Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محبان پاکستان اوورسیز سعودی عرب (ریاض ) کی جانب سے قائدِ تحریک محترم جناب الطاف حسین بھائی کی 73ویں سالگرہ کی مناسبت سے 17 ستمبر کی شام کارکنان کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی


 محبان پاکستان اوورسیز سعودی عرب (ریاض ) کی جانب سے قائدِ تحریک محترم جناب الطاف حسین بھائی کی 73ویں سالگرہ کی مناسبت سے 17 ستمبر کی شام کارکنان کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی
 Posted on: 9/17/2026

محبان پاکستان اوورسیز سعودی عرب (ریاض ) کی جانب سے قائدِ تحریک محترم جناب الطاف حسین بھائی کی 73ویں سالگرہ کی مناسبت سے 17 ستمبر کی شام کارکنان کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی
جس کی سربراہی محبان پاکستان اوورسیز مڈل ایسٹ کے آرگنائزر محترم فہد احمد بھائی نے کی ۔ 

پروگرام میں محبان پاکستان اوورسیز سعودی عرب اور ریاض کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی ۔ 

پروگرام کا باقاعدہ آغاز محترم عتیق احمد راجپوت بھائی نے   خوش الحانی سے تلاوت کلام پاک سے کیا جس کے بعد حامد رضا بھائی نے خشوع وخضوع سے دعاؤں کا سلسلہ شروع کیا جس میں قائدِ تحریک کی 73ویں سالگرہ پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور قائد تحریک کی صحت و عافیت درازی عمر و سلامتی تمام مقدمات میں بریت ان کی زیر قیادت تحریک کی کامیابی اور ان ہی کی رہنمائی میں منزل مقصود پر پہنچنے کی دعائیں کیں ۔ تمام شہداء و تمام مرحوم تحریکی ساتھیوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کی گئیں ۔ پاکستان و دنیا بھر میں موجود کارکنان کی سلامتی اور تحریک کی کامیابی کے لئے بھی دعائیں کی گئیں ۔ 

پھر محبان پاکستان اوورسیز مڈل ایسٹ کے سینئر تحریکی ساتھی محترم شعیب خان بھائی قائد تحریک کی 73ویں سالگرہ کی مناسبت سے کارکنان سے مخاطب ہوئے اور انہوں نے مہاجر نظریہ فکر و فلسفہ پر  مبنی قائد تحریک کی انتھک جدوجہد پر روشنی ڈالی اور تمام کارکنان کو مبارکباد پیش کی ۔ 

آخر میں آرگنائزر مڈل ایسٹ محترم فہد احمد بھائی نے قائد تحریک کی سالگرہ اور تحریکی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور گوناگوں مشکلات کے باوجود  تحریکی پرچم بلند رکھنے پر کارکنان سے تشکر کا اظہار کیا اور تحریکی کامیابی کے لئے  دعا کی ۔ 

آخر میں کارکنان نے کیک کاٹا اور نہایت جوش و خروش سے تحریکی نعرے بلند کرتے رہے پھر   عشائیہ تناول کرتے ہوئے تقریب کو تکمیل تک پہنچایا ۔ اس طرح قائدِ تحریک کی 73ویں سالگرہ کا پروگرام کارکنان کی جانب سے مبارک و سلامت کا ذکر کرتے ہوئے اختتام پذیر ہوا ۔ 

شعبہ نشرو اشاعت :
محبان پاکستان اوورسیز سعودی عرب

9/20/2026 6:21:56 PM