Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم گڈاپ ٹاؤن سیکٹرکے کارکن ظفرخان کی شہادت پرالطاف حسین کااظہارافسوس


 Posted on: 2/12/2013
ایم کیوایم گڈاپ ٹاؤن سیکٹرکے کارکن ظفرخان کی شہادت پرالطاف حسین کا اظہارافسوس 
لندن:۔۔۔12، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم گڈاپ ٹاؤن سیکٹرکے کارکن ظفرخان کی المناک شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ظفرخان کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ظفرخان شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوار لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔(آمین)
 
ایم کیوایم گڈاپ ٹاؤن کے کارکن ظفرخان کاقتل شہرکاامن خراب کرنے کی سازش کاتسلسل ہے،رابطہ کمیٹی
کراچی:۔۔۔12، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی جانب سے اسٹیٹ ایجنسی پرفائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوکردوران علاج زخمیوں کی تاب نہ لاکر شہید ہونے والے ایم کیو ایم گڈاپ ٹاؤن سیکٹرکے کارکن ظفرخان کی شہادت پردلی افسوس کااظہارکیاہے اورواقعے کوشہرکاامن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ امن دشمن عناصر سوچی سمجھی سازش کے تحت ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اورعام شہریوں کوقتل وغارت گری کانشان بنارہے ہیں اور ظفر خان کا قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے مقتول ظفرخان کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ظفرخان کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔
 
ایم کیوایم کے سوگوارکوکارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہارتعزیت
کراچی:۔۔۔12، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹرشیرشاہ یونٹ کے شہیدکارکن زاہدحسین شہیدکی والدہ زلیخہ خاتون،شاہ فیصل کالونی سیکٹریونٹ106 کے کارکن محمدانوارکے والدمحمدیاسین ،ملیرسیکٹریونٹ94کے کارکن عدنان حسین کی ہمشیرہ محترمہ روبینہ اختراورایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ119کی کمیٹی رکن شمس تبریزکی والدہ خدیجہ خاتون کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگواران صبرجمیل عطاکرے۔(آمین)
 
ینگ ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے، سید شاہین انور گیلانی
ایم کیو ایم پنجاب کے وفدکا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ ، ڈاکٹرز کے ساتھ اظہار یکجہتی
ایم کیو ایم کے وفدنے سروسزاسپتا ل جاکر پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا کی عیادت کی 
وفد نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خیریت دریافت کی 
لاہور:۔۔۔12، فروری2013
متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل پنجاب کے صدر سید شاہین انور گیلانی ، سینئر نائب صدر مبین قاضی ایڈووکیٹ، سینئر جوائنٹ سیکریٹری میاں طاہرمحمود،فنانس سیکریٹری ھاشم رضا، رابطہ سیکریٹری ساجد عباس سبزواری ، ڈاکٹر افتخار بخاری ، ڈاکٹر ایم آر رحمن ، آغا جانی ، لاہور ڈسٹرکٹ کے عہدیداران حارث خان کاکڑ، رضوان ظفر قریشی ، میاں راشد، ملک افضل اعوان ، مرزا عمر عارف اور ماہ بانو سمیت دیگر ذمہ داران و کارکنان پر مشتمل وفد نے جیل روڈ پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور ایم کیو ایم کی جانب سے اظہاریکجہتی کیا۔سید شاہین انور گیلانی نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا اور کہا کہ ایم کیو ایم غریبوں کے لئے ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کے ایجنڈے کی بھرپور حمایت کرتی ہے ۔ بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید شاہین انور گیلانی نے کہا کہ اپنے جائز مطالبات کے حق کیلئے آواز اٹھانے والے ینگ ڈاکٹرز پر پنجاب حکومت کی ایما پر پولیس کی جانب سے بہیمانہ تشدد نے پنجاب حکومت کا اصل چہرہ عیاں کر دیا ہے کہ حکومت پنجاب ریاستی طاقت کے بے دریغ استعمال میں کس حد تک جا سکتی ہے۔ انہوں نے ینگ ڈاکٹرز سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ینگ ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں اور انکے سرپرستوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائے جائے اور ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے صدر سید شاہین انور گیلانی نے مبین قاضی ایڈووکیٹ ، میاں طاہرمحمود، ہاشم رضا ، ساجد عباس سبزواری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سروسز اسپتال لاہور میں پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا کی کی عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے انکی خیریت دریافت کرتے ہوئے انکی جلدو مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر شوکت بسرا نے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین اور وفد کے ارکان کا خیریت دریافت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ 
 
حیدر آباد روزنامہ ڈان کے سینئر صحافی و نمائندے اور حیدر آباد پریس کلب کے سابق صدر سینئر 
جر نلسٹ محمد حسین خان کی والدہ محترمہ شمیم کی انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہارِ تعزیت
کراچی :۔۔۔۔12، فروری 2013ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حیدر آباد روزنامہ ڈان کے سینئر صحافی و نمائندے اور حیدر آباد پریس کلب کے سابق صدر سینئر جر نلسٹ محمد حسین خان کی والدہ محترمہ شمیم کی انتقال پر دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی 

4/29/2024 8:24:19 AM