Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
طوفانی بارشوں میں کراچی کےشہریوں کی ہی نہیں بلکہ سندھ کی نسل پرست حکومت اورشہر پر مسلط ضمیرفروشوں کےجعلی اورکھوکھلے دعوؤں کی بھی موت واقع ہوگئی ہے
Posted on: 8/20/2025
طوفانی بارشوں میں کراچی کےشہریوں کی ہی نہیں بلکہ سندھ کی نسل پرست حکومت اورشہر پر مسلط ضمیرفروشوں کےجعلی اورکھوکھلے دعوؤں کی بھی موت واقع ہوگئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی میں طوفانی بارشوں کے سبب عوام بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا کررہے ہیں ، بارش ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی ،پورا شہراندھیرےاوربرساتی پانی میں ڈوب گیا،برساتی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا اور حکومت کی نااہلی کےباعث آنے والی اس تباہی کے نتیجے میں متعددشہری جاں بحق ہوگئے( اناللہ وانا الیہ راجعون)
#کراچی_کی_پکار_الطاف
کراچی میٹروپولیٹن شہر اورصوبہ سندھ کادارالحکومت ہے ، کراچی وفاق کوریونیو کی مد میں 60 فیصد سےزائد حصہ دیتا ہے اور سندھ حکومت اس حصے کو بنیاد بناکر وفاق سے اضافی فنڈز لیتی ہے لیکن اس کا فائدہ کراچی کونہیں پہنچتا۔ کراچی اوراس کےشہریوں کو تعصب،عصبیت اور نفرت کا نشانہ بناکر سزا دی جارہی ہے ، جاگیرداروں اوروڈیروں پرمشتمل سندھ کی نسل پرست حکومت نے کراچی کو لاوارث بنارکھا ہے ، کراچی اور اس کے شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ، فوجی اسٹیبلشمنٹ نے جن لوگوں کو فارم 47 کے تحت نتائج میں دھاندلی کرکے کامیاب کرایا آج ان ضمیرفروشوں اور سندھ حکومت کے جعلی اورکھوکھلے دعوؤں کی پول کھل گئی ہے اور کراچی کے عوام ماضی میں ایم کیوایم کی فلاحی خدمات کاتذکرہ کرکے الطاف حسین کو یاد کررہے ہیں ۔ دنیابھرمیں آبادی کے لحاظ سے شہروں کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے ، ترقی یافتہ ممالک تو 25 سال کی منصوبہ بندی کرتے ہیں اورآبادی کی شرح میں اضافے کے پیش نظر فراہمی آب، نکاسی آب کے نظام کو جدید بناتے ہیں لیکن وفاقی اور سندھ کی صوبائی حکومت کراچی کو78 برسوں سے لوٹ رہی ہے ،کراچی میں بلند بلڈنگیں تعمیرکی جارہی ہیں ، ملک بھر سے عوام کراچی میں آباد ہورہے ہیں لیکن شہرکے انفرانسٹرکچر کو بہتر بنانے میں نہ تو وفاق کو دلچسپی ہے اور نہ سندھ حکومت کو کراچی کے مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ ایک سازش کے تحت کراچی کے عوام کو انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری اورتعمیروترقی کیلئے ملنے والا پیسہ پیپلزپارٹی کے جاگیردار وڈیرے لوٹ کرکھاجاتے ہیں اورملک وبیرون ملک اپنے بنگلے جائیدادیں بناتے ہیں ۔ آج طوفانی بارشوں میں کراچی کے شہریوں کی وفات نہیں ہوئی بلکہ سندھ کی نسل پرست حکومت کے کھوکھلے دعوؤں اورفارم 47 کے تحت کراچی پر مسلط کیے گئے ضمیرفروشوں کی بھی موت واقع ہوگئی ہے ۔ کراچی کے عوام کوغربت، مہنگائی ،بے روزگاری، بجلی ، پانی ، گیس اور امن عامہ کے مسائل کا سامنا ہے ، شہریوں کی گلیوں میں ڈاکوؤں اور لٹیروں کا راج ہے جو بے گناہ شہریوں کو لوٹ کرقتل کررہے ہیں ، سندھ حکومت نے ڈمپرمافیا اور ٹینکرمافیا کو کراچی کے شہریوں کو کچلنے اور لوٹنے کا کھلا لائسنس دے رکھا ہے اور انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے کراچی کے عوام پر مسلط کیے گئے عناصر قاتلوں اور ڈاکوؤں کے ساتھ دعوتیں اڑارہے ہیں ، بے شرمی اوربے غیرتی کا مظاہرہ کرکے شہیدوں کے لہوکاسودا کررہے ہیں ۔ میرے مخالفین بھی اعتراف کرتے ہیں کہ ایم کیوایم کا نظم وضبط مثالی ہے اور میری قیادت میں ایم کیوایم کے رہنما، منتخب نمائندے اورکارکنان ہرقدرتی آفات ، سانحات اور حادثات کے موقع پر متاثرہ عوام کے درمیان رہاکرتے تھے، انکی مدد کیا کرتے تھے،ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن بلاامتیاز وتفریق عوام خدمت کیلئے 24 گھنٹے متحرک رہا کرتی تھی اور میں لندن سے بیٹھ کر ان کی کارکردگی کا جائزہ لیاکرتا تھا اورجب تک عوامی مسائل حل نہیں ہوجاتے تھے میں چین سے نہیں بیٹھاکرتا تھا۔ 21، اگست 2016ء تک شہربھرمیں محلہ کمیٹیاں قائم تھیں اور کسی کو جرات نہیں ہوتی تھی کہ وہ کسی خاتون پر میلی نگاہ ڈال سکے یا کسی کو لوٹنے کی ہمت کرسکے ،ایم کیوایم کے مرکز نائن زیر و پر مرکزی رہنماؤں ، منتخب نمائندوں اورتمام قومیتوں کے علیحدہ علیحدہ دفاتر کی شکل میں پورا تنظیمی ڈھانچہ موجود تھا ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینسیں ، رضاکار ، ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہمہ وقت متاثرہ افراد کی امداد کیلئے موجود رہا کرتےتھےلیکن 22،اگست2016ء کےبعد
@OfficialMQM
کی سیاسی وفلاحی سرگرمیوں پرغیر اعلانیہ پابندی لگادی گئی ، نائن زیروکو sealکردیا گیا پھر آگ لگاکر بلڈوز کردیاگیا۔ آج کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے شہری علاقوں کے عوام خود کولاوارث سمجھ رہے ہیں ۔
#کراچی_کی_پکار_الطاف
آج جب کراچی طوفانی بارش میں ڈوباتو لوگوں نے روتے ہوئے مجھے فون کرکے کہاکہ ''بھائی آپ آجائیں''، میں کراچی کےشہریوں کی حالت زار دیکھ کر دل ہی دل میں کڑھتا رہتا ہوں ،خون کےآنسو روتا ہوں اور خود کومجبور محسوس کرتا ہوں کہ میں کراچی کےمسائل کے حل کیلئے کس سے بات کروں کیونکہ ایم کیوایم کا پورا تنظیمی ڈھانچہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے مفلو ج کردیا ہے اورمیرے ہاتھ پیر باندھ دیئے گئے ہیں ۔ میری قیادت میں ایم کیوایم آج بھی موجود ہے لیکن اسے دفاتر کھولنے اور سیاسی وفلاحی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ۔ 19، جون 1992ء کو قوم سے غداری کرنے والے حقیقی دہشت گردفوجی ٹرکوں پر سوارہوکر قوم پر حملہ آور ہوئے تھے پھر پی ایس پی والے قوم پر حملہ آور ہوئے اور اب یہ نام نہاد MQM-P والے فوجی اسٹیبلشمنٹ کے کاندھوں پرسوار ہوکر قوم کو تباہ کررہے ہیں۔ میں کراچی کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ذہنی وجسمانی طورپر متحد ہوجائیں اور قوم کے غداروں کے کسی بھی پروگرام میں شرکت کوحرام سمجھیں اور ایسے عناصر کا مکمل بائیکاٹ کریں اورماضی کی طرح اپنے مثالی اتحاد کامظاہرہ کرکے دنیاپر واضح کردیں کہ عوام آج بھی اپنے الطاف بھائی کے ساتھ ہیں اور مہاجرقوم کے غداروں کو مسترد کرتے ہیں۔ میں ایم کیوایم کے وفاپرست کارکنان کو ہدایت دیتا ہوں کہ وہ بارشوں سے متاثر افراد کی ہرممکن امداد کریں اور دکھی انسانیت کی خدمت کے عمل میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کو شہادت کادرجہ عطافرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین ثمہ آمین) الطاف حسین ٹک ٹاک پر 302ویں فکری نشست سے خطاب 19، اگست2025ء (مکمل فکری نشست سننے کیلئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے )
https://
youtu.be/6OQgn_bL9ik?fe
ature=shared
8/31/2025 12:58:31 PM
ملک میں سیلاب کے نتیجے میں تباہی کی ذمہ دار قدرتی آفت نہیں اقتدارمافی
...
30 Aug 2025
الطاف حسین ملک کے خلاف نہیں سسٹم کے خلاف ہے، پنجاب کے وفاپرست ساتھی
...
25 Aug 2025
پاکستان میں ڈیموکریسی نہیں بلکہ فیوڈوکریسی کاراج ہے
...
25 Aug 2025
چاہے جتنی بھی جعلی ایم کیوایم بنالی جائیں،دنیاجانتی ہے کہ ایم کیوایم ک
...
23 Aug 2025
9، مئی کوعمران خان کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود انہیں سزا ک
...
18 Aug 2025
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو ر
...
17 Aug 2025
قومی اسمبلی میں کالا قانون پاس کرنےوالےقومی مجرم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
...
16 Aug 2025
بانی پی ٹی آئی عمران خان اب تک جیل میں کیوں قید ہیں…چشم کشا حقائق؟
...
16 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us