Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے عملی طور پر مڈل کلاس کے باصلاحیت نوجوانوں کو ایوانوں میں بٹھا کر دکھایا ہے، عبدالحسیب


ایم کیوایم نے عملی طور پر مڈل کلاس کے باصلاحیت نوجوانوں کو ایوانوں میں بٹھا کر دکھایا ہے، عبدالحسیب
 Posted on: 11/14/2014
ایم کیوایم نے عملی طور پر مڈل کلاس کے باصلاحیت نوجوانوں کو ایوانوں میں بٹھا کر دکھایا ہے، عبدالحسیب 
جنوبی پنجاب کے عوام اب خود فیصلہ کریں کے ان کے ساتھ مخلص کو ن ہے
ایم کیوایم کے تحت ملتان میں قائم ممبر شپ کیمپ پر ارکان رابطہ کمیٹی عبدالحسیب اور افتخار رندھاوا کا دور 
ملتان ۔۔۔14نومبر 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ملک گیر رکنیت سازی مہم کے آغاز پر جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ’’ممبر شب کیمپ ‘‘ قائم کردیئے گئے جہاں عوام نے ممبر شپ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، ملتان میں رکنیت سازی مہم کے حوالے سے چوک ڈبل پھاٹک پر کیمپپ لگایا گیا جس میں اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب ،افتخار رندھاوا ، صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے انچارج ارشا د ظفیر جوائنٹ انچارچ سلیم رزاق جنوبی پنجاب کمیٹی کے صدر مرزا فرقان علی مغل ،ڈسٹرکٹ کمیٹی ملتان کے صدر ذیشان دلاور قریشی سمیت ٹاؤن کمیٹیز اور یونٹس کے ذمہ داران وکارکنان نے بھر پور شرکت کی ۔رکنیت سازی کیمپ میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے پنجاب کے مظلوم و متوسط طبقے کی عوام کو متحدہ قومی موومنٹ کی صورت میں ایک منظم و مستحکم سیاسی پلیٹ فارم مہیا کرکے بااختیار بننے کا موقع دیا ہے ایم کیوایم نام نہاد تبدیلی کے سنہرے خواب دکھانے والی جماعت نہیں بلکہ عملی طور پر مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں کو ایوانوں میں جاگیر داروں کے برابر بٹھاکر دکھایا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام اب خود فیصلہ کریں کے ان کے ساتھ مخلص کو ن ہے بعض نام نہادرہنماؤں کے نئے صوبوں کی مخالفت میں بیان کے بعد عوام کے سامنے واضح ہوچکا ہے کہ نئے صوبو کے قیام جاگیر دارانہ نظام کے خاتمے اور عوام کو بااختیار بنانے کی صلاحیت صرف ایم کیوایم کے پاس ہے ، جنوبی پنجاب کے عوام ایم کیوایم میں شمولیت کرکے فرسودہ موروثی جاگیر دارانہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں اس موقع پر شفیق بھٹی ، راشد ہاشمی ، رائے طارق ، آصف جاہ ، علی عمران سہروردی ، وصی حیدر ، غلام مصطفیٰ بخاری ، ندیم ریاض ، مرزا شرافت ، مسعود اظہار چوہدری ، ذیشان حیدر ، سلیم قریشی ، رانا عمران ساگر اور دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔










4/24/2024 9:46:04 PM