Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم میاں محمد نوازشریف تحریک انصاف کے تمام مستعفی اراکین کو پارلیمنٹ سے نکال باہر کریں۔الطاف حسین


وزیراعظم میاں محمد نوازشریف تحریک انصاف کے تمام مستعفی اراکین کو پارلیمنٹ سے نکال باہر کریں۔الطاف حسین
 Posted on: 7/28/2015
وزیراعظم میاں محمد نوازشریف تحریک انصاف کے تمام مستعفی اراکین کو پارلیمنٹ سے نکال باہر کریں۔الطاف حسین
پوری توجہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر صرف کی جائے۔الطاف حسین
عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو بھی چوہے بلی کا کھیل بنارکھا ہے
وزیراعظم نواز شریف نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کے مطالبے کو تسلیم کیا اور چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن قائم کرکے انتخابی دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات ان کے سپرد کیں
عمران خان اوران کے رہنماؤں کوجوڈیشل کمیشن کافیصلہ خندہ پیشانی سے قبول کرلینا چاہیے تھا
عمران خان اورپی ٹی آئی کے رہنماؤں نے قوم کی توجہ عوام کے بنیادی مسائل سے ہٹاکر صرف اقتدار کی رسہ کشی پر مرکوز کررکھی ہے
پارلیمنٹ اورپی ٹی وی پرحملے ، پولیس اہلکاروں پر حملے اور لوگوں کی ہلاکت پرعمران خان اور ان کے رہنماؤں پر قتل ،اقدام قتل اور آرٹیکل 6 کے تحت غداری کے مقدمات قائم کیے جائیں 
لندن۔۔28جولائی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے باوجود تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بیانات پر شدیدردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو بھی چوہے بلی کا کھیل بنارکھا ہے ۔میں،وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے کہتا ہوں کہ وہ پارلیمنٹ کے ڈیکورم کو برقراررکھنے کیلئے تحریک انصاف کے تمام مستعفی اراکین کو پارلیمنٹ سے نکال باہر کریں اورپوری توجہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر صرف کریں۔
ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق آج جو ڈیشل کمیشن کا فیصلہ آچکا ہے ،ملک سیلاب کی تباہ کاریوں ،بجلی کی لوڈشید نگ او رہزا رہا مسائل کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے لیکن تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اورپی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو بھی چوہے بلی کا کھیل بنا رکھا ہے اور پوری قوم کی توجہ عوام کے بنیادی مسائل سے ہٹاکر صرف اقتدار کی رسہ کشی پر مرکوز کررکھی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے منتخب وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمت وجرات کے ساتھ جوڈیشل کمیشن کے مطالبے کو تسلیم کیا اور چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل تین رکنی کمیشن قائم کرکے انتخابی دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات ان کے سپرد کیں۔ اب جبکہ جوڈیشل کمیشن کافیصلہ آچکا ہے تو جمہوری اصولوں اور شرافت کا تقاضا یہ تھا کہ عمران خان اوران کے رہنماؤں کو خندہ پیشانی سے اس فیصلے کو قبول کرلینا چاہیے تھا لیکن اسمبلی کا فلور ہویا سینیٹ کا ایوان، ہرجگہ وہ اس مسئلہ پر طوطے کی طرح ٹائیں ٹائیں کرتے رہتے ہیں اور اسمبلی کا وقت گزرجاتا ہے جس کی وجہ سے عوام کے انتہائی اہم اوردیرینہ مسائل سرد خانے کی نذرہو جاتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جبکہ تحریک انصاف کے تمام منتخب اراکین اسمبلی بشمول عمران خان استعفے دے چکے ہیں اور آئین کے تحت وہ اب اسمبلی کے ممبر نہیں رہے ، اس کے باوجود آج تک ان کے استعفے کیوں تسلیم نہیں کیے گئے ؟ انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان 126 روزہ دھرنے میں باربار یہ اعلان کرچکے ہیں کہ یہ اسمبلی جعلی اوردھاندلی کی پیداوارہے،ہم اس جعلی اسمبلی کوتسلیم نہیں کرتے، ہمارے منتخب اراکین استعفے دے چکے ہیں۔ لہٰذا میاں نوازشریف کی وزارت عظمیٰ کے دور میں ایسے مستعفی اراکین کا اسمبلی میں بیٹھنا مقدس ایوان کی توہین ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں میاں محمد نوازشریف سے کہتا ہوں کہ پارلیمنٹ کے ڈیکورم کو برقراررکھنے کیلئے تحریک انصاف کے تمام شرپسند مستعفی اراکین کو پارلیمنٹ سے نکال باہر پھینکیں اورپوری توجہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر صرف کریں۔ پاکستان ٹیلی ویژن اورپارلیمنٹ پرحملے ، پولیس اہلکاروں پر حملے اور لوگوں کی ہلاکت پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کے رہنماؤں پر قتل ، اقدام قتل اور آرٹیکل 6 کے تحت غداری کے مقدمات قائم کیے جائیں۔
English 

4/27/2024 4:50:25 PM