Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک کے مظلوم اور محکوم عوام کو انکے جائز حقوق کے فراہمی تک ہماری حق پرستانہ جدوجہد جاری رہے گی


ملک کے مظلوم اور محکوم عوام کو انکے جائز حقوق کے فراہمی تک ہماری حق پرستانہ جدوجہد جاری رہے گی
 Posted on: 3/17/2013
ملک کے مظلوم اور محکوم عوام کو انکے جائز حقوق کے فراہمی تک ہماری حق پرستانہ جدوجہد جاری رہے گی 
قائد اعظم ؒ کے وژن کے مطابق حق و انصاف پر مبنی معاشرے کا قیام عمل میں آئے یہی قائد تحریک جناب الطاف حسین کا وژن ہے 
’’سجاگ‘‘ میں شائع مضامین میں قلمکار اور صاحب علم افراد نے ملک کے مظلوم ، محروم اور محکوم عوام کے دلوں کی صحیح ترجمانی 
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائمخانی کا ایم کیو ایم کے 29یوم تاسیس کے موقع پر کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام سندھی مجلے ’’سجاگ‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب
کراچی:۔۔۔۔۔17مارچ، 2013ء
ملک کے مظلوم اور محکوم عوام کو انکے جائز حقوق کے فراہمی تک ہماری حق پرستانہ جدوجہد جاری رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائمخانی نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ ، عزیز آباد میں کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے 29ویں یوم تاسیس کے موقع پر ’’سجاگ‘‘ کی تقریب رونمائی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ڈاکٹر نصرت، اراکین رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل، واسع جلیل، کیف الوریٰ، کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم، جوائنٹ انچارج محمد سلیم جوکھیو اور اراکین کمیٹی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی بقا، سلامتی و خوشحالی کیلئے ملک سے ’’اسٹیٹس کو‘‘ کا خاتمہ اشد اشد ضرورت ہے۔ سندھی مجلے ’’سجاگ‘‘ میں شائع مضامین میں قلمکار اور صاحب علم افراد نے ملک کے مظلوم ، محروم و محکوم عوام کے دلوں کی صحیح ترجمانی کی ہے۔ سندھی قلم کاروں نے قائد تحریک کی زندگی اور پاکستان کے 98فیصد مظلوم و محکوم عوام کے حقوق کے لئے کی جانے والی انکی عملی جدوجہد کو قلم بند کرکے سچے حق پرست پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ مجلہ سجاگ میں سندھ دھرتی کے قلمکاروں کی تحریروں کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کی سرگرمیوں کی دیدہ زیب تصویری جھلکیاں پیش کی گئیں ہیں ، سرورق پر سندھی ثقافت کی ترجمانی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی دیدہ زیب تصویر کے عقب میں سندھ دھرتی کے عظیم صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ کے مزار کی شبیہ دی گئی ہے۔ انیس احمد قائمخانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے استحصالی قوتوں کی حکمرانی کا دورختم ہونے کو ہے، وہ دن دور نہیں کہ جب قائد اعظم ؒ کے وژن کے عین مطابق حق و انصاف پر مبنی معاشرے کا قیام عمل میں آئے گا اور یہی قائد تحریک جناب الطاف حسین کا بھی وژن ہے ، ہم سب اس مشن و مقصد کے حصول کیلئے قائد تحریک کے فکر و فلسفہ پر عمل کرکے ملک و قوم کو ترقی کی نئی شاہراہوں پر گامزن کراسکتے ہیں۔ 

5/18/2024 9:45:15 PM