Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امن ہویا جنگ الطاف بھائی کے سنگ


 امن ہویا جنگ  الطاف بھائی کے سنگ
 Posted on: 5/27/2025

جو لوگ آج ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کے حقائق پرمبنی بیان پر چراغ پا ہورہے ہیں، مغلظات دے رہے ہیں، اپنے گریبان پھاڑ رہے ہیں، چوڑیاں توڑرہے ہیں، بال نوچ رہے ہیں، جو مفاد پرستی یااپنی جاں بخشی کے لئے جبری حب الوطنی کے وجد میں مبتلاہیں ان میں سے کسی ایک نے بھی  پاکستانی قونصل جنرل آفتاب چوہدری کے اس شرمناک اورگھناؤنے عمل پر سوال کیوں نہیں اٹھایا کہ 23مئی کوامریکی شہرڈیلاس میں یوم تشکر کی تقریب میں انڈیا کے رہنماؤں کے بیانات پر مبنی دکھائی گئی وڈیو میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے بارے میں کھوکھلے الزامات پر مبنی کئی سال پرانے اخبارات کے تراشے کیوں دکھائے؟ 
الطاف بھائی پر انڈیا کی ایجنسی را سے پیسہ لینے کا شرمناک بہتان کیوں لگایا ؟ 
 برطانیہ کی پولیس اپنی تمام ترتحقیقات کے بعد منی لانڈرنگ کے اس الزام سے الطاف بھائی کو بے گناہ قراردے چکی ہے تو پھریہ گھساپٹا بہتان کیوں دہرایا گیا؟ 
آخراس شرمناک حرکت کامقصد کیاتھا؟
وہ لیڈر جوپاکستان بچانے کی دہائیاں دے رہاہے،آرمی چیف کے لئے نیک جذبات کااظہارکررہاہے، جوباربار پاکستان کی سلامتی وبقاء کے لئے خودکوپیش کررہاہے،اس کو انڈین ایجنٹ قرار دینے کی انتہائی سنگین اور شرمناک حرکت پر حب الوطنی کے نام نہاد  چیمپئنزکی زبانیں کیوں بند ہیں؟ 
الطاف حسین کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے والوں نے پاکستانی قونصل جنرل آفتاب چوہدری کی جانب سے ایک لیڈرکو انڈین ایجنٹ ہونے کا شرمناک بہتان لگانے پر اب تک کوئی سوال کیوں نہیں اٹھایا؟ 

امن ہویا جنگ
 الطاف بھائی کے سنگ



6/6/2025 3:27:25 AM