوبہ نہ بنائیے اور الطاف حسین کا ساتھ چھوڑ دیجئے! 
میرے بھائیو، میری ماؤں، میری بہنوں!۔۔۔ صرف ایک دفعہ بتادو الطاف حسین سے علیحدگی چاہئے یا صوبہ؟(حاظرین۔۔۔ہمیں صوبہ چاہیے)
عزیز تحریکی ساتھیو۔۔۔ میری ماؤں۔۔۔ بزرگوں۔۔۔ دانشورو۔۔۔ آپ میں سے بہت سے لوگ شائد میری باتوں سے اتفاق نہ کرتے ہوں لیکن آپ ایمانداری سے بتائیے کہ کہیں بھی کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہو۔۔۔ کہیں بھی کوئی ٹارگٹ کلنگ ہو ، پولیس اور رینجرز والے بغیر سوچے سمجھے ایم کیو ایم پر الزام لگاتے ہیں یا نہیں؟ بلدیہ ٹاؤن میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگی ایم کیو ایم پر الزام لگادیا اور میں نے جواب میں کیا کہا کہ اگر خدا کی قسم ایم کیو ایم کا کوئی آدمی ثبوت و شواہد کے ساتھ ثابت ہوجائے کہ وہ ملوث ہے تو اس کو جیل میں پھانسی نہیں دینا بلکہ چوراہے پہ اُس کو پھانسی دینا۔
پاکستان کی ترقی میں بوہری بھائیوں کابڑا ہاتھ ہے۔۔۔ اسماعیلیوں کا ہاتھ ہے۔۔۔ بہت پرامن لوگ ہیں۔ آپ نے سنا ہوگا کہ صفورا گوٹھ کے علاقے میں اسماعیلیوں کی ایک بس میں دہشت گرد داخل ہوئے اور ایک ایک آدمی کو گولیاں چلاکرمارڈالا۔۔۔ تو ٹی وی نے تو نام نہیں لیا لیکن بعض متعصب تجزیہ نگاروں نے بغیر نام لئے اشارتاًیہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ایم کیو ایم والے اس میں ملوث ہیں ۔۔۔ لیکن آج صفورا گوٹھ میں اسماعیلیوں کی بس پر فائرنگ کرنے والے جو دہشت گرد پکڑے گئے وہ سارے کے سارے کیا جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے لوگ نہیں نکلے؟ ۔۔۔ یونیورسٹی کے اساتذہ نہیں نکلے؟ یونیورسٹی کی پاس لڑکیاں نہیں نکلیں؟ ۔۔۔ اور میں کہہ رہا تھا داعش پھیل گئی ہے ۔۔۔کہنے لگے الطاف حسین جھوٹ بولتا ہے۔۔۔ جھوٹ بولتا ہے۔۔۔جھوٹ بولتا ہے ۔۔۔ الطاف حسین جھوٹ بولتا ہے۔۔۔لیکن وہ چار دن بعد سچ ثابت ہوتا ہے اور تم جو کہتے ہو وہ چار دن بعد جھوٹا نکلتا ہے۔ 
کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر شکیل اوج کوگولی مارکر شہیدکردیاگیا۔۔۔ اس کے الزام میں ایم کیو ایم کے ایک کارکنوں کو پکڑ بھی لیا اور الزام لگادیا ایم کیو ایم پر ۔ آج ثابت ہوگیاہے کہ پروفیسرشکیل اوج کا قتل بھی داعش کے۔۔۔ جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے لوگوں نے کیا تھا۔۔۔آج ہی پکڑے گئے ہیں۔ القاعدہ کے سارے لوگ جماعت اسلامی کے گھروں سے پکڑے گئے۔۔۔ داعش کے لوگ بھی جماعت اسلامی کے نکل رہے ہیں لہٰذاجماعت اسلامی پر پابندی لگائی جائے ۔
میں رینجرز والوں سے۔۔۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے۔۔۔ کور کمانڈرز سے ۔۔۔ پاکستان کی ملٹری سے۔۔۔اور آئی ایس آئی کی اسٹیبلشمنٹ سے بہت ادب کے ساتھ درخواست کررہا ہوں کہ مہاجروں کو غدار سمجھنا چھوڑ دیں۔۔۔ اگر ایم کیو ایم کے کچھ لوگ بقول آپ کی اطلاعات و تحقیق کے مطابق انڈیا کے ایجنٹ بنے۔۔۔ اسرائیل کے ایجنٹ بنے۔۔۔ یا کسی اور ملک کے ایجنٹ بنے تو پاکستان میں کونسی قوم ہے جس کے لوگ حتیٰ کہ فوج کے لوگ دوسری قوتوں کے ایجنٹ نہیں بنے؟ ۔۔۔ اگر فوج میں 100آدمی پاکستان کے دشمن ملک کے ہاتھوں ایجنٹ بن چکے ہیں توکیا اسکا مطلب یہ ہواکہ پوری فوج غدار ہے ؟ ۔۔۔ مسلم لیگ کے اگرچند لوگ شامل ہیں تو کیاپوری مسلم لیگ غدار ہے؟۔۔۔ پیپلز پارٹی کے لوگ بھی جب بھٹو شہید ہوئے تھے تو ہزاروں کی تعداد میں لوگ پوری دنیا میں Exile (جلاوطن) میں جانے کے ساتھ ساتھ انڈیا بھی گئے تھے۔سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفےٰ کھرنے تویہاں تک کہا تھا کہ ہم انڈیا کے ٹینکوں پر بیٹھ کر آئیں گے۔ لیکن یہ سب پنجابی بولنے والے ہیں اسلئے سب معاف کردیئے گئے اور مہاجروں سے نہ جانے کس نے کب کیوں نفرت ڈالی کہ انہیں آج تک اس نفرت کوختم کرنے کیلئے تیارنہیں ہیں؟ اس نفرت کو ختم کرانے کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، موجودہ کور کمانڈرز اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ اپنا کردار ادا کریں تو خدا کی قسم یہ پاکستان کی فلاح، بہتری اور سلامتی کے لئے ہوگا۔۔۔ اور اگر ایم کیو ایم اور پاکستان کی مسلح افواج شانہ بشانہ مل گئے تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف ٹیڑھی نگاہ سے نہیں دیکھ سکے گی۔
میں رینجرز والوں کو ۔۔۔میں ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبر سے کہتاہوں کہ اگر ہماری اور آپ کی کٹرپٹر ہوگئی ہوتواسے ختم کریں۔۔۔ اُس پر مٹی ڈالیں ۔۔۔ آئیں نئے سرے سے تعمیر وطن کا سوشل کنٹریکٹ کرتے ہیں۔۔۔ میں آج جنرل راحیل شریف صاحب، کور کمانڈر اور بلال اکبر صاحب آپ کویقین دلاتا ہوں کہ خدا کی قسم اگرہماری صفوں میں کوئی عادی مجرم ۔۔۔چور۔۔۔بھتہ خور ملے تو ثبوت و شواہد کے ساتھ اسے عدالت میں لے جائیں اور اسے جتنی کڑی سے کڑی چاہے سزا دلوادیں۔
ہم پاکستان کو توڑنا نہیں چاہتے۔۔۔پاکستان کے خلاف نہیں ہیں۔۔۔ہم فوج کے خلاف نہیں ہیں۔۔۔ہم کرپشن کے خلاف ہیں۔۔۔ہم سرکاری خزانے کی لوٹ مار کے خلاف ہیں۔۔۔کمیشن کے نام پر اربوں روپے بھتہ لیکر دونمبر تین نمبر کا ترقیاتی کام کرانے کے خلاف ہیں۔۔۔ہم کرپشن کاخاتمہ چاہتے ہیں ۔۔۔ ہم ملک میں سڑکوں کا جال بچھانا چاہتے ہیں۔۔۔ ملک میں ڈیمز بنانا چاہتے ہیں۔۔۔ چھوٹے بڑے ڈیمز بنانا چاہتے ہیں۔۔۔ ہم کہتے ہیں اگرکالا باغ ڈیم کے بارے میں ماضی میں بیٹھکیں نہیں ہوسکیں تو دوبارہ بیٹھک کیجئے۔۔۔ سندھی ایکسپرٹس کو بلائیے۔۔۔ پاکستانی ایکسپرٹس کو بلائیے۔۔۔ اور کالا باغ ڈیم پر ایک ہفتے کی بحث کرائیے۔۔۔ اگر سب قائل ہوجائیں تو کالا باغ ڈیم بھی بناڈالیئے۔
میں رینجرز والوں سے۔۔۔ میجر جنرل بلال اکبر صاحب سے پوچھتاہوں!۔۔۔ آپ نے جتنے مہاجر علاقوں میں چھاپے مارے ۔۔۔ نائن زیرو پر دو مرتبہ رینجرز والوں نے چھاپہ مارا لیکن کسی ایک جگہ بھی آپ پر گولی تو کجا چھرے والی بندوق سے جس سے چڑیا ماری جاتی ہے اس سے بھی کوئی چھرا آپ کو لگا؟ سب کومعلوم ہے کہ رینجرزیاپولیس والے جب بھی لیاری گئے تووہاں سے سپاہیوں کی کٹی ہوئی گردنیں انہوں نے آپ کو تحفے میں دیں۔۔۔ رینجرز والے چندروزقبل اتحاد ٹاؤن گئے تو وہاں انہیں اپنے چاراہلکاروں کی لاشیں دیں۔۔۔اسی طرح جہاں جہاں منشیات کے اڈے ہیں اور طالبان کے گڑھ ہیں پوری دنیا میں شائع ہو رہا ہے۔۔۔ New York Times، Independent، Guardian میں ۔۔۔ ہر کسی میں آرہا ہے کہ اتحاد ٹاؤن، سہراب گوٹھ، کٹی پہاڑی، فلاں جگہ فلاں جگہ فلاں جگہ ۔۔۔یہاں مدرسے ہیں۔۔۔یہاں داعش کے طالبان کے القاعدہ کے اڈے ہیں، یہاں پولیس رینجرز نہیں جاتی اور کبھی چلی جائے تو مقابلے ہوتے ہیں بالآخر پولیس اور رینجرز کو واپس آنا پڑتا ہے۔
میں جنرل راحیل شریف ، کورکمانڈرز اور رینجرزکے سندھ میں تعینات ذمہ دار لوگوں سے کہتاہوں کہ وہ ہمارے بارے میں اپنی پالیسی کو تبدیل کریں ۔۔۔ خداکی قسم ہم کسی لسان، مذہب والے سے نہ تو نفرت کرتے ہیں ناہی لڑنا چاہتے ہیں۔۔۔ہم نہ پختون سے لڑنا چاہتے ہیں نہ پنجابی سے لڑنا چاہتے ہیں۔۔۔ نہ بلوچ سے لڑنا چاہتے ہیں، نہ سندھی سے لڑنا چاہتے ہیں۔۔۔ہم نہ سکھ سے۔۔۔ نہ ہندؤوں سے۔۔۔ نہ عیسائی سے۔۔۔نہ ملباری سے ۔۔۔ کاٹھیاواڑی سے ۔۔۔ نہ مکرانیوں سے۔۔۔ہم کسی سے لڑنانہیں چاہتے ۔۔۔ ہم لیاری والوں سے بھی لڑنانہیں چاہتے ۔۔۔ میں لیاری والوں کو دعوت دیتا ہوں ، لیاری والو! ۔۔۔آؤ ۔۔۔نائن زیرو پر آؤ ۔۔۔ایم کیوا یم میں شامل ہو اور لیاری کو ایم کیو ایم کا گڑھ بنادو۔
میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں۔۔۔اس شہرمیں پنجابی مہاجر فسادات کرائے گئے۔۔۔پٹھان مہاجر فسادات کرائے گئے۔۔۔ بلوچ مہاجر فسادات کرائے گئے۔۔۔سندھی مہاجر فسادات کرائے گئے۔۔۔ ہماری بستیوں پر حملے ہوئے ۔۔۔قصبہ علیگڑھ پر حملہ ہوا۔۔۔ حیدرآبا دپہ حملہ ہوا۔۔۔پکاقلعہ حیدرآباد پہ حملہ ہوا۔۔۔ہمارے معصوم وبے گناہ لوگوں کاقتل عام ہوا۔۔۔ لیکن خدا کی قسم ہم نے کہیںآج تک بطور قوم جاکر حملہ نہیں کیا۔ کیونکہ پنجابی ہمارے بھائی۔۔۔ سندھی ہمارے بھائی۔۔۔ بلوچی ہمارے بھائی۔۔۔گلگتی ہمارے بھائی۔۔۔ بلتستانی ہمارے بھائی۔۔۔ سرائیکی ہمارے بھائی۔۔۔ہزاوال والے ہمارے بھائی ۔۔۔ فاٹا والے ہمارے بھائی۔۔۔ پورا ملک ہمارا بھائی ہے۔۔۔ ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے۔۔۔نہیں چاہتے۔ لیکن ایم کیو ایم کے خلاف اس قدر جھوٹا پروپیگنڈہ کیا گیا کہ پنجابی لڑکے لڑکیاں ایم کیو ایم سے نفرت کرنے لگے۔۔۔ پٹھان لڑکے لڑکیاں ایم کیو ایم سے نفرت کرنے لگے۔۔۔ بلوچ لڑکے لڑکیاں ایم کیو ایم سے نفرت کرنے لگے۔۔۔سندھی لڑکے لڑکیاں ایم کیو ایم سے نفرت کرنے لگے۔۔۔
میرے سندھی۔۔۔ بلوچی۔۔۔ پختون۔۔۔ پنجابی۔۔۔ سرائیکی۔۔۔ہزارے وال۔۔۔کشمیری بہنوں بھائیو!۔۔۔ میں تمہیں بتانا چاہتا ہوں میں تمہارا ہرگزدشمن نہیں ہوں۔۔۔میں وڈیروں کا دشمن ہوں۔۔۔ جاگیرداروں کا دشمن ہوں۔۔۔ چوروں کا دشمن ہوں ۔۔۔میں سندھی ، بلوچ ، پٹھان ،پنجابی ، سرائیکی ، کشمیری ، ہزارے وال ۔۔۔کسی کا خاتمہ نہیں چاہتا۔۔۔ نہیں چاہتا۔۔۔میں وڈیرا نہ نظام کاخاتمہ چاہتاہوں۔۔۔ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ چاہتا ہوں۔ میرے خلاف ٹی وی پر پروپیگنڈہ کیا جاتا تھاکہ الطاف حسین پنجابیوں پختونوں سے نفرت کرتاہے۔۔۔ سندھیوں سے نفرت کرتا ہے۔۔۔ بلوچوں سے نفرت کرتا ہے۔۔۔اگر ایسا ہوتاتو ایک نہ دن یہ بات ضرور ثابت ہوتی یا نہیں ہوتی؟ ۔۔۔ لیکن 38سال بعد کیا ثابت ہوا کہ الطاف حسین ایم کیو ایم مہاجر۔۔۔ پنجابی۔۔۔ بلوچی ۔۔۔ سندھی ۔۔۔ پشتون ۔۔۔ ہزارے وال بھائیوں سے نفرت نہیں کرتے ۔۔۔سرائیکی بھائیوں سے نفرت نہیں کرتے۔۔۔گلگت ، سرائیکی ، بوہری اسماعیلی بھائیوں سے نفرت نہیں کرتے ۔۔۔بلکہ ہم سب کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ بلدیاتی انتخابات میں سندھی ہوں یا بلوچ ہوں ۔۔۔پنجابی پختون ہوں ۔۔۔ ہزاروال ہوں۔۔۔کشمیری ہوں ۔۔۔پنجابی ہوں۔۔۔ انہوں نے اللہ کی قسم ایم کیو ایم کے نامزد حق پرست امیدواروں کو بھاری اکثریت میں ووٹ دیئے ہیں۔ میں سندھی بھائیوں کا۔۔۔پنجابی بھائیوں کا۔۔۔ بلوچ بھائیوں کا۔۔۔ پختون بھائیوں کا ۔۔۔ہزار وال بھائیوں کا ۔۔۔سرائیکی بھائیوں کا۔۔۔ گلگت بلتستانی بھائیوں کا ۔۔۔سرائیکی بھائیوں کا۔۔۔ بوہری ، اسماعیلی بھائیوں کا ۔۔۔ ہندو بھائیوں کا ۔۔۔ سکھ بھائیوں کا ۔۔۔، عیسائی بھائیوں کا ۔۔۔پارسی بھائیوں کا اور دیگر مذاہب کے ان تمام لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایم کیو ایم کے نامزد امیدواروں کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ۔۔۔الطاف حسین جب پاکستان آئے گا تو وہ انشاء اللہ پورے پاکستان کا دورہ کرے گا۔۔۔الطاف حسین کراچی میں شیر شاہ بھی جائے گا ۔۔۔ اتحاد ٹاؤن بھی جائے گا ۔۔۔سہراب گوٹھ بھی جائے گا۔
20 کروڑ عوام۔۔۔ ایک ملین کی فوج۔۔۔ ساری ایجنسیاں ا لطاف حسین سے ڈرتے ہیں ۔۔۔پوچھا کہ الطاف حسین کی تصویر پر پابندی کیوں لگوادی؟ کہنے لگے رات کو پھر روز خواب میں آتا ہے ۔ کہنے لگے یہ آواز پر پابندی کیوں لگادی کہنے لگے کہ اگر خواب میں وہ نہیں آتا ہے تو اس کی آواز گونجتی رہتی ہے۔
تمام جو کونسلرز بنے ہیں۔۔۔ جو وائس چیئرمین بنے ہیں۔۔۔ جو چیئرمین بنے ہیں۔۔۔ خواہ وہ میر پورخاص کے ہوں۔۔۔ خواہ وہ حیدر آباد کے ہوں ۔۔۔ خواہ وہ کراچی کے ہوں ۔۔۔ میرپورخاص اور حیدرآباد کے میئر کا اعلان مستقبل میں ہوگا ۔۔۔کراچی کا میئرآ پ سب کی رائے سے متفقہ طورپر وسیم اختر اور ڈپٹی میئر ارشد ووہرہ بنے ہیں۔ ان دونوں کو مبارکباد۔۔۔ ان کے گھر والوں کو اور آپ سب کو بہت مبارک۔ میں ان سے کہتا ہوں پنجابی کی گلی ، پنجابی کا محلہ ۔۔۔ پختون کی گلی ، پختون کا محلہ۔۔۔بلوچ کی گلی ، بلوچ کا محلہ۔۔۔لیاری کی گلی ، لیاری کا محلہ۔۔۔مکرانی کی گلی ، مکرانی کا محلہ۔۔۔ کاٹھیاواڑی کی گلی ، کاٹھیاواڑی کا محلہ۔۔۔پختونوں کی گلی پختونوں کا محلہ۔۔۔سرائیکی کی گلی ، سرائیکی کا محلہ۔۔۔گلگت بلتستان ، ہزاروال کے علاقے۔۔۔بوہری کی گلی ، بوہری کا محلہ۔۔۔اسماعیلی کی گلی ، اسماعیلی کا محلہ۔۔۔ ہندو ، سکھ ، عیسائیوں کی گلی اوران کے محلے۔۔۔ اور ان کی عبادت گاہیں ۔۔۔اور سب کی عبادت گاہیں۔۔۔ یہ سب اب آپ کے علاقے ہیں ۔۔۔صرف اردو بولنے والا علاقہ آپ کا علاقہ نہیں ہے۔ آپ کو پانی اگر ایک گلاس اردو بولنے والوں کو دینا ہے تو ایک ایک گلاس تمام قومیتوں کو دینا۔۔۔ آپ کو ترقیاتی کام اگر اردو بولنے والے علاقوں میں کرانا ہے تو جو پختون ، پنجابی ،بلوچی، سندھی علاقے ہیں۔۔۔سرائیکی علاقے۔۔۔ ہزاروال علاقے ہیں۔۔۔ ان علاقوں میں بھی آپ کو ترقیاتی کام کرانا ہے۔۔۔ اور آپ کی جیت میں بنگالیوں کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے۔۔۔ میں بنگالیوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔۔۔ مچھیروں کو جو کشتیاں لیکر جاتے ہیں سمندر میں۔۔۔ بھٹ آئی لینڈ، باباآئی لینڈ، اِدھر اُدھر جاتے ہیں۔۔۔ اور اس پر وہ ایم کیو ایم کا جھنڈا لگاتے ہیں ان مچھیروں کو۔۔۔محنت کشوں کو میرا سلام ۔۔۔مبارکباد۔۔۔ان کے مسائل بھی حل کرنا۔۔۔ اور احمدیوں کے مسائل بھی حل کرنا۔۔۔ احمدیوں کی عبادت گاہوں کی بھی حفاظت کرنا۔۔۔یہ سچ بات کرنا پاکستان میں کسی اور لیڈر میں ہمت نہیں ہے ۔۔۔ یہ صرف تمہارے بھائی میں اللہ تعالیٰ نے ہمت دی ہے جو یہ بات کررہا ہے ۔
میرے ساتھیو!۔۔۔آپ کو اسکول بنانے ہیں۔۔۔ آپ کو کالج بنانے ہیں۔۔۔آپ کو ڈسپنسریاں بنانی ہیں۔۔۔آپ کو صفائی ستھرائی کرنی ہے۔۔۔ آپ کوپولیس کی۔۔۔ رینجرز کی مدد کرکے Law & Order کو ٹھیک کرنا ہے۔۔۔ آپ کوچور اُچکے۔۔۔ اسٹریٹ کرائم کرنے والے خواہ وہ ہمارے اپنے بھائی کیوں نہ ہوں اُن کا صفایا کرانا ہے ۔پاکستان کوبہترملک بنانے کے لئے میں چندنکات پیش کررہاہوں کہ،
* پاکستان کی فوج ، ایک نیشنل آرمی ہو، یعنی وہ صرف پنجابی آرمی نہیں بلکہ نیشنل آرمی ہو ۔ تمام لسانی اکائیوں کو فوج میں برابر کی اگر نہ سہی تو ان کی آبادی کے مطابق ان کا حصہ دیا جائے۔
* پاکستان کو فی الفور اگر بچانا ہے توملک سے فرسودہ ، جاگیردارانہ ، وڈیرانہ نظام مکمل طورپر اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔ زمین کی ملکیت کی حد مقرر کی جائے 200 ایکڑ ، 400 ایکڑ یا 500ایکڑ یا 1000 ایکڑ یا جو اسمبلی فیصلہ کرے۔ لیکن لاکھوں اور ہزاروں ایکڑ زمین جو جاگیرداروں نے ہتھیا رکھی ہے۔۔۔ جن پر وہ پیداوار نہیں کرتے۔۔۔ ان پر فصل نہیں اگاتے ایسی جتنی بھی ناقابل کاشت زمین ہے اس کو ہاریوں اور کسانوں میں فی الفور تقسیم کردیا جائے۔
* پورے ملک میں انگلش اسکول، اردو اسکول۔۔۔ پیلا اسکول ، گرامر اسکول۔۔۔ یہ فرق ختم کرکے دوہرے نظام تعلیم کو ختم کرکے ملک میں یکساں نظام تعلیم کا نفاذ کیا جائے۔
* پورے ملک میں لوکل کونسل سسٹم۔۔۔ لوکل گورنمنٹ سسٹم نافذ کیا جائے۔۔۔ اور پولیس کو لوکل گورنمنٹ کے انڈر میں دیا جائے۔
* ملک سے کرپشن کاخاتمہ کیاجائے۔۔۔ کرپشن ، کلر ک کرے۔۔۔ چپڑاسی کرے اُس کی بھی سزا ۔۔۔اور کرپشن اگر وزیراعظم کرے۔۔۔صدر کرے اُس کی بھی سزا ہونی چاہئے۔
* سب ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں اور دوسرے کی حدود میں مداخلت نہ کریں۔ اسی میں Unity ہے۔۔۔ اس سے Unityپیدا ہوگی * ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ مسلح افواج اور اس کی تمام ایجنسیاں سول حکومت کے ماتحت ہوں۔لیکن سول حکومتوں پر بھی دیگر ادارے کڑی نظر رکھیں کہ وہ مادر پدر آزاد نہ ہوجائیں۔
* امور خارجہ منتخب حکومت کو چلانا چاہئے۔
* عوام کو صحت اور تعلیم کی مفت سہولتیں فراہم کی جائیں۔
* ملک کی آبادی 20کروڑ ہوگئی ہے اور رقبہ وہی ہے ۔۔۔اسلئے اب گڈ گورننس ہو نہیں سکتی لہٰذا ملک میں 20نئے صوبے بنائے جائیں ۔ 
میں ایک مرتبہ پھر میئر اور ڈپٹی میئر کو تلقین کرتا ہوں کہ وہ عوام کی بلاامتیاز خدمت کریں خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت سے کیوں نہ ہوں۔خواہ ان کاتعلق بلے والی جماعت سے ہو۔۔۔خواہ انہوں نے ہمیں ووٹ دیا ہو یا نہ دیا ہو آپ سب کی خدمت کریں گے۔۔۔ آپ سب کی خدمت کریں گے۔ یوسی چےئرمین ۔۔۔وائس چےئرمین۔۔۔کونسلرز!۔۔۔آپ بھی ایم کیوا یم کے پلیٹ فارم سے منتخب ہوئے ہوں یا آزاد امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہوکر شامل ہوئے ہیں اور آج بھی بہت سے لوگ شامل ہوئے ہیں۔۔۔ اور بہت سے لوگ آزاد امیدوار شامل ہونا چاہتے ہیں، میں آپ سب سے بھی یہی کہناچاہتاہوں کہ آ پ اپنے علاقوں کے لوگوں کی بلا امتیاز خدمت کریں چاہے انہوں نے آپ کو ووٹ دئیے ہوں یا نہ دئیے ہوں ۔
آپ کو جیت تمام تر مخالفتوں کے باوجود مبار ک ہو۔ اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ۔۔۔بارہ ربیع الاول کا مہینہ آیا ہی چاہتا ہے اور میں تمام لوگوں سے کہتا ہوں اس مبارک مہینے کیلئے سب لوگ درود بھیجیں حضور پاک ﷺ پر۔ رابطہ کمیٹی لندن ، رابطہ کمیٹی پاکستان اور سی ای سی کے لوگوں نے جناتوں کی طرح کا م کیا ہے انہیں بھی بہت بہت خراج تحسین پیش کیجئے۔ کسی رابطہ کمیٹی کے ممبر نے اپنی طرف سے کوئی غفلت نہیں دکھائی۔۔۔ اپنی بساط سے بڑھ کرکام کیا۔۔۔ تکالیف اور بیماریوں کے باوجود الیکشن مہم میں حصہ لیتے رہے۔۔۔ میری طرف سے ان سب کو کھڑے ہوکر سیلوٹ کیجئے۔ 
میں آپ کیلئے دعا کرتاہوں کہ اللہ آپ کو تادیر سلامت رکھے۔۔۔ ماں باپ کو سلامت رکھے۔۔۔جو چلے گئے انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔۔۔اے اللہ مختلف زبانوں کے لوگ یہاں بیٹھے ہیں۔۔۔ یہ جیت سب شہیدوں کی قربانیوں کا صدقہ ہے۔۔۔ یہ گم نام ساتھیوں کا صدقہ ہے۔۔۔ اے اللہ گم نام ساتھیوں کو جہاں بھی ہوں جیسے بھی ہوں خیر سے رکھیو۔۔۔اے اللہ تمام شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرما۔۔۔اے اللہ ہم تمام شہیدوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔۔۔ سب شہیدوں کی قربانیوں کے صدقے میں ہیں۔۔۔ اے اللہ شہیدوں کو جنت الفردوس میں وہ اعلیٰ درجات دے جہاں صحابہ کرامؓ اورتیرے پسندیدہ لوگوں کو جگہ دی گئی ہو ان میں ایم کیوا یم کے شہداء کو بھی ایسی اچھی جگہ عطا فرمانا۔ آمین 
اے اللہ ! بہت پریشانیاں ہیں ۔۔۔مصیبتیں ہیں ہم سب مل کر انکی پریشانیاں دور کریں گے لیکن اللہ سے دعا ہے اللہ انکی مدد فرمائے۔ ایم کیو ایم اس وقت مالی طور پرانتہائی مشکل حالا ت سے گزر رہی ہے، ہم نے یہ الیکشن کیسے لڑاہے یہ ہم ہی جانتے ہیں۔۔۔ کوئی بھی ، کہیں بھی ، کسی گھر پر بوجھ نہ پڑے جو جو جس سے ہو کچھ مدد ضرور کر دیجئے گا ۔۔۔آپ کہیں گے الطاف بھائی ہمیشہ مانگتے رہتے ہیں۔۔۔ میں آپ سے نہیں مانگوں کا تو کس سے مانگوں گا؟۔۔۔میں غیروں سے نہیں مانگتا ۔۔۔مانگتا ہوں تو اپنوں سے مانگتا ہوں ۔۔۔اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے ، سب کو صحت دے۔۔۔ اللہ تعالیٰ ان بچیو ں کو جن کے والدین انکے ہاتھ پیلے کرنے کیلئے تڑپ رہے ہیں ان کو اللہ تعالیٰ اچھے رشتے بھجوائے تاکہ انکے ماں باپ انکے ہاتھ پیلے کر سکیں آمین ثمہ آمین۔۔۔ جو امتحان دے رہے ہیں اللہ تعالیٰ انکو امتحان میں کامیابی عطا فرما۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے اساتذہ ، والدین اور خواتین کی عزت احترام کرنا سکھا۔۔۔ہماری عادت ڈال دے کہ ہم اپنے آنے والے بچوں کو بھی یہی تربیت دیں کہ وہ ماں باپ ،بزرگوں ،اساتذہ اورخواتین کی ہمیشہ عزت کریں ۔چھے معاشرے کے لوگ ہمیشہ ایساہی کرتے ہیں ۔اے اللہ ہم سب کو قوم کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔سب کو ہمت دے آج کا یہ خوبصورت پروگرام جتنے ڈویژن ہیں۔۔۔ویب ٹی وی ۔۔۔ ، ویڈیو کمیٹی۔۔۔ساؤنڈ کمیٹی۔۔۔الیکٹریشن ہیں۔۔۔سجاوٹ کرنے والے۔۔۔اسٹیج بنانے والے۔۔۔ اسکرین بنانے والے۔۔۔ جتنے ساتھی کرسیاں لگانے والے ہیں۔۔۔ جتنے ساتھی والینٹرز ہیں۔۔۔ اور جو بغیر کھائے پئے ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ان تمام کو۔۔۔ ایک ایک کام کرنے والے کو آج کا شاندار پروگرام ارینج کرنے والے کو ۔۔۔ ہر شعبے کے ساتھی کو ۔۔۔اے پی ایم ایس او ، شعبہ خواتین ، ایلڈرز ونگ ، لیبر ڈویژن کو سب کو زبردست خراج تحسین خراج تحسین۔۔۔مئیر ڈپٹی مئیرکے لئے ایک مرتبہ پھردعاکرتاہوں کہ اللہ انکو حفظ وامان میں رکھے اور انہیں عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اچھا بزرگوں ، ماؤں ، بہنوں اجازت چاہتا ہوں اللہ حافظ

4/16/2024 7:07:34 AM