Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور کی سرکاری حراست میں حالت انتہائی غیر ہے، حق پرست اراکین قومی اسمبلی


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور کی سرکاری حراست میں حالت انتہائی غیر ہے، حق پرست اراکین قومی اسمبلی
 Posted on: 7/26/2015
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور کی سرکاری حراست میں حالت انتہائی غیر ہے، حق پرست اراکین قومی اسمبلی
قمر منصور کو سرکاری حراست سے نکال کر فی الفور اسپتال میں داخل کرایا جائے، حق پرست اراکین قومی اسمبلی
سرکاری حراست میں قمر منصور کو غیر انسانی سلوک اور تشدد کا نشانہ بنانا اور انہیں اسپتال میں داخل نہ کرنا سراسر ظلم ہے، ارکان قومی اسمبلی 
کراچی ۔۔۔26، جولائی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ سرکاری حراست میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور کو غیر انسانی سلوک اور تشدد کا نشانہ بنانا اور انہیں اسپتال میں داخل نہ کرنا سراسر ظلم ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور کو 29ویں رمضان المبار ک کی شب کو غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر گرفتار کرنے کے بعد 90روزکا ریمانڈ لیکر جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور ان پر جبر و تشدد کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ان کی حالت غیر ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قمر منصور کو اس سے قبل بھی 90ء کی دہائی میں گرفتاری کے دوران انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایاجا چکا ہے جس کے بعد سے وہ اب تک مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قمر منصور کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تقریر کے انتظامات کرنے اور تقریر پر تالیاں بجانے کی پاداش میں غیر قانونی اور غیر آئینی طریقے سے ہراساں کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قمر منصور کی سرکاری حراست میں حالت انتہائی خراب ہے ، پیشی کے موقع پر بھی ان کا چہرہ دیکھ کر ہر کسی نے یہ اندازہ لگا لیا تھا کہ وہ انتہائی کرب میں ہیں اور سخت اذیت میں مبتلا ہونے کے باوجود قمر منصور کو طبی سہولیات فراہم نہ کرنا انصاف کے دوہرے معیار کو ثابت کرتا ہے ۔ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور کو فی الفور سرکاری حراست سے نکال کر طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں جلدا ز جلد مقامی اسپتال میں داخل کرایاجائے ۔
English

5/14/2024 11:26:15 PM