Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز ، پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدوار اور بلدیاتی انتخابی سرگرمیوں میں مصروف کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


رینجرز ، پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدوار اور بلدیاتی انتخابی سرگرمیوں میں مصروف کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 11/14/2015
رینجرز ، پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدوار اور بلدیاتی انتخابی سرگرمیوں میں مصروف کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
چھاپے و گرفتاریوں کے ذریعے ایم کیوایم کی بلدیاتی الیکشن مہم پر قدغن لگائی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
حکومت سندھ کی ہی سرپرستی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایم کیوایم کے نامزد حق پرست امیدواران اور کارکنان کو گرفتار کرکے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
بلدیاتی انتخابی مہم کے دوران ایم کیوایم کے نامزد امیدواران اور کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا نوٹس لیاجائے ، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔14،نومبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز ، پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدوار اور بلدیاتی انتخابی سرگرمیوں میں مصروف کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سی آئی ڈی اہلکاروں نے اسکیم 33معمار سیکٹر کے کارکن امین بھٹی اور ان کے بیٹے وسیم بھٹی کو گھر سے غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا جبکہ لانڈھی میں سادہ لباس اہلکار لانڈھی یوسی 2سے نامزد حق پرست امیدوار عبد اللہ ولد محمد بشیر کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کرکے لے گئے ۔ اسی طرح سادہ لباس اہلکار وں نے انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ایم کیوایم برنس روڈ یونٹ 22کی کمیٹی کے رکن فہیم الدین ولد غلام حسین کو گلی سے گرفتار کرلیا جبکہ سادہ لباس اہلکاروں نے اپنی ایک اور کارروائی میں اورنگی ٹاؤن یونٹ 118Bکے کارکن ندیم ظفر ولد محمد ظفر کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کرلیا اسی طرح رینجرز اہلکاروں نے شاہ فیصل کالونی سیکٹر یونٹ 106کے کارکن محمد شریف ولد اللہ بخش کو بھی ان کے گھر سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کی بلدیاتی انتخابی مہم شہر میں عروج پر ہے لیکن اس کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے حق پرست امیدواران اور کارکنان کی بلاجواز گرفتاریاں کرنا سراسر غیر قانونی عمل ہے اوراس بات کو ثابت کرتا ہے کہ چھاپے و گرفتاریوں کے ذریعے ایم کیوایم کی بلدیاتی الیکشن مہم پر قدغن لگائی جارہی ہے اور بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کا راستہ روکنے کیلئے غیر قانونی اقدامات پر حکومت سندھ کی خاموشی قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت سندھ شہر میں بلدیاتی انتخابات کے شفاف انعقاد کی ذمہ دار ہے لیکن حکومت سندھ کی ہی سرپرستی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایم کیوایم کے نامزد حق پرست امیدواران اور کارکنان کو گرفتار کرکے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ،و فاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور شکایت ازالہ کمیٹی کے عہدیداران سے مطالبہ کیا کہ وہ بلدیاتی انتخابی مہم کے دوران ایم کیوایم کے نامزد امیدواران اور کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا نوٹس لیں ، گرفتار شدگان کی فی الفور رہائی کے احکامات جاری کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لئے سخت احکامات جاری کریں ۔ 

4/19/2024 6:19:43 PM