Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے دفاتر پر مسلسل چھاپوں اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے خلاف کراچی میں ایم کیوایم کی جانب سے ایک بڑی پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی


ایم کیوایم کے دفاتر پر مسلسل چھاپوں اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے خلاف کراچی میں ایم کیوایم کی جانب سے ایک بڑی پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی
 Posted on: 11/26/2015
ایم کیوایم کے دفاتر پر مسلسل چھاپوں اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے خلاف کراچی میں ایم کیوایم کی جانب سے ایک بڑی پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی 
احتجاجی ریلی میں ایک محتاط اندازے کے مطابق دولاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی 
ریلی کی قیادت عامر خان، ڈاکٹر فاروق ستار، شاہد پاشا، وسیم اختر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنماؤں نے کی
ریلی لیاقت آباد 10 نمبر سے شروع ہو کر سپر مارکیٹ اور ڈاکخانہ سے ہوتی ہوئی تین ہٹی تک پہنچی
گھروں کی چھتوں اور بالکونیوں پر موجود مکینوں نے ہاتھ ہلا کر اور انگلیوں سے وکٹری کا نشان بنا کر ریلی کا خیرمقدم کیا
بعض نوجوانوں نے ہاتھوں سے ایم کیوایم کے پرچم لہرا کرا یم کیوایم کی اپنی محبت کا اظہار کیا
احتجاجی ریلی کو رینجرز ہیڈکوارٹرز جاکر ختم ہونا تھا لیکن جب یہ ریلی نمائش چورنگی پر پہنچی تو پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے واٹر ٹینکرز اور بڑے بڑے ٹرالرز کے ذریعے ریلی کو روک لیا
صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے بچانے کیلئے کمشنر کراچی اور پولیس و انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ حکام کی درخواست پرایم کیوایم کے رہنماؤں نے ریلی کو نمائش چورنگی پر ہی روک دینے کا فیصلہ کیا
کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی ہدایت پر ریلی کو نمائش چورنگی پر ہی ختم کردیا گیا

کراچی ۔۔۔ 26، نومبر2015ء
ایم کیوایم کے یونٹ، سیکٹراور انتخابی دفاتر پر مسلسل چھاپوں اوربڑے پیمانے پرکارکنوں،ذمہ داروں اوربلدیاتی امیدواروں کی گرفتاریوں کے خلاف آج کراچی میں ایم کیوایم کی جانب سے ایک بڑی پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ایک محتاط اندازے کے مطابق دولاکھ سے زائد افرادنے شرکت کی ۔ احتجاجی ریلی کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں10نمبرچورنگی سے شروع ہوئی ۔ ریلی کی قیادت ایم کیوایم کے مرکزی رہنماؤں نے کی جن میں سینئرڈپٹی کنوینرعامرخان، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرڈاکٹرفاروق ستار،ڈپٹی کنوینرشاہدپاشا، کہف الوریٰ ،رابطہ کمیٹی کے ارکان کنورنوید، ڈاکٹر خال دمقبول صدیقی ، وسیم اختر،شبیرقائم خانی، امین الحق ،محترمہ زریں مجید،ریحانہ یوسف زئی ،عارف خان ایڈوکیٹ، اقبال مقدم، زاہد منصوری،عادل خان، محمد حسین، مطیع الرحمن ، ڈاکٹر عبد القادر خانزادہ اور دیگر ارکان نے کی۔جبکہ ریلی میں ایم کیوایم کے تمام سینیٹرز، تمام مردوخواتین ارکان قومی وصوبائی اسمبلی،تمام تنظیمی شعبہ جات،ونگز،یونٹوں، سیکٹروں اور زونوں کے کارکنوں کے ساتھ ہمدردو نوجوانوں ، بزرگوں اورخواتین نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔احتجاجی ریلی میں حیدرآباد اورمیرپورخاص زون سے تعلق رکھنے والے کارکنوں،ذمہ داروں اورہمدردوں نے بھی قافلوں کی صورت میں شرکت کی۔ایم کیوایم کے قائدین عوام کے ساتھ پیدل میں بھی چلتے رہے اورکبھی موٹرسائیکلوں پر سوارہوکراورکبھی ٹرک میں سوا رہوکراحتجاجی ریلی کی قیادت کررہے تھے جبکہ ریلی میں سینکڑوں کاریں ، موٹرسائیکلیں ، بسیں ، ٹرک،ویگنیں،سوزوکیاں، رکشے اوردیگرگاڑیاں بھی شامل تھیں جوعوام سے بھری ہوئی تھیں ۔ ریلی میں شامل گاڑیوں پر ایم کیوایم کے پرچم ، پلے کارڈز اور جناب الطاف حسین کی تصاویرکے ساتھ ساتھ بینرزبھی لگے ہوئے تھے جن پر مختلف کلمات درج تھے ۔ زیادہ تر بینرزپر یہ مطالبہ درج تھا’’ ایم کیوایم کوالیکشن لڑنے دو ‘‘ ’’ ایم کیوایم کامینڈیٹ تسلیم کرو ‘‘۔ اس کے علاوہ ہزاروں افراد ریلی میں پیدل بھی شریک تھے جواپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم ، پتنگ کے انتخابی نشان والے ماڈل اورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے ۔ریلی میں شریک عوام کاجوش وخروش دید تھاجو ایم کیوایم اوراپنے قائدجناب الطاف حسین کے حق میں اورایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں، ذمہ داروں اورمنتخب نمائندوں کی گرفتاریوں کے خلاف مسلسل زوردارنعرے لگارہے تھے ۔ ریلی لیاقت آباد 10نمبر سے شروع ہوئی تو آس پاس کی گلیوں سے بھی نوجوان ، بزرگ اوربچے اس احتجاجی ریلی میں شریک ہوتے گئے ۔ریلی لیاقت آباد10نمبرسے سپرمارکیٹ اور ڈاکخانہ سے ہوتی ہوئی تین ہٹی تک پہنچی توسڑک کے دونوں جانب گھروں کی چھتوں اوربالکونیوں پر موجودمکینوں نے ہاتھ ہلاکراورانگلیوں سے وکٹری کانشان بناکرریلی کاخیرمقدم کیا۔بعض نوجوانوں نے ہاتھوں سے ایم کیوایم کے پرچم لہراکرا یم کیوایم کی اپنی محبت کااظہارکیا۔احتجاجی ریلی کو ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں سول لائنز کے علاقے میں واقع رینجرزہیڈکوارٹرزجاکرختم ہونا تھالیکن جب یہ ریلی لیاقت آباد، ڈاکخانہ، تین ہٹی، جہانگیر روڈ اور گرومندورسے ہوتی ہوئی نمائش چورنگی پر پہنچی توپولیس اوررینجرز کی بھاری نفری نے واٹرٹینکرز اور بڑے بڑے ٹرالرزکے ذریعے ایم اے جناح روڈجانے والے راستے کوبندکردیا اورایم کیوایم کی احتجاجی ریلی کونمائش چورنگی پر روک لیا جبکہ احتجاجی ریلی کے شرکاء نے آگے بڑھنے کی کوشش کی ۔ اس موقع پر صورتحال کشیدہ ہونے لگی توایم کیوایم کے رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار،عامرخان اور دیگر رہنماؤں نے ریلی کے شرکاء کوپرامن رہنے اورجذبات قابومیں رکھنے کی تلقین کی ۔ صورتحال کومزیدکشیدہ ہونے سے بچانے اورکسی بھی قسم کے ناخوشگوارواقعہ سے گریز کرنے کیلئے کمشنرکراچی اور پولیس وانتظامیہ کے دیگراعلیٰ حکام کی درخواست پرایم کیوایم کے رہنماؤں نے ریلی کونمائش چورنگی پر ہی روک دینے کا فیصلہ کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینر عامرخان نے اعلان کی کیاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے صورتحال کوکشیدہ ہونے سے بچانے کیلئے ریلی کویہیں ختم کردینے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی قسم کاتصادم اورمحاذآرائی نہیں چاہتے اورپرامن طورپراحتجاج کرناچاہتے ہیں۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے رہنماؤں ڈاکٹرفاروق ستار، محمدحسین،حیدرعباس رضوی اورفیصل سبزواری نے بھی خطاب کیا۔ اس کے بعد احتجاجی ریلی کے شرکاء پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

4/19/2024 4:49:28 AM