Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میں نہ کل گھبرایا تھا اورنہ گزشتہ روز کے حملے سے گھبرایا ہوں۔ الطاف حسین


 میں نہ کل گھبرایا تھا اورنہ گزشتہ روز کے حملے سے گھبرایا ہوں۔ الطاف حسین
 Posted on: 9/19/2026

 میں نہ کل گھبرایا تھا اورنہ گزشتہ روز کے حملے سے گھبرایا ہوں۔ الطاف حسین
 الطاف حسین نہ کبھی ڈرا ہے، نہ کبھی ڈرے گا، نہ کبھی جھکا ہے نہ کبھی جھکے گا

 میرے گھرپرنقاب پوش افراد کی جانب سے حملے کاجو واقعہ افسوسناک ہے،حملہ آوروں نے گیٹ پھلانگ کر اورداخلی دروازے کا شیشہ توڑکرگھرکے اندر داخل ہونے کی کوشش کی لیکن سیکوریٹی الارم بجنے پرحملہ آور فرارہوگئے اوراللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اورماؤں،بہنوں، بزرگوں، نوجوانوں، بچوں اورپوری قوم کی دعاؤں کی بدولت اللہ نے مجھے اس حملے سے محفوظ رکھا۔ 
مجھ پر اس سے پہلے پاکستان میں بھی کئی حملے ہوئے، 21دسمبر1991ء کوکراچی میں فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں عائشہ منزل کے مقام پر مجھ پر ہینڈ گرینڈ سے حملہ کیا گیا، اللہ نے مجھے محفوظ رکھا۔ جس کے بعد ساتھیوں کی درخواست پر میں لندن آگیا اوریہاں سے تحریک جاری رکھی۔ یہاں آنے کے بعد بھی جب بھی میری سالگرہ کا دن آیا، اسٹیبلشمنٹ نے کوئی نہ کوئی ایسی حرکت کی کہ جس سے 17 ستمبر کی خوشیوں کو آنسوؤں میں ڈھالاجائے۔ 16سال قبل شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کا قتل بھی لندن میں 16ستمبر کوکیا گیا تھا جب دوسرے دن میری سالگرہ تھی۔ تحریکی جدوجہد کے دوران اسی طرح کے درجنوں واقعات کرائے گئے۔ مجھے پاکستان میں کئی مرتبہ گرفتارکیا، اذیت خانوں میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، قید تنہائی میں رکھا گیا، میں نے موت کوکئی بارقریب سے دیکھا ہے۔ جومیری جان کے درپے ہیں میں ان کوبتانا چاہتا ہوں کل نفسِِ ذائقتہ الموت، ہرنفس کوموت کامزہ چکھنا ہے۔ میں نہ کل گھبرایا تھا اورنہ گزشتہ روز کے حملے سے گھبرایا ہوں۔ میں تمام حکومتوں اورتمام مخالف دشمنوں کو ایک مرتبہ پھر واضح الفاظ میں بتادینا چاہتا ہوں کہ الطاف حسین نہ کبھی ڈرا ہے، نہ کبھی جھکاہے، نہ کبھی ڈرے گا، نہ کبھی جھکا ہے نہ کبھی جھکے گا، الطاف حسین کاسر جھکا ہے توصرف اورصرف اللہ تعالیٰ کے حضورہی جھکے گا، اس کے علاوہ بڑے سے بڑے طاقتورکے آگے نہیں جھکے گا، میرے نام کے ساتھ لفظ ”حسین“ لگاہے، اس مقدس نام حسین سے محبت وعقیدت رکھتا ہوں اوراس کی نسبت سے میں حسین کے نقشِ قدم پرچلتے ہوئے کسی یزیدِوقت کے آگے سرتوکٹوا سکتا ہوں لیکن سرجھکا کراس کی بیعت نہیں کرسکتا۔ لہٰذا تمام وفاپرست ساتھی پریشان نہ ہوں، آپ کے بھائی الطاف حسین اللہ کے فضل وکرم سے ابھی زندہ ہیں۔ نہ آپ کے بھائی کی آواز میں کوئی لچک ہے، نہ بھائی کی آوازمیں کسی قسم کے خوف کی علامت ہے،الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی سے ڈرنا سیکھاہی نہیں ہے۔

الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر 471  ویں فکری نشست سے خطاب
18 ستمبر 2026ء



9/20/2026 6:12:30 PM