Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی سمیت ملک بھر کے لاکھوں عوام جناب الطاف حسین کو توہین عدالت کے نوٹس پر7جنوری کو سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے، ڈاکٹر فاروق ستار


 Posted on: 12/16/2012
کراچی سمیت ملک بھر کے لاکھوں عوام جناب الطاف حسین کو توہین عدالت کے نوٹس پر7جنوری کو سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے، ڈاکٹر فاروق ستار 
ملک کی تاریخ میں سب سے بڑا جرم اور جبر اگر کسی ادارے نے کیا ہے تو عدلیہ نے کیا ہے، وسیم آفتاب 
اعلیٰ عدلیہ کے جج نے قلم اور انصاف کی کرسی کا سہارا لے کر لاکھوں عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے، شاہد لطیف
اگر حق و سچ کی بات کرنا توہین اور جرم ہے تو کراچی سمیت پنجاب اور ملک بھر کے عوام یہ جرم کرتے رہیں گے، افتخار اکبر رنداھاوا
کراچی پریس کلب پر سپریم کورٹ کے الطاف حسین کو توہین عدالت کے نوٹس پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے کے لاکھوں شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔16، دسمبر2012ء 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر و حق پرست وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچیسمیت ملک بھر کے لاکھوں عوام جناب الطاف حسین کو توہین عدالت کے نوٹس پر7جنوری کو سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کو توہین عدالت کا نوٹس انصاف کا خون ہے ، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے ، نوٹس اس جج کو ملنا چاہئے تھا جس نے لفظ ’’اجارہ داری ‘‘استعمال کیا ، آج ہم نے پھر انصاف مانگا ہے اور لفظ اجارہ داری پر اعتراض کیا ہے اوراس مظاہرے کے لاکھوں شرکاء پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ فاضل جج کے خلاف نہ صرف کارروائی کی جائے بلکہ وہ قوم سے معافی بھی مانگے ، جج کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس دائر کریں اور جناب الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لیاجائے۔ اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھ اٹھا کر ڈاکٹر فاروق ستار کے اس مطالبہ کی تائید کی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کی شام پریس کلب کراچی پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کو سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کے نوٹس کے خلاف منعقدہ بڑے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔احتجاجی مظاہرے میں حق پرست سینیٹرز ، حق پرست وزراء ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، ذمہ داران و کارکنان ، ہمدردوں ، عوام اور خواتین لاکھوں کی تعداد میں شریک ہوئے جو جناب الطاف حسین کو توہین عدالت کے نوٹس پر سراپا احتجاج بنے رہے اور اس کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے رہے ۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان شاہد لطیف ، وسیم آفتاب اور افتخار اکبر رندھاوا نے بھی خطاب کیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ د و روز سے لاکھوں شہری باالخصوص صوبہ سندھ اور بالعموم ملک بھر میں اپنے گھروں سے باہر سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے اور اپنے ہر دلعزیز قائد الطاف حسین کے خلاف اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے توہین عدالت کے نوٹس پر شدید غم و غصہ کا اظہار کررہے ہیں اور اس کی مذمت کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کا جرم اور گناہ صرف یہ ہے کہ وہ اعلیٰ عدلیہ کے منصفوں سے انصاف طلب کرنے گئے تھے ، ایک جج نے اجارہ داری کا توہین آمیز لفظ استعمال کیا ، اس کی کہیں ٹی وی یا اخبار میں تردید نہیں آئی ،دنیا کا کون سا آئین و قانون ہے جو کسی جماعت کے مینڈیٹ کیلئے کسی ادارے کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ عوامی مینڈیٹ کو اجارہ داری سے تعبیر کرے ، یہ لفظ انصاف کی توہین ہے ، انصاف، جمہور اور عوام کی رائے کا قتل ہے۔ انہوں نے کہاکہ فاضل جج کے متعصبانہ ریمارکس سے کروڑوں عوام کی دل آزاری اور توہین ہوئی ہے اس کا ازالہ کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کے کل ووٹوں کا تقریباًدس فیصد مینڈیٹ رکھتی ہے ، جناب الطاف حسین نے انصاف مانگا تھا یہ سمجھ کر کہ یہ عدلیہ آزاد اور بااختیار ہے اور انا پرست نہیں ہے لیکن الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بین الاقوامی کلیہ ہے کہ کوئی غیر منصفانہ ، متعصب اور جانبدار شخص منصف کے عہدے کا حق دار نہیں ہوسکتا اگر کسی کو ایم کیوایم کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنا ہے تو کھل کر کہا جائے لیکن آزاد عدلیہ میں بھی یہی ہورہا ہے کہ اندھا اپنے اپنے کو ریوڑیاں بانٹ رہا ہے یہ کہاں کے انصاف کے تقاجے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے اپنے خطاب میں لفظ اجارہ داری کو چیلنج کیا تھا اور کہا تھا کہ جج کے منصب پر فائز شخص کو یہ بات زیب نہیں دیتی اگر نوٹس دینا ہی تو کس دینا چاہئے تھا ؟ انہوں نے کہاکہ آج یوم سقوط ڈھاکہ ہے ماضی کے غلط فیصلوں کے نتائج قوم بھگت چکی ہے ، کسی قوم کو دیوار سے لگانے کے نتائج 16دسمبر کی صورت میں سامنے آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کیا انصاف کا خون ہوتا رہے گا ؟ لوگوں کے جائز مینڈیٹ کو اجارہ داری کہاجاتا رہے گا ؟ اور اگر سزا بھی انصاف مانگنے والوں کو دی جائے گی تو مفکرین کا یہ قول یاد آتا ہے کہ اس دنیا میں انسانوں کا قتل یا تو میدان جنگ میں ہوا یا پھر انصاف کی عدل گاہوں میں ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بات یہ ہوئی تھی کہ ڈی لمیٹیشن کراؤ تو پورے پاکستان میں کرائی جانی چاہئے کیونکہ اس کیلئے مردم شماری ضروری ہے اور اس بات کا سوموٹو ایکشن کیوں نہیں لیاجاتا ، آج ہم لاکھوں لوگوں کی جانب سے عدالت میں پٹیشن دائر کررہے ہیں کہ ڈی لمیٹیشن پورے ملک میں کرائی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ہر ادارے کو اپنا کام کرنا چاہئے ، ڈی لمیٹیشن ، ووٹر ز تصدیق کا کام الیکشن کمیشن کا ہے اور اگر سپریم کورٹ کو یہ کام کرنے ہیں تو الیکشن کمیشن کو گھر بھیج دیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں فوجی آپریشن کی بات کی جاتی ہے تو پشاور میں ایئر پور ٹ پرکیا ہورہا ہے ، پشاور دہشت گردی کا مسکن بنا ہوا ہے اس پر سوموٹو نوٹس لے کر چیف جسٹس پشاور میں گھر گھر تلاشی اور اسلحہ کی برآمد گی کا حکم دیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں اسلحہ لانے والے اور ، چلانے والے اور گھر گھر تلاشی کی باتیں کی جاتی ہیں جبکہ اسلحہ کہاں سے آتا ہے اسے نظر انداز کردیاجاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انصاف مانگنا توہین عدالت ہے تو یہ جرم بار بار کریں گے آج ملک کو 1971میں جو چیلنج تھا اسی کا سامنا ہے ۔ 
مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے کہا کہ یہ مظاہرہ وفادار ، جانثار لوگوں کا ہے ، جب غیور روحانی باپ کو للکارا جائے گا تو اس کے بیٹے کیا کرتے ہیں میں ان کے تمام لوگوں کو جنہیں یہ زعم ہے کہ ان کے اندر فرعونیت ہے اوریہ وقت کے دجال ہیں انہیں تو میں بتانا چاہتا ہوں کہ تمہیں اپنی دجالیت پر ناز ہے تو ہمیں بھی موسی اور حسین پر ناز ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی بات تو بہت دور کی ہے اس سے پہلے کروڑوں لوگوں کی لاشیں عبور کرنا ہوں گی ، ہم جناب الطاف حسین کے نام پر خون کے آخری قطرے تک کو بہا دیں گے لیکن اپنی غیرت اور حمیت کا سودا نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا ملک کی تاریخ میں سب سے بڑا جرم اور جبر اگر کسی ادارے نے کیا ہے تو عدلیہ نے کیا ہے ، یہ جبر 16دسمبر 1971ء کو ہوا تھا آج بھی وہ لوگ جنہوں نے 7لاکھ جانوں کا نذرانہ پاکستان کیلئے دیا تھا بنگلہ دیش کے ریڈا کرس کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار ررہے ہیں ان کی زندگیوں پر چیف جسٹس نوٹس کیوں نہیں لیتے۔انہوں نے واضح کیا کہ جناب الطاف حسین تو کبھی عدالت میں نہیں جائیں گے البتہ ان کے کروڑوں لوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد لطیف نے کہاکہ اعلیٰ عدلیہ کے جج نے قلم اور انصاف کی کرسی کا سہارا لے کر لاکھوں عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے ہم سب توہین عدالت کے نوٹس کیلئے حاضر ہیں ۔ 
رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رنداھاوا نے کہا کہ فاضل جج نے جو فیصلہ کیا ہے اگر حق و سچ کی بات کرنا توہین اور جرم ہے تو کراچی سمیت پنجاب اور ملک بھر کے عوام یہ جرم کرتے رہیں گے ، الطاف حسین ایک فکر اور سوچ کا نام ہے اس سوچ کو ختم نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس صاحب ملک باالخصوص پنجاب میں نکلیں ، پنجاب میں بھی ایسے علاقے ہیں جہاں رات 8بجے کوئی نہیں نکل سکتاہے۔
 
الطاف حسین کو توہین عدالت کے نوٹس کے خلاف ایم کیوایم کا کراچی پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ 
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے توہین عدالت کے نوٹس پر اپنے شدید غم و غصہ کااظہار کیا اور زبردست نعرے بازی کی 
’’کالا قانون نہیں چلے گا نہیں چلے گا ‘‘’’آمرانہ فیصلے ہم نہیں مانتے ‘‘’’توہین الطاف پر کیا سزا ملے گی سزا ملے گی ‘‘، شرکاء کے پلے کارڈز
کراچی ۔۔۔16، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام اتوار کے روز کراچی پریس کلب پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کو سپریم کورٹ کے توہین عدالت کے نوٹس کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا جس میں نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے کی تعداد میں شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے توہین عدالت کے نوٹس پر اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور زبردست نعرے بازی کی جس کا سلسلہ گھنٹوں جاری رہا ۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر فاروق ستار ، انیس قائم خانی ، ڈاکٹر نصرت، محترمہ نسرین جلیل ، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین پارلیمنٹرین بھی موجود تھے ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ زاور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’چیف جسٹس کا فیصلہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے ‘‘’’سپریم کورٹ پشاور ایئر پورٹ حملے کا از خود نوٹس لے ‘‘’’الطاف حسین پر توہین عدالت کے بے بنیاد الزام کی محب وطن پاکستانی پرزور مذمت کرتے ہیں ‘‘’’ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کے خلاف سازشیں بند کی جائیں ‘‘’’الطاف حسین کو چیف جسٹس کا نوٹس خود توہین عدالت ہے ‘‘’’صرف الطاف حسین ہی نہیں بلکہ کروڑوں عوام سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے ‘‘اور دیگر نعرے مطالبات درج تھے جبکہ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء ’’کالا قانون نہیں چلے گا نہیں چلے گا ‘‘’’آمرانہ فیصلے ہم نہیں مانتے ‘‘’’توہین الطاف پر کیاسزا ملے گی سزا ملے گی ‘‘’’آمر ، جابر ، ظالم کو ہم نہیں مانتے ‘‘’’انصاف کا خون نا منظور نامنظور اور دیگر نعرے پرجوش انداز میں لگا رہے تھے ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، را بطہ کمیٹی کے ارکان شاہد لطیف ، وسیم آفتاب اور افتخار اکبر رندھاوا نے خطاب کیا ۔ احتجاجی مظاہرہ تین بجے شروع ہوا جو بلا توقف مغرب کی اذان تک جاری رہا ۔ اس دوران احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے جناب الطاف حسین کو توہین عدالت کے نوٹس پر اپنے شدید ردعمل اور غم و غصہ کا بھی اظہار کیا اور اپنے ہاتھ اٹھا کر توہین عدالت کے نوٹس کو نہ صرف مسترد کردیا بلکہ اسے واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ۔
 
جناب الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس فی الفور واپس لیا جائے، خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم دہری شہریت سمیت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی 
ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام نویں ششماہی کنونشن کے موقع پر تنظیمی نشست سے خطاب
واشنگٹن ڈی سی :۔۔۔۔16دسمبر 2012ء 
ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام نویں ششماہی کنونشن کے موقع پر تنظیمی نشست کا انعقاد ہوا جس میں ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران اعلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی ، جوائنٹ آرگنائزرز ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ، ایم کیو ایم امریکہ کے مختلف شعبہ جات کے ارکان اور ایم کیو ایم امریکہ کے اٹھارہ یونٹوں کے ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی ۔تنظیمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے خالدمقبول صدیقی نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کو ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کے خلاف گہری سازش قرار دیا اور کہا کہ ایم کیو ایم اور قائد تحریک سے محبت کرنے والے اوورسیزپاکستانی نہ صرف ان سازشوں کو مسترد کرتے ہیں بلکہ ہر جمہوری ، آئینی اور قانونی فورم پر ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ کنونشن میں موجود ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران اور کارکنان نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس پر گہری تشویش کا اظہار کیااور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ کروڑوں حق پرست عوام کے محبوب قائد کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس فی الفور واپس لیا جائے اور کراچی سمیت ملک بھر میں حلقہ بندیا ں کی جائیں ۔ سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دوہری شہریت سمیت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے لئے ایم کیو ایم اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ تنظیمی نشست سے ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارجنید فہمی و اراکین نے بھی خطاب کیا۔
 
 
پاکستان پیپلز پارٹی مانسہرہ شعبہ خواتین کی صدر محترمہ سیدہ فائز ہ مشتاق نے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کےفکر و فلسفے سے متاثر ہوکر ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کردیا 
ایم کیوایم کی جدوجہد بلاتفریق عام آدمی کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے ہے ، محترمہ فائزہ مشتاق
و ہ دن دور نہیں جب ملک میں غریب و متوسط طبقے کے افراد کی حکمرانی قائم ہوگی، حاجی چن زیب
مانسہرہ :۔۔۔16،دسمبر 2012ء 
پاکستان پیپلز پارٹی مانسہرہ شعبہ خواتین کی صدر محترمہ سیدہ فائز ہ مشتاق نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے حق پرستانہ فکر و فلسفے اور ملک کے 98فیصد غریب ومظلوم عوا م کیلئے جدوجہد سے متاثر ہوکر ایم کیوایم میں شمولیت کااعلان کیا ہے ۔یہ اعلان انہوں نے مانسہرہ کے مقامی ہوٹل میں ایم کیوایم مانسہرہ زون کے انچارج حاجی چن زیب و اراکین سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر محترمہ فائزہ مشتاق نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم غریب و متوسط طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو ملک میں گزشتہ 65سالوں سے رائج فرسودہ جاگیر دارانہ و ڈیرانہ نظام سے پاکستان کے 98فیصد عوام کو نجات دلانے کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہد بلاتفریق عام آدمی کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے ہے جس کی مثال ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں میں نہیں ملتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس نیک مشن و مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے شانہ بشانہ عملی جدوجہد کومزید تیز کرنے کیلئے ایم کیوایم میں شامل ہورہی ہوں ۔ اس موقع پر ایم کیوایم مانسہرہ آبادز ون کے انچارج حاجی چن زیب نے شمولیت اختیار کرنے والی سیدہ فائزہ مشتاق کاایم کیوایم میں شامل ہونے پر زبر دست خیر مقد م کرتے ہوئے کہاکہ و ہ دن دور نہیں جب ملک میں غریب و متوسط طبقے کے افراد کی حکمرانی قائم ہوگی اورملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔
 
ڈبلیو بی سی سلور سپر لائٹ ویٹ چیمپئن بننے پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو الطا ف حسین کی مبارکباد 
عامر خان کی کامیابی پاکستان کی فتح ہے اور اس کامیابی نے پاکستانی قوم کے سر فخر سے بلند کردیئے ہیں ، الطاف حسین 
لندن۔۔۔16، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ڈبلیوبی سی سلور سپر لائٹ ویٹ چیمپئن بننے پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعا مر خان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ عامر خان کی کامیابی پاکستان کی فتح ہے اور اس کامیابی نے پاکستانی قوم کے سر فخر سے بلند کردیئے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے عامر خان کے ڈبلیو بی سی سلو رسپر لائٹ ویٹ چیمپئن بننے پر پاکستانی عوام کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ 
 
ایم کیوایم بلتستان زون یونٹ لٹگری خورد کی کمیٹی کے رکن شیر حسین کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارِتعزیت
لند ن:۔۔۔16دسمبر ، 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم بلتستان زون یونٹ لٹگری خورد کی کمیٹی کے رکن شیر حسین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کاظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم بلتستان زون یوسی لٹگری خورد کی کمیٹی کے رکن شیر حسین ، لانڈھی سیکٹر یونٹ 85کے کارکن اسد یوسفی کی والدہ محترمہ خورشید بیگم اور ایم کیوایم ٹنڈو الہ یار زون یونٹ 1-Bکے جوائنٹ انچارج عبد الباسط کی والدہ محترمہ شمع بانو کے انتقال پر گہرے افسوس کااظہارکیاہے ۔انہوں نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ،مرحومین کی مغفرت اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کر ے۔(آمین)
 
*****

5/6/2024 9:47:56 PM