Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

05 دسمبر کا سورج حق پرستوں کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا، رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین


05 دسمبر کا سورج حق پرستوں کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا، رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین
 Posted on: 12/3/2015
05 دسمبر کا سورج حق پرستوں کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا، رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین
ایم کیو ایم نے اپنے سابقہ بلدیاتی دور میں عوامی خدمات کے وہ کارنامے انجام دےئے کہ جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، محمد حسین
ایم کیو ایم کی جانب سے قصبہ علیگڑھ اور اورنگی ٹاؤن میں ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی 
کراچی ۔۔۔ 03، دسمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بدھ کے روز قصبہ علیگڑھ اور اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں بڑی انتخابی ریلی نکالی گئی۔ اس انتخابی ریلی کی سربراہی اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم محمد حسین، مطیع الرحمان اور گل فراز خان خٹک کررہے تھے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین نے کہا کہ قصبہ علیگڑھ اور اورنگی ٹاؤن کی عوام نے ہمیشہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کا ساتھ دیا ہے اور کڑے سے کڑے حالات میں بھی ثابت قدم رہے۔ انہوں نے کہا کہ 05 دسمبر کا سورج حق پرستوں کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا اور ماضی کی طرح اس بار بھی قصبہ علیگڑھ و اورنگی ٹاؤن کے عوام ایم کیو ایم کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کراچی میں مسائل کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ، آج کراچی کی عوام پانی کو ترس گئی ہے صاف ستھرائی کا انتہائی ناقص انتظام کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے طرح طرح کے وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنے سابقہ بلدیاتی دور میں عوامی خدمات کے وہ کارنامے انجام دےئے کہ جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اور یہ ایم کیو ایم ہی ہے کہ جس کے دو میئرز کا شمار دنیا کے بہترین میئرز میں ہوتا ہے۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے حق پرست اراکین اسمبلی اقبال قادری، سیف الدین خالد ، محبوب عالم، قصبہ علیگڑھ اور اورنگی سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان سمیت بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی جبکہ ریلی کے دوران قصبہ علیگڑھ اور اورنگی ٹاؤن کے 20 مختلف مقامات پر اراکین رابطہ کمیٹی نے پرچم کشائی کی۔




تصاویر

4/18/2024 9:51:48 PM