Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

علم اوراس کی اہمیت


علم اوراس کی اہمیت
 Posted on: 11/23/2026


Message Body

علم اوراس کی اہمیت

صاحبانِ علم ودانش آج بھی اس سوال پر غوورفکرکرتے ہیں اورمیں بھی اپنی فکری نشستوں میں یہ سوال اٹھاتا چلا آیا ہوں کہ علم سے دانائی (Wisdom) آتی ہے یا  دانائی (Wisdom)  سے علم آتاہے۔ یاعلم سے شعورآتا ہے یاشعورسے علم آتاہے۔یہ سوال غوروفکرکی دعوت دیتاہے اور یہ ایک ایساسوال ہے کہ اس کے صحیح جواب کے لئے محفل سجائی جائے توکئی مہینوں تک یہ بحث ہوتی رہے گی اوردونوں فکررکھنے والوں کے دلائل کے نتائج ایک جیسے ہوں گے اوردونوں ہی صحیح ہوں گے۔ 
انسان تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف تجربات اورمشاہدات سے بھی علم حاصل کرتاہے جو اس کومزید غوروفکر کی طرف راغب کرتاہے،اوراس کے شعور میں بھی اضافہ کرتاہے۔غوروفکر کے عمل سے نئے نئے خیال جنم لیتے ہیں، اس طرح غوروفکر اورتجربات کی بدولت ہرشعبے میں نئی نئی چیزیں ایجاد ہوتی ہیں۔خواہ وہ میڈیکل سائنس ہو،کمپیوٹرسائنس ہو، انجینئرنگ ہویاکوئی بھی شعبہ ہو۔ علم شعور کی سیڑھیوں پرقدم بہ قدم آگے بڑھتارہتا ہے۔

اقراء کے معنی ومفہوم:
مولوی حضرات قرآن مجید میں لفظ ”اقراء“ کے معنی ”پڑھ“ بتاتے ہیں۔اورآیت مبارکہ کاترجمہ بتاتے ہیں کہ  ”پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے تجھے خلق کیا“۔غورکیاجائے تو لفظ ”اقراء“ کے اصل معنی ہیں،
 To leran, To find out, To dig out 
یعنی کہ غور کرو، سوچو، تلاش کرو۔
علم اتنی اہمیت کاحامل ہے کہ اس ہر دنیاکے ہرمذاہب میں اس کادرس ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجیدکی مختلف آیات میں جگہ جگہ علم کے حصول کازکرکیاہے، اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔ایک آیت میں فرمایا ہے کہ ”ہم نے تمہارے لئے زمین اور آسمان کو مسخر کردیا ہے، اس میں علم والوں کیلئے نشانیاں ہیں“۔ 
 حضوراکرم  ﷺ کی کئی ا حادیث مبارکہ میں علم کاذکرہے۔ ایک حدیث مبارکہ میں توحصول علم پرزوردیتے ہوئے فرمایا ہے کہ ”علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے“۔ 
حضوراکرم ؐ نے ایک موقع پر فرمایا کہ ”میں علم کاشہر ہوں اور علی اس کادروازہ ہیں“۔ یعنی واضح کردیا کہ میں تمہیں جو علم دے رہا ہوں اس دوران اگرمیں کہیں مصروف ہوں اور تمہیں علم سے متعلق کوئی چیز پوچھنی ہوتو حضرت علی کرم اللہ وجہ سے رجوع کرو۔
دنیا میں جتنے بھی بڑے بڑے عالم،فلاسفر،دانشور، ادیب، شاعر گزرے ہیں سبھی نے علم کی اہمیت پر بات کی ہے۔ ان میں ایک نام سقراط کا ہے جن کا یونان سے تعلق تھا، سقراط بتاتے ہیں کہ دنیا میں ایک ہی بھلائی ہے اوروہ علم ہے جبکہ ایک ہی برائی ہے اور وہ جہالت ہے۔ اسی طرح سقراط کے شاگرد افلاطون نے علم کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے کہاکہ علم وہ روشنی ہے جو انسان کو تاریکی سے نکال کر حقیقت تک لے جاتی ہے۔
 افلاطون کے شاگرد ارسطو کہتے ہیں کہ تعلیم کی جڑیں بڑی کڑوی ہوتی ہیں مگر اس کے پھل بڑے میٹھے ہوتے ہیں یعنی علم حاصل کرنا ایک محنت طلب اور بہت تکلیف دہ عمل ہے،حصول علم کیلئے بڑی محنت کرنی پڑتی ہے لیکن جب کوئی فرد محنت کرکے علم کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے تو علم کی بنیاد پر اسے اچھی نوکری ملتی ہے۔ 
عظیم فلسفی بقراط کا تعلق بھی یونان سے تھا اور کہتے ہیں کہ رائے اورعلم دو الگ الگ چیزیں ہیں، علم یقین دیتا ہے اور دوسرا جہالت۔
عظیم سائنسداں آئن اسٹائن کہتے ہیں کہ تعلیم وہ ہے جو اسکول میں پڑھی ہوئی باتیں بھول جانے کے بعد باقی رہ جائے، اسی طرح ایک اور سائنسداں مادام کیوری جنہوں نے ریڈیو ایکٹیو ایلیمنٹ دریافت کیاتھا، وہ کہتی ہیں کہ زندگی میں کسی چیز سے ڈرنے کی ضرورت نہیں بس اسے سمجھنے کی ضرورت ہے یعنی کہ جب آپ یہ دیکھیں کہ بندوق بردار لوگ آپ کی گلی میں گھوم رہے ہیں اور آپ ڈر کے مارے اپنے گھروں سے نہیں نکل رہے ہیں تو غورکرنے کی ضرورت ہے کہ گلی میں ہتھیاربند افراد کیوں گھوم رہے ہیں، کس لئے گھوم رہے ہیں جب آپ وجہ جان جائیں گے تو آپ پر حقیقت آشکار ہوگی۔ مثال کے طورپر آپ جاننے کی کوشش کریں کہ پاکستان کے قیام کو 80 سال ہوچکے ہیں لیکن کیا پاکستان ایک دن کیلئے بھی آزاد، خودمختار اور جمہوری ملک بنا؟
گلیلو ماہر فلکیات تھے اور اٹلی سے تعلق رکھتے تھے وہ کہتے ہیں کہ آپ کسی انسان کو کچھ سکھا نہیں سکتے، آپ صرف اس کی مدد کرسکتے ہیں کہ وہ اسے اپنے اندر خود دریافت کرلے۔
علم کے بارے میں گرونانک کہتے ہیں کہ علم وہ روشنی ہے، وہ نور ہے جو انسان کے اندر کی تاریکی کو مٹاتا ہے۔
نیلسن مینڈیلا جنوبی افریقہ کے بہت بڑے انقلابی رہنما تھے وہ تعلیم کے بارے میں کہتے ہیں کہ تعلیم وہ سب سے طاقتور ہتھیار ہے جس سے آپ دنیا بدل سکتے ہیں۔
چین کے بڑے فلسفی کنفیوشس نے علم کے بارے میں عجیب وغریب بات کہی کہ جاننا یہ ہے کہ آپ کیاجانتے ہیں اور نہ جاننا یہ ہے کہ آپ کیا نہیں جانتے اور یہی اصل علم ہے۔
میں سمجھتاہوں کہ وہی قومیں جہالت اورتاریک دورمیں رہ کربھکاری بنتی ہیں جوعلم سے خالی ہوتی ہیں اورجوقومیں علم کی دولت سے مالامال ہوتی ہیں وہ دنیا کی ہرنعمت سے مالامال ہوتی ہیں اوروہ ملک بھی ہرنعمت سے مالامال ہوتا ہے۔
کہتے ہیں کہ جب کسی قوم کوعلم وترقی کے میدان میں پیچھے رکھناہو توانہیں مذہبی انتہاپسندی کی راہ پر لگادو۔ انگریزوں نے جب برصغیرپر قبضہ کیاتوانہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کومذہبی تعلیمات کی راہ پر لگادیا، اس مقصد کے لئے بڑے بڑے مدرسے قائم کئے گئے،مسلمانوں کومذہبی تعلیمات کے حصول پرلگادیاگیا اور انہیں جدیدعلوم سے دوررکھاگیا،مسلمانوں پر انگریزی پڑھنااورسیکھناحرام قراردیدیاگیا، اس کانتیجہ یہ نکلاکہ مسلمان سائنس اور دیگرجدیدعلوم سے دورہوگئے اورسائنسی ترقی کے میدان میں پیچھے رہ گئے جبکہ قرآن میں اللہ تعالیٰ فرمارہاہے کہ”ہم نے زمین وآسمان کومسخرکردیا،اورنشانیاں ہیں علم والوں کے لئے“۔ جنہوں نے علم حاصل کیا،انہوں نے زمین وآسمان کومسخر کیا، خلاؤں میں قدم رکھا، زمینوں اورسمندروں میں معدنیات کودریافت کیااورہم مدرسوں میں صرف دینی تعلیم کے حصول میں لگے رہے۔ جنہوں نے جدید سائنسی علوم حاصل کرکے ترقی کی وہ آج دنیاپر حکمرانی کررہے ہیں اور ہم جہالت میں پڑے ہوئے ہیں۔ جبکہ حقیقت یہ ہے دنیامیں باعزت طریقے سے رہنے کے لئے جدید علم کاحصول لازمی ہوتاہے، بغیرعلم کے حصول کے باعزت زندگی حاصل کی ہی نہیں جاسکتی۔ 
بدقسمتی سے انڈیااورپاکستان میں لوگوں کو یہ سبق پڑھایاجاتا ہے کہ اگرکوئی فرد بیمار ہوجائے، درد میں مبتلا ہو اوردرد سے تڑپ رہا ہو اسے اسپتال لے جانے کے بجائے دم درود کرنے والے مولوی کے پاس لے جاؤ وہ کچھ پڑھ کر پھونکے گا یہی اس مریض کا علاج ہے۔
حضوراکرم ؐ  فرمارہے ہیں کہ علم حاصل کرنامرد وعورت دونوں پر فرض ہے۔ لیکن ہمارے ہاں مذہبی انتہا پسندوں نے لڑکیوں کے تعلیم پر پابندی لگائی، لڑکیوں کے اسکولوں کوتباہ کیا۔ جہالت کاعالم یہ ہے کہ کبھی لاؤڈ اسپیکروں پر اذان کوحرام قراردیا گیا، طالبان نے تصویرکھنچوانے کوحرام قراردیتے ہوئے ٹی وی، کیمرے توڑ کرکھمبوں سے لٹکائے، وی سی آر اورسی ڈیز کی دکانوں کوتباہ کیا، آج افغانستان میں طالبان خود روزانہ تصویریں بنواتے ہیں، ٹی وی پر بیٹھ کربیانات دیتے ہیں، فلمیں بنواتے ہیں۔ یہ اس بات کاثبوت ہے کہ جدید علم اور سائنس ایک ایسی حقیقت ہے کہ اسے بالآخرتسلیم کرناپ ڑتاہے۔لہٰذا ہمیں علم کے حصول پر توجہ دیناچاہیے۔میری فکری نشستوں کامقصد بھی لوگوں کوحصول علم کی طرف راغب کرنااورغوروفکر کی دعوت دیناہے۔ 

الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 500ویں فکری نشست سے خطاب
22، نومبر2026ء


11/23/2026 1:10:31 PM