Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

Altaf Hussain's Quotes of the day


 Posted on: 10/1/2015
01-5-16
تحریک میں سب سے زیادہ اہمیت ہمیشہ تحریکی ساتھیوں کو حاصل رہی ہے اور مخلص ساتھی ہی تحریک کا سب سے قیمتی سرمایہ اور اس کی اصل قوت ہوتے ہیں۔ 
کارکنان سے خطاب ۔ 6فروری 1996ء

29-4-16
کارکن اپنے کردار کو مضبوط اور دوسروں کے لیے مثالی بنائیں کیونکہ جو قوم حقوق سے محروم ہو اور حقوق کی جدوجہد کرنے کی پاداش میں مسلسل ریاستی مظالم کا نشانہ بن رہی ہو اس کے افراد اپنے مضبوط کردار سے ہی ریاستی مظالم کا سامنا کرتے ہیں۔

فکری نشست سے خطاب

کارکنان سے خطاب ۔ 6فروری 1996ء
جب انسان نماز کے دوران اﷲ کے آگے سر جھکاتا ہے تو وہ یہ تسلیم کرتا ہے کہ اس کائنات میں اس سے بڑی اور عظیم ایک ہستی ہے اور اسی طرح نماز کے دوران رکوع و سجود کا عمل انسان کی انا‘ بڑائی‘ گھمنڈ اور غرور کی نفی کرتا ہے۔

فکری نشست سے خطاب۔ 7نومبر2000ء




27-04-16
سچے نظریہ اور فلسفہ کو کسی بھی صورت سے دبایا نہیں جاسکتا۔ 

گریجویٹ فورم سے خطاب۔ 9 اگست 1997ء 

25-04-2016
جو قوم اپنے اوپر ہونے والے مظالم پر خاموش رہتی ہیں زمانہ انہیں اپنے پیروں تلے روند ڈالتا ہے۔ 

مہاجر رابطہ کونسل کے اجلاس سے خطاب۔ 18فروری 1994ء




24-4-16
مخلص کارکن ہی ایم کیو ایم کی اصل قوت ہیں اور کوئی منصب‘عہدہ یا اختیار مخلص کارکنوں کی منزل نہیں ہوسکتا۔ 

کونسلرز کے اجلاس سے خطاب۔ 16اپریل 1992ء  




22-4-16
جو لوگ مظلوم قوموں کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرتے ہیں وہ کٹھن، مشکل و مصائب اورآزمائشوں سے گزرتے ہیں،

لندن۔۔6اپریل 2016 ء
21-04-16
چاہے کتنی ہی سازشیں کیوں نہ کرلی جائیں اللہ تعالیٰ کی تائید اور پرعزم و وفادار کارکنان میرے ساتھ ہیں، مجھے کسی چیز کا خوف نہیں ہے۔

نائن زیرو پر کارکنوں اور ہمدردوں سے خطاب کراچی ۔۔۔ 7 مارچ 2016ء



19-04-16
حق کی تحریکوں کو باطل قوتیں کچلنے کا عمل ہمیشہ کرتی رہی ہیں لیکن جن تحریکوں میں مخلص اور وفادار اور ثابت قدم ساتھی ہوتے ہیں انہیں طاقت کے ذریعے کبھی ختم نہیں کیا جاسکتا۔ 

کراچی کی عوام سے خطاب ۔ 17نومبر 1992ء 




18-04-16
جس قوم کی مائیں بہنیں عزم و ہمت کا پیکر ہوں بزرگوں کے حوصلے جواں ہوں اور جس تحریک کے نوجوان حق پرستی کی جدوجہد میں ہر قسم کی قربانیاں پیش کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں اس قوم کو ظلم و جبر اور ریاستی مظالم کے ہتھکنڈوں سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ 

لیاقت آباد کے اجتماع سے خطاب۔ 28اکتوبر 1993ء




17-4-16
اگر ثابت قدمی عزم و استقلال اور صبر و استقامت سے باطل قوتوں کا مقابلہ کیا جائے تو تمام تر مظالم اورجبر و استبداد کے باوجود حق پرستوں کو فتح و کامرانی حاصل ہوتی ہے۔ 

یوم عاشورہ کے موقع پر پیغام ۔ 30جون 1993ء

16-4-16

میری باتیں بظاہر تلخ ہوتی ہیں لیکن مجھے اللہ تعالیٰ نے سچ اور حق کہنے کی جو طاقت عطا فرمائی ہے اسے نہ میری گرفتاریاں اور سرکاری ٹارچرسیلوں کا تشدد ختم کرسکا اور نہ ہی میرے بھائی اور بھتیجے کا قتل مجھے حق اور سچ کہنے سے روک سکا میں حق بات کہتا رہا ہوں اور کہتا رہوں گا۔

فکری نشست سے خطاب




14-04-2016
جب تک معاشرہ کرپشن سے پاک نہیں ہوگا تویادرکھوملک میں نہ انصاف کا نظام قائم ہوسکتا ہے نہ غریب امیر کا فرق مٹ سکتا ہے ۔

زونل کمیٹی کے ارکان سے خطاب۔17،فروری2011ء




13-04-2016
میں ظالم باطل اور استحصالی قوتوں کے سامنے کبھی سر نہیں جھکاؤں گا میرا سر صرف خدا تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہوتا ہے لہٰذا باطل اور استحصالی قوتیں میرا سر کاٹ تو ضرور سکتی ہیں لیکن میرا سر جھکا ہرگز نہیں سکتیں۔ 

لندن 2ستمبر 1992ء




11-04-2016

دنیا میں ہر چیز دولت سے خریدی جاسکتی ہے مگر سچے پیار کو کبھی نہیں خریدا جاسکتا۔ 

زون ای کی تنظیم سازی کے موقع پر خطاب، یکم جون 1997ء




09-04-2016 حالات چاہے کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں اگر جذبہ صاد ق ہو‘ لگن سچی ہو‘ نیت نیک ہو‘ حوصلے بلند ہوں اور عزائم میں ثابت قدمی ہوتو کامیابی ہمیشہ قدم چومتی ہے۔ 
کارکنوں سے خطاب

08-04-2016 جو لوگ مظلوم قوموں کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرتے ہیں وہ کٹھن، مشکل و مصائب او رآزمائشوں سے گزرتے ہیں
لندن۔۔6اپریل 2016 ء 
06-04-2016 جن قوموں کے افراد اپنی جان دینا قبول کرلیتے ہیں مگرٹوٹتے نہیں ہیں فتح ان کا مقدرہوتی ہے 
 میرپورخاص زون پرذمہ داروں اورکارکنوں سےگفتگو.. 5 اپریل 2016ء

05-04-2016 سچے نظریہ اور فلسفہ کو کسی بھی صورت سے دبایا نہیں جاسکتا۔ 
گریجویٹ فورم سے خطاب۔ 9 اگست 1997ء
02-04-2016 میں ظالم باطل اور استحصالی قوتوں کے سامنے کبھی سر نہیں جھکاؤں گا میرا سر صرف خدا تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہوتا ہے لہٰذا باطل اور استحصالی قوتیں میرا سر کاٹ تو ضرور سکتی ہیں لیکن میرا سر جھکا ہرگز نہیں سکتیں۔ 
لندن 2ستمبر 1992ء

01-04-2016 جب ظلم کرنے والی طاقتیں بہت طاقتور اور ریاستی وسائل سے مالا مال ہوتی ہیں تو پھر ان کا سامنا طاقت سے نہیں بلکہ عقل و شعور اور ذہن سے کیا جاتا ہے۔
12اپریل 2002ء فکری نشست سے خطاب

01-04-2016
وہی قوم اپنی حالت بہتر بنانے اور بدلنے کا شعور رکھتی ہے جو بیدار اور جاگی ہوئی ہو جبکہ سوئی ہوئی اور خواب غفلت کا شکار قومیں اپنی حالت بدلنے کا شعور نہیں رکھتیں۔ 
ناظم آباد میں کارکنوں سے خطاب ۔ 9مارچ 1988ء

29-03-2016
اس وقت ملک کو قومی یکجہتی ،اتحاد واتفاق اور دیانتدارقیادت کی ضرورت ہے کیونکہ ملک کو موجودتباہ کن صورتحال سے بچانے کیلئے آرزو کے ساتھ تمام جماعتوں میں نظم وضبط اور اتحاد کا ہونا ضروری ہے۔
ذمہ داروں اور کارکنوں سے فکر انگیز خطاب۔23،فروری2011ء

29-03-2016
جو قوم عزت کی زندگی کیلئے مرنے کا جذبہ اور حوصلہ رکھتی ہو اسے کوئی نہیں مار سکتا۔ 
پاک ایشیا کو انٹرویو ۔ اگست 1992ء

28-03-2016
زندہ قومیں موت کو گلے لگانا پسند کرتی ہیں مگر غلامی کا طوق اپنے گلے میں ڈالنا ہرگز گوارہ نہیں کرتیں۔ 
نئی کراچی کے کارکنوں سے خطاب ۔ 15اپریل 1988ء

27-03-2016
جہاں سچ اور اتفاق ہوتاہے فتح ان ہی کا مقدر ہوتی ہے‘ جہاں جھوٹ‘ فریب ‘ مکر اور باطل ہوتا ہے شکست ان کا مقدر ہوتی ہے۔ 
شعبہ خواتین سے خطاب ۔ 22اگست 1997ء

26-03-2016
طاقت کے ذریعے نہ تو کسی کے دل میں کسی کے خلاف نفرت پیدا کی جاسکتی ہے اور نہ ہی کسی کی محبت کو دل سے نکالا جاسکتا ہے۔ 
انتخابی جلسہ سے خطاب۔ لندن 1993ء

25-03-2016
ایم کیوایم ایسے معاشرے کا قیام چاہتی ہے جہاں مذہب ، مسلک اور قومیت کی بنیاد پر کوئی کسی سے نفرت نہ کرے ،الطاف حسین
لندن۔۔۔13، فروری2016ء

13-02-2016
ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے اور نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیے جائیں تاکہ وہ عوام کے مسائل حل کرسکیں
کراچی ۔۔۔ 16 جنوری 2016ء

17-1-2016
مقصدکے حصول کی جدوجہدمیں ہم اپنی جانیں دیتے رہیں گے، چاہے کتنی ہی جانیں لے لی جائیں لیکن فتح ہماری ہوگی
لندن ۔۔۔ 30 دسمبر2015ء

30-12-2015
جب انسان نماز کے دوران اﷲ کے آگے سر جھکاتا ہے تو وہ یہ تسلیم کرتا ہے کہ اس کائنات میں اس سے بڑی اور عظیم ایک ہستی ہے اور اسی طرح نماز کے دوران رکوع و سجود کا عمل انسان کی انا‘ بڑائی‘ گھمنڈ اور غرور کی نفی کرتا ہے۔
فکری نشست سے خطاب۔ 7نومبر2000

28-12-2015
آپس میں اتحاد و اتفاق‘ اخوت ومحبت اور مذہبی رواداری نبی کریمؐ کی تعلیمات کا حصہ ہیں لہٰذاتمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی عوام
 کو چاہئے کہ وہ آپس میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ زبان‘ رنگ‘ نسل‘ فقہ اور مسلک سے بالاتر ہوکر ایک دوسرے کے عقیدے اور مذہبی جذبات کا احترام کریں۔
عید میلاد النبی پر پیغام 25مئی 2002ء

10-10-2015
جہاں سچ اور اتفاق ہوتاہے فتح ان ہی کا مقدر ہوتی ہے‘ جہاں جھوٹ‘ فریب ‘ مکر اور باطل ہوتا ہے شکست ان کا مقدر ہوتی ہے۔ 
شعبہ خواتین سے خطاب ۔ 22اگست 1997ء

22-09-2015
تحریک میں شامل افراد کسی فرد کے فائدے کا کام نہیں کرتے بلکہ ان کا کام اجتماعی فائدے کیلئے ہوتا ہے جبکہ ذاتی فائدے کے حصول کی سوچ تحریک کیلئے انتہائی نقصان دہ ہوتی ہے۔ 
اے پی ایم ایس او‘ مرکزی کمیٹی سے خطاب۔ 27اپریل 1995ء 

10-09-2015
کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت جذبات کے بجائے عقل و شعور اور فہم و ادراک کے استعمال کو ترجیح دینا چاہئے کیونکہ جذباتی فیصلوں کے وہ نتائج برآمد نہیں ہوتے جن کی توقع کی جاتی ہے جبکہ عقل و شعور کی بنیاد پر کئے جانے والے فیصلے ہمیشہ درست ثابت ہوتے ہیں۔ 
بزرگ کارکنوں سے خطاب۔ 16مئی 1993ء 

04-09-2015
علم اور ترقی لازم و ملزوم ہیں۔۔۔ علم اور خوشحالی لازم و ملزوم ہیں۔۔۔علم و اداب لازم و ملزوم ہیں۔۔علم و احترام لازم و ملزوم ہیں۔۔علم اور برداشت لازم وملزوم ہیں۔۔علم اور صبر لازم و ملزوم ہیں۔۔لہذا جہاں علم ہوگا وہاں صبر ہوگا۔
لائبریری کے افتتاحی تقریب سے خطاب۔ 06 فروری2011

03-09-2015
تحریک کے ساتھی نظریاتی ہوں، تحریک کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوں اور نظم و ضبط کے دائرے میں رہتے ہوں وہاں انتشار نہیں بلکہ اتحاد ہوتا ہے۔
پاک کالونی سیکٹر کے کارکنوں سے فکر ی نشست۔ 23 نومبر2006

31-08-2015
جہاں ضبط ہوگا وہاں قربانی و ایثار کا جذبہ ہوگا اور جس قوم کے نوجوانوں میں اپنی قوم کے لئے قربانی کا جذبہ پیدا ہوجائے اس قوم کو نہ تو کوئی دوسری قوم اپنی ہوس اقتدار پر قربان کرسکتی ہے اور نہ ہی مفاد پرست اسے قربانی کا بکرا بنا سکتے ہیں۔
فکری نشست۔ 29اپریل 1988ء

30-08-2015
حقوق کے حصول کیلئے چلنے والی تحریکوں میں عہدے اس لئے نہیں دیئے جاتے کہ کسی کو چھوٹا اور بڑا بنایاجاسکے بلکہ اس لئے دیئے جاتے ہیں تاکہ تنظیمی کاموں کو بہتر طور پر انجام دیا جاسکے۔ 
زون ای کی تنظیم سازی کے موقع پر خطاب۔ یکم جون 1997ء

28-08-2015
محروموں اور مظلوموں کو انکے حقوق دلانا بھی ایک عبادت ہے ۔
اولڈ لیاری سیکٹر کے کارکنوں کی فکری نشست سے خطاب،2006ء

26-08-2015
جب ظلم کرنے والی طاقتیں بہت طاقتور اور ریاستی وسائل سے مالا مال ہوتی ہیں تو پھر ان کا سامنا طاقت سے نہیں بلکہ عقل و شعور اور ذہن سے کیا جاتا ہے۔
12اپریل 2002ء فکری نشست سے خطاب

25-08-2015
جب طبقے کی بنیاد پر فوقیت دی جانے لگے توایسی صورت میں معاشرے میں طبقاتی کشمکش جنم لیتی ہے اور پھر اسی طبقاتی کشمکش کے خلاف تحریکیں وجود میں آتی ہیں۔
فکری نشست سے خطاب۔ 7جون 2005ء

24-08-2015
کسی بھی شعبے کا علم غیر اسلامی نہیں ہوتا کیونکہ اسلام تو خود حصول علم کی تعلیم دیتا ہے۔ قرآن مجید کی ابتدا ہی اقراء سے ہوئی ہے ہمیں اس بات کا جائزہ لینا چاہئے کہ ہم کتنا غور و فکر کرتے ہیں اور علم کو علم سمجھ کر حاصل کرتے ہیں یانہیں۔ 
فکری نشست سے خطاب ۔2مئی 2003ء

23-08-2015
علم شعور کی روشنی میں اضافہ کرتا ہے اور ذہنی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے علم ہی وہ طاقت ہے جس سے راستے کی بڑی بڑی رکاوٹیں ہٹائی جاسکتی ہیں اور بند گرہیں کھولی جاسکتی ہیں۔ 
اے پی ایم ایس او کے کارکنان سے خطاب۔ مارچ 1994ء

21-08-2015
جو قوم اپنے اوپر ہونے والے مظالم پر خاموش رہتی ہیں زمانہ انہیں اپنے پیروں تلے روند ڈالتا ہے۔ 
مہاجر رابطہ کونسل کے اجلاس سے خطاب۔ 18فروری 1994ء

19-08-2015
جو قوم عزت کی زندگی کیلئے مرنے کا جذبہ اور حوصلہ رکھتی ہو‘ اسے کوئی نہیں مار سکتا۔ 
پاک ایشیا کو انٹرویو ۔ اگست 1992ء

18-08-2015
قوم کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہوتا ہے اس لئے نوجوانوں پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ برائیوں سے بچیں اور اپنے عمل و کردار کو بہتر بنائیں۔ 
اے پی ایم ایس او کے کارکنان سے خطاب۔ مارچ 1994ء

16-08-2015
زندہ قوم موت کو گلے لگاناپسند کرتی ہے مگر غلامی کا طوق اپنے گلے میں ڈالنا گوارا نہیں کرتی۔ غلامی کی زندگی انسان کو موت سے 
تو بچالیتی ہے مگر عزت کی زندگی چھین لیتی ہے ۔
کارکنوں کی تربیتی نشست سے خطاب۔ 15اپریل1998  

15-08-2015
قومیں جب مشکل میں پڑجاتی ہیں تو انہیں اس مشکل سے نکالنا کسی ایک فرد یا چند افراد کا فرض نہیں ہوتا بلکہ یہ قوم کے ہر فرد کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اپنی قوم کو مشکل سے نکالنے کے لئے حتی المقدور جدوجہد کرے۔
جنرل ورکرز سے خطاب۔ 14مارچ 1995ء

14-08-2015 
   قوموں کے غصب شدہ حقوق کی بحالی کی جدوجہد کوئی آسان یا معمولی کام نہیں ہوتا اس میں بڑے کٹھن اور دشوار گزار مرحلے آتے ہیں۔ صبر آزما دور اور شدید مشکلات آتی ہیں اور آگ و خون کے دریا عبور کرنے پڑتے ہیں۔
ایم کیو ایم لیبر ڈویژن سے خطاب۔ 2مئی 1995ء
13-08-2015
    اگر کوئی قوم غلامی کا درجہ قبول کرلیتی ہے تو وہ اشرف المخلوقات کے درجہ سے گر جاتی ہے۔
15-04-1988
12-08-2015
کسی قوم کی اجتماعی غلطی کی سزا اس قوم کی دوسری نسل کو اجتماعی طور پر بھگتنی پڑتی ہے اس طرح کسی ایک نسل کی قربانی دینے سے آئندہ نسل کی بقاء کا سامان ہوتا ہے۔ 
گریجویٹ فورم سے خطاب۔ لندن

11-08-2015
سچی تحریکیں ہمیشہ روایت شکن ہوتی ہیں‘ وہ معاشرے کے لئے ناسور بن جانے والی فرسودہ روایات کو توڑتی ہیں۔ 
اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس پر خطاب ۔ 11جون 1997ء

9-08-2015
پاکستان کو بچانے کے واحد راستہ یہی ہے کہ عوام کی خواہشات کے مطابق نئے صوبے بنائے جائیں۔
ملتان کے جلسہ عام سے خطاب 23 دسمبر 2001

25-07-2015
جب تک معاشرہ کرپشن سے پاک نہیں ہوگا تویادرکھوملک میں نہ انصاف کا نظام قائم ہوسکتا ہے نہ غریب امیر کا فرق مٹ سکتا ہے ۔
زونل کمیٹی کے ارکان سے خطاب۔17،فروری2011ء

4-07-2015
قومی غیرت و حمیت کا جذبہ ہو تو جسمانی کمزوری بے معنی ہوجاتی ہے اور غیرت و حمیت کا جذبہ کمزور جسموں کو بھی مضبوط اور توانا بناڈالتا ہے
سیکٹر کے ذمہ داروں سے فکر ی نشست۔29،نومبر2006ء
*****
7-06-2015
زندہ اور باغیرت قومیں اور آزادی کی زندگی گزارنے کی آرزو رکھنے والی قومیں بے حسی کا شکار نہیں ہوتیں۔
کارکنوں سے فکر ی نشست۔29،نومبر2006ء
*****
24-06-2015
آزادی کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ آپ معاشرتی، تہذیبی اور ثقافتی اصول و ضوابط اور قوانین سے آزاد ہوجائیں کیونکہ جہاں مادر پدر آزادی ہوگی وہاں بگاڑ اور خرابیاں پیدا ہونگی۔
کارکنوں سے فکر ی نشست۔29،نومبر2006ء
          *****

18-06-2015
جب غلامی سے آزادی اور اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والوں کو حقوق نہیں دئیے جاتے تو قومی غیرت و حمیت کا جذبہ رکھنے والے اپنی آزادی اور عزت کی زندگی کیلئے سرکٹاتے رہتے ہیں اور بالآخر سروں کی کٹنے والی یہ فصل جغرافیہ کو کاٹ ڈالتی ہے اور وہ آزاد ہوجاتے ہیں۔
سیکٹر کے ذمہ داروں سے فکر ی نشست۔29،نومبر2006ء
*****
وہی قوم اپنی حالت بہتر بنانے اور بدلنے کا شعور رکھتی ہے جو بیدار اور جاگی ہوئی ہو جبکہ سوئی ہوئی اور خواب غفلت کا شکار قومیں اپنی حالت بدلنے کا شعور نہیں رکھتیں۔ 
ناظم آباد میں کارکنوں سے خطاب ۔ 9مارچ 1988ء
*****
09-06-15
اس وقت ملک کو قومی یکجہتی ،اتحاد واتفاق اور دیانتدارقیادت کی ضرورت ہے کیونکہ ملک کو موجودتباہ کن صورتحال سے بچانے کیلئے آرزو کے ساتھ تمام جماعتوں میں نظم وضبط اور اتحاد کا ہونا ضروری ہے۔
ذمہ داروں اور کارکنوں سے فکر انگیز خطاب۔23،فروری2011ء
*****
31-05-2015
جہاں معاشی ناانصافیاں‘ معاشی تفریق اور انسانوں کی عزت کا معیار و مقام‘ ان کی حیثیت انسان کی بنیاد پر نہیں بلکہ دولت کی بنیاد پر کی جائے تو وہ ملک ہمیشہ غریب رہتا ہے وہاں کے لوگ ہمیشہ مسائل کا شکار رہتے ہیں۔
بہاولپور میں جلسے سے خطاب‘ 30جنوری1997 ء
*****


30-05-2015
عصبیت ایک بڑا کینسر ہے اور پاکستان کو قائم ودائم رکھنے کیلئے ہمیں عصبیت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ہمیں دل کی گہرائیوں کے ساتھ عصبیت کا خاتمہ کرنا ہوگاکیونکہ اگر وطن عزیز ہے تو عصبیت ختم کرنی ہوگی۔
کارکنوں سے فکر انگیز خطاب۔23،فروری2011ء
*****
27-05-2014
جب افراد ایک جگہ سے دوسری جگہ یا ایک ملک سے دوسرے ملک ہجرت کرتے ہیں تو وہ صرف جسموں کی ہی ہجرت نہیں ہوتی بلکہ علم کی‘ قابلیت کی اور ہنر کی ہجرت بھی ہوتی ہے۔ 
کویت میں اجتماع سے خطاب ۔ 30مئی 1997ء
*****
26-05-2015
ایم کیو اٰٰیم قائد اعظم کے نظریات کی سچی علم بردار اور مشن کو لیکر چلنے والی جماعت ہے۔
ملتان کے جلسہ عام سے خطاب 23 دسمبر 2001
*****
23-05-2015
ایم کیو ایم ،پاکستان ،میں خونی انقلاب نہیں چاہتی،ایم کیوایم چاہتی ہے پاکستان میں جمہوری طریقے سے پرامن عوامی انقلاب آئے ۔
لاہور میں قائد تحریک کا خطاب۔10،اپریل2011ء
*****
20-05-2015
مخلص کارکن ہی ایم کیو ایم کی اصل قوت ہیں اور کوئی منصب‘ عہدہ یا اختیار مخلص کارکنوں کی منزل نہیں ہوسکتا۔ 
کونسلرز کے اجلاس سے خطاب۔ 16اپریل 1992ء
*****
19-05-2015
ایم کیو ایم کا قصور اور جرم صرف یہی ہے کہ اس نے غریبوں کے اندر سیاسی شعور پیدا کیا،شعوری بیداری پیدا کی اور غریب ومتوسط طبقے کے افراد کو منتخب کراکر منتخب ایوانوں میں بڑے جاگیرداروں ،وڈیروں اور سرمایہ داروں کے برابر بٹھایا۔
مظفرآباد میں خطاب۔19،جون2011ء
*****
18-05-2015
دنیا کی کسی بھی فلاسفی ،کسی بھی آئیڈیالوجی ،یا کسی بھی نظام کی تحقیق کرلیں اس کی روح آپ کو ایم کیو ایم میں عملاً نظر آئے گی حتیٰ کہ مذاہب عالم اور سب سے بڑھ کر دین اسلام کی روح ایم کیو ایم میں نظرآئے گی۔
لاہور زون کے ارکان سے خطاب۔17،فروری2011ء
*****
16-05-2015
نظم و ضبط ایم کیو ایم اور اس کے کارکنان کا شعار ہے نظم و ضبط کا تقاضہ ہے کہ کارکنان تنظیمی ہدایت پر حرف بہ حرف عمل کریں اور نظم و ضبط پر سختی سے پابند رہیں۔ 
قائد ایونیو میں بزرگوں اور نوجوانوں سے خطاب
*****
13-05-15
حق پرستی کی اس جدوجہد میں مجھے اپنی ذات کے لئے کسی صلے کی نہ پہلے تمنا تھی اور نہ آج ہے اور نہ ہی انشاء اللہ آخری سانس تک کبھی ہوگی۔ 
لندن۔ 7جون 1991ء 
*****
11-05-2015
ساتھیوں! آپس میں اتحاد کے ساتھ حوصلوں کو بلند رکھو۔ ایک بار پھر شکست، ذلت اور رسوائی دشمنوں کا مقدر اور فتح ایم کیوایم کا نصیب ہوگی (انشاء اللہ )۔
الطاف حسین 7 مئی 2015ء
*****
06-05-15
میری باتیں بظاہر تلخ ہوتی ہیں لیکن مجھے اللہ تعالیٰ نے سچ اور حق کہنے کی جو طاقت عطا فرمائی ہے اسے نہ میری گرفتاریاں اور سرکاری ٹارچرسیلوں کا تشدد ختم کرسکا اور نہ ہی میرے بھائی اور بھتیجے کا قتل مجھے حق اور سچ کہنے سے روک سکا میں حق بات کہتا رہا ہوں اور کہتا رہوں گا۔
فکری نشست سے خطاب
*****
05-05-15
میرے خلاف کتنی ہی سازشیں کیوں نہ کی جائیں اور میرے خلاف کتنے ہی جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کیوں نہ لگائے جائیں لیکن میں واضح الفاظ میں اعلان کرتا ہوں کہ میں نے نہ تو ماضی میں کسی آمر وجابر کے آگے سر جھکایا ہے اور جب تک میری زندگی ہے میں آئندہ بھی کسی استحصالی قوت کے آگے اپنا سر نہیں جھکاؤں گا۔
جنرل ورکرز سے خطاب۔ 14مارچ 1995ء
*****
04-05-2015
میں ظالم باطل اور استحصالی قوتوں کے سامنے کبھی سر نہیں جھکاؤں گا میرا سر صرف خدا تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہوتا ہے لہٰذا باطل اور استحصالی قوتیں میرا سر کاٹ تو ضرور سکتی ہیں لیکن میرا سر جھکا ہرگز نہیں سکتیں۔ 
لندن 2ستمبر 1992ء
*****
جہاں سچ اور اتفاق ہوتاہے فتح ان ہی کا مقدر ہوتی ہے‘ جہاں جھوٹ‘ فریب ‘ مکر اور باطل ہوتا ہے شکست ان کا مقدر ہوتی ہے۔ 
شعبہ خواتین سے خطاب ۔ 22اگست 1997ء 
         *****
راہ حق کی جدوجہد  میں کٹھن اور مشکل ادوار سے گزرنا ہی پڑتا ہے بھوک افلاس کو برداشت کرنا ہی پڑتاہے۔قربانیاں دینی پڑتی ہیں ان گنت تکا لیف جھیلنی پڑتی ہیں۔لیکن جدوجہد کے ان کٹھن اور مشکل حالات  میں جوثابت قدم رہتے ہیں اللہ جب ہی انکا ساتھ دیتاہے ۔یعنی جدوجہد میں کا میابی تک پہنچنے کیلے ثابت قدم ر ہنا شرط ہے۔
لندن اگست1992
         *****

 کسی بھی انقلابی، سچی اور حق پرستی کی تحریک میں شامل ا فراد کو اس بات کا عزم کرنا چاہے کہ انھیں ہر حالت میں ثابت قدم رہنا ہے اور اس عزم کو پورا کرنےکیلئے انھیں ہر روز اپنا حساب کرنا چاہئے۔۔  
لندن 5 جون 1997
         *****
کسی بھی انقلابی، سچی اور حق پرستی کی تحریک میں شامل ا فراد کو اس بات کا عزم کرنا چاہے کہ انھیں ہر حالت میں ثابت قدم رہنا ہے اور اس عزم کو پورا کرنےکیلئے انھیں ہر روز اپنا حساب کرنا چاہئے۔۔
لندن 5 جون 1997
       *****
آزادی ایک ایسامحسورکن لفظ ہے جو حالات کے جبروستم کے شکا ر اور آزمائش میں گھر ے انسانوں میں جینے کی امنگ، پر عزم رہنے کا حوصلہ اور کڑی مسافتوں میں چلتے رہنے کے عمل میں توانائی فراہم کرتا ہے۔
قوم کے نام پیغام ۔۔۔ لندن 14 اگست1997  
*****
دلائل کا جواب گولی بندوق یاگالی سے دینا شرافت نہیں۔۔۔
07-04-2015


جب کوئی قوم حالت جہاد میں ہوتو اس قوم کیلئے وقت بے معنی ہوجاتا ہے اور وہ قوم وقت سے آزاد ہوجاتی ہے۔۔۔
28 March 2015
*****

انسان جہاں قانون سے ماورا ہوجائے یا قانون سے آزادہوجائے تو پھر وہ مادر پدر آزاد ہو کر حیوانی حرکات اور درندگی پر اتر آتا ہے اور انسانوں جیسا عمل نہیں کرتا۔
05-04-2015
ایم کیو ایم ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے جہاں انصاف و قانون کی حکمرانی ہو۔ صدر، وزیراعظم سمیت ہر فرد قانون کا پابند ہو اور کوئی قانون سے بالاتر نہ ہو
*****

 The sincerity to the movement and to its ideology lies in the fact that you devote your energies in the achievement of the collective interests rather than busy yourselves in the achievement and enhancement of individual selfish interests...
November 23, 2006 While Talking to members OF MQM Pak Colony and Baldia Town Sectors
*****

November 23, 2006 While Talking to members OF MQM Pak Colony and Baldia Town Sectors
"Nation" does not consist of singular component but is a combination of different ethno-linguistic cultural nationalities and groups.
Hyderabad (Pakistan)-- May 3, 1998
*****
Work for the welfare of mankind without any distinction of cast, creed, gender, colour, language, sect and religion.
London: October 10, 1998
*****
عزت کی زندگی اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے غیرت مند قومیں مجبوریوں اور مشکلات میں بھی کام کرتی ہیں۔
لندن ۲۳ نومبر ۱۹۹۷
*****
Communication is the key to unity and harmony whereas lack of communication gives birth to isolation and disarray...
London – 10 December 2003
*****
Every worker of the Movement must have the capacity and patience to listen to the criticism of their weaknesses, imperfections and bad habits.
London: November 16,2006
*****
Movements should be joined on ideological basis not on emotionalism …
London 11th June 2000, At International Secretariat on 22nd Founding Day of APMSO
*****
The act of grouping in an ideological Movement devours the ideological thinking and aspirations  of the workers and they become hollow from inside.
London, 9th November 2006
*****
... محنت میں برکت بھی ہے عظمت بھی ہے اورترقی وخوشحالی بھی ہے لہٰذامحنت کے کسی بھی کام کوکرنے میں شرم محسوس نہ کریں
(ایم کیو ایم لیبرڈویژن کے ۲۸ویں یوم تاسیس کے موقع پرقائد محترم جناب الطاف حسین کی تلقین)
*****
A true ideology is neither dependent nor confined to geographical boundaries.

MQM International Secretariat, London 5th October 2000
*****

قوم کے اجتماعی مفادات کیلیے ذاتی خواہشات کی قربانی دینی پڑتی ہے 
قائدتحریک جناب الطاف حسین 
*****
If you want to become a good, dedicated, fully committed and fully determined follower of an ideological organisation, philosophy, philosopher, preacher, leader or ideologue, then you have to be a good listener. 
London, January 16, 2014
False Mullahs defraud us for their selfish intentions. They are obedient to injustice pleasing their foreign masters.
Quaid-e-Tehrik Altaf Hussain
کسی بھی ملک میں رھنے والی مختلف قومیتوں میں سے کسی بھی ایک قومیت کو عصبیت کا نشانہ بناکر اور انھیں جھٹوے الزامات لگا کر غدار کہ کر ماواراے عدالت قتل کرنے والے شھریوں کے ذمادار عناصر قدرت کے مکافات عمل کے تحت خود اپنے ملک کے جغرافیہ کے قتل کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ الطاف حسین
 دلشاد احمد شہید کے قتل پر گفتگو سے نکالا ہوا اقتباس بروز اتوار 27 اکتوبر 2013 - دلشاد احمد کی شہادت کے دن پر

Some elements by nature are so stubborn and obstinate that they criticise good and positive ideas and actions to obstruct and prevent its publication and its general acceptance. Even after their objections are addressed, they neither publicise nor do they let others do so. These elements impede the nation’s progress and prevent the spread of knowledge and information thus severely damaging the nation.
Quaid-e-Tehrik Altaf Hussain – International Secretariat London
20th October 2013


Acceptance of mistakes is the best course and is not belittling. Providing justification and/or clarification for mistakes and subsequent problems created by an action or statement is not the resolution of the problem; it stops one’s learning process. Those who have room for correction (reformation) have room for progress and their success is guaranteed.
Quaid-e-Tehrik Altaf Hussain – speaking to the Members of Rabta Committee in London and Karachi 
19th October 2013 19:00 GMT


















10/23/2024 5:33:54 PM