Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین ملک کے خلاف نہیں سسٹم کے خلاف ہے، پنجاب کے وفاپرست ساتھی ملک میں انقلاب کا ہراول دستہ بنیں گے پنجاب کے شہرشیخوپورہ میں کارکنوں سے خطاب


 الطاف حسین ملک کے خلاف نہیں سسٹم کے خلاف ہے،  پنجاب کے وفاپرست ساتھی ملک میں انقلاب کا ہراول دستہ بنیں گے پنجاب کے شہرشیخوپورہ میں کارکنوں سے خطاب
 Posted on: 8/25/2025

الطاف حسین ملک کے خلاف نہیں سسٹم کے خلاف ہے، 
پنجاب کے وفاپرست ساتھی ملک میں انقلاب کا ہراول دستہ بنیں گے
پنجاب کے شہرشیخوپورہ میں کارکنوں سے خطاب

میں کسی کے خلاف نہیں بلکہ فرسودہ اورکرپٹ سسٹم کے خلاف کل بھی تھا اورآج بھی ہوں۔ وہ بڑے بڑے جاگیردار، وڈیرے، سرداراورخوانین جوانگریزوں کی اطاعت وفرمابرداری کرتے تھے اورآج بھی ملک پر مسلط ہیں، میں ان کے خلاف کل بھی تھااورآج بھی ہوں۔میں کل بھی یہ کہتا تھا اورآج بھی یہ سمجھتا ہوں کہ نہ تو پاکستان ایک آزاد ملک ہے اورنہ ہی ملک کے عوام آزاد ہیں بلکہ وہ 2 فیصد حکمراں اشرافیہ کے غلام ہیں۔ میں نے پاکستان سے2 فیصد جاگیرداراشرافیہ کے تسلط کے خاتمے اور98فیصد غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کے حقوق کے لئے آوازاٹھائی، میں نے سیاسی معاملات میں سرکاری ایجنسیوں کی مداخلت اور فوج کی غلط پالیسیوں اوراقدامات پر تنقید کی تو فوج اوراس کی ایجنسیوں کی جانب سے میری باتوں کوغلط اندازمیں پیش کیاگیا، مجھے فوج کامخالف ،ملک دشمن اورغدار بناکر پیش کیاگیا ۔مجھے پنجاب اورپنجابیوں کامخالف قراردیاگیا۔ پنجاب کے بڑے بڑے صحافیوں اورکالم نگاروں نے طرح طرح کے الزامات کے ذر یعے پنجاب کے عوام میں میری بھیانک تصویرپیش کی کیونکہ وہ پنجاب میں ایم کیوایم کا نظریہ پھلتاپھولتا دیکھنا نہیں چاہتے تھے۔ اس کے باوجود پنجاب اورملک بھرکے عوام میں ایم کیوایم کا پیغام پھیلنے لگا تو1992ء میں ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن کردیاگیا۔ ہم نے تمام ترریاستی جبر کے باوجود اپنا پیغام پھیلانا جاری رکھا اور پھروہ وقت بھی آیا کہ سندھ کے دیہی علاقوں سمیت پنجاب، پختونخوا، بلوچستان، گلگت  بلتستان اورآزادکشمیر میں ایک بارپھر ایم کیوایم کا پیغام بہت تیزی سے پھیلنے لگا۔ پنجاب میں ایم کیوایم کے دفاترقائم ہوئے ۔ ہم نے پاکستان کوحقیقی معنوں میں آزادکرنے کے لئے ملک بھر کے عوام کو بیدارکرناشروع کیا توایک بار پھر ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے ہمارے خلاف کارروائیاں شروع کردیں۔ ستمبر2015ء میں لاہور ہائیکورٹ کے ذریعے میری تحریر، تقریراورتصویرکی اشاعت پر پابندی لگادی گئی، حتیٰ کہ میڈیامیں میرا نام تک لیناجرم بنادیا گیا۔ ہمارے خلاف بھیانک آپریشن شروع کردیاگیا، ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتار کرکے انہیں جبری لاپتہ کیاگیا، ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جانے لگیں۔ 22اگست 2016ء کے بعدایم کیوایم کے مرکز نائن زیروسمیت تمام دفاترseal کردیے گئے ، پنجاب میں بھی ایم کیوایم کے دفاتر پر قبضے کرلئے گئے۔ جس نے بھی الطاف حسین کانام لیا، اسے اٹھالیا گیا اور لاپتہ کردیا گیا۔ لوگ سمجھے ایم کیوایم ختم ہوگئی۔ لیکن جوالطاف حسین اوراس کے نظریہ کے سچے ماننے والے تھے انہوں نے الطاف حسین کاساتھ نہیں چھوڑا، وہ ثابت قدم رہے اورجہاں موقع ملتاوہ الطاف حسین اوراس کے نظریے سے وابستگی کے عملی مظاہرے کرتے رہے۔ 
یہ طاقتورانسانوں کاعمل تھاکہ وہ الطاف حسین اوراس کی ایم کیوایم کوختم کرنے کے اقدامات کررہے تھے لیکن قدرت کا کرنایہ ہواکہ وہ پنجاب جہاں ایم کیوایم کی سب سے زیادہ مخالفت ہوا کرتی تھی اسی پنجاب سے عمران خان کی شکل میں پاکستان کی حقیقی آزادی کی لہر اٹھی اورجب عمران خان نے بیرونی طاقتوں کی پاکستان میں مداخلت کو چیلنج کیا ،جرنیلوں کی سیاست اورحکومتی معاملات میں مداخلت کے خلاف آواز اٹھائی توعمران خان اوران کی جماعت کے خلاف بھی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا، پنجاب میں ان کے کارکنوں کی گرفتاریوں اورچھاپوں کے دوران ماؤں بہنوں کی بے حرمتی کی جانے لگی توپنجاب کے عوام نے سمجھ لیا کہ الطاف حسین کی باتیں صحیح تھیں، جوباتیں آج عمران خان کررہاہے، الطاف حسین وہ باتیں 40 سال سے کررہاہے لیکن ہم نے اس پر الطاف حسین کو غدارسمجھا ، ہم غلط تھے ۔ میرے پنجاب کے ساتھی آج فخرمحسوس کررہے ہیں کہ کل تک جس پیغام کی وجہ سے ان کے قائد کوغدارکہاجاتاتھااورانہیں مطعون کیا جاتا تھا آج وہی باتیں عمران خان اورپی ٹی آئی کے لوگ کررہے ہیں۔
میں اپنے پنجاب کے ساتھیوں کویہی پیغام دیا تھا کہ وہ خاموشی سے پیغام کوپھیلاتے رہیں، ایک دن آئے گا کہ جب آپ ایک بارپھر سامنے آکرتحریک کا پیغام پھیلائیں گے،مجھے خوشی ہے کہ چند روزقبل پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں میرے وفاپرست ساتھیوں نے مجھ پر پابندی کے خلاف شیخوپورہ پریس کلب پر مظاہرہ کیا، پھر پنجاب کے شہر خانیوال میں مظاہرہ ہوا اورآج شیخوپور ہ میں میرے وفاپرست ساتھی جمع ہوئے ہیں ا ورمیں کئی سال بعد آج ایک بارپھر ان سے بات کررہاہوں۔ انشاء اللہ چراغ سے چراغ جلے گااورپنجاب کے دیگرشہروں میں بھی اسی طرح ساتھی سامنے آئیں گے ۔ 
میں شیخوپورہ اورخانیوال میں مظاہرہ کرنے اورشیخوپورہ میں اجلاس کرنے پر ایک ایک ساتھی کودل کی گہرائی سے خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ انشاء اللہ پنجاب کے میرے وفاپرست ساتھی ملک میں حقیقی آزادی کے انقلاب کا ہراول دستہ بنیں گے۔ 

 لندن 
24  اگست 2025ئ



8/31/2025 9:06:55 AM