حق پرست عوام ، عبدالستارایدھی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں، ندیم نصرت
لندن۔۔۔8، جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ عبدالستار ایدھی نے خلق خدا کی خدمت میں اپنی پوری زندگی بسر کی ہے اور ان کی علالت کی خبرسن کر پاکستان سمیت دنیا بھرکے انسانیت پسندعوام گہری تشویش میں مبتلا ہیں اور ان کی صحت یابی کیلئے دعائیں کررہے ہیں۔ ندیم نصرت نے حق پرست ماؤں ، بہنوں، بزرگوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ عبدالستار ایدھی کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں۔