Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اقتدار کے پجاریوں کو غریبوں کی دہلیز سے کوئی سروکار نہیں، رابطہ کمیٹی رکن محمد حسین


اقتدار کے پجاریوں کو غریبوں کی دہلیز سے کوئی سروکار نہیں، رابطہ کمیٹی رکن محمد حسین
 Posted on: 11/8/2015
اقتدار کے پجاریوں کو غریبوں کی دہلیز سے کوئی سروکار نہیں، رابطہ کمیٹی رکن محمد حسین 
سیکڑ D محلہ سید آباد مریم روڈ پربلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں منعقد ہ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب 
نوابشاہ ۔۔۔8، نومبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین نے کہا ہے کہ اقتدار کے پجاریوں کو غریبوں کی دہلیز سے کوئی سروکار نہیں بڑی بڑی گاڑیوں میں سوار اپنے آپ کو سندھ کے وارث سمجھنے والے یہ نہیں سمجھتے کہ انہیں ایوانوں اور اسمبلیوں میں یہی غریب و متوسط طبقہ کی عوام ہی اپنے ووٹ کے ذریعے پہنچاتی ہے مگر یہ لوگ اقتدار کے نشے میں غریبوں کے مسائل کو نظر انداز کرنے کے ساتھ ساتھ صرف اپنے وسائل بڑھانے کیلئے اسمبلیوں میں آئے ہیں اور ہردن اپنے مفادات پر مشتمل نئے بل پاس کرواتے نظر آتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکڑ D محلہ سید آباد مریم روڈ پربلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں منعقد ہ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن یوسف منیر شیخ زونل انچارج ایڈوکیٹ عبدالمجید زونل ممبر عظمت عمران سیکڑ انچارج سیکڑ Dمحمد مراد و اراکین سیکڑ کمیٹی علاقہ معززین کے علاوہ یونٹ کے ذمہ داران کارکنا ن و حق پرست عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں سیاست صرف وراثت کی حد تک ہے باپ بیٹے بھائی بھانجے بھتیجے ہی اقتدار کے لئے امیدوار ہیں مگر قائد تحریک الطاف حسین نے ایسے جاگیرداروں وڈیروں کی ظالمانہ سیاست کو ناکام بناتے ہوئے غریب و متوسط طبقہ کے عوام کو ایوانوں میں پہنچاکر پاکستان کی سیاست کو نیا شعور دیا ہے۔ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے زونل انچارج ایڈوکیٹ عبدالمجید نے کہا کہ نواب شاہ میں مسائل کے انبار کھڑے ہیں اقتدار کے پوجاری پچھلے کئی سالوں سے نواب شاہ پر قابض ہیں مگر اس شہر کی حالت بہتر نہ کرسکے 2005 کے بلدیاتی الیکشن کے بعد نواب شاہ شہر میں قائد تحریک الطاف حسین کے نامزد امیدواروں نے جیت کر اس شہر کی خدمت میں دن رات ایک کیئے انشاء اللہ اس بار بھی 19نومبر کو نواب شاہ کی تاریخ بدل دینگے اورجابر و قابض حکمرانوں کو نواب شاہ کی سیاست سے فنا کردینگے ۔

4/19/2024 4:44:38 PM